Tag: active in Karachi

  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع

    کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا، پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو میچز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پاکستان ویسٹ انڈیز کو تیسرے میچ میں شکست دے کر وائٹ واش کرکے پہلی پوزیشن مزید مستحکم بناسکتا ہے ہار کی صورت میں آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بن جائے گی۔

    ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پاکستان 126 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ آسٹریلیا کو بھی 126 پوائنٹس حاصل ہیں، گرین شرٹس بہتر رن ریٹ کی بدولت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

    تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج رات 7:30 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم نے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی تھی، سیریز جیتنے کے بعد آج کے میچ میں قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    تیسرے میچ میں قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے، فاسٹ باؤلر کو آرام دیا جائے گا، شاہین آفریدی اور راحت علی کو حتمی الیون کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 143 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ویسٹ انڈیز کو 82 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پہلے ٹی ٹوئنٹی میچز میں نوجوان آل راؤنڈر حسین طلعت کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بابر اعظم 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ ایوارڈ کے حق دار قرار پائے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سلیم چوہدری اور ظہیر کے لرزہ خیز انکشافات

    ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشت گرد سلیم چوہدری اور ظہیر کے لرزہ خیز انکشافات

    کراچی: ضلع سینٹرل سے گرفتار ایم کیو ایم لندن کے دہشتگردوں سلیم چوہدری اور ظہیر کے لرزہ خیز انکشافات سامنے آئے ، جس میں انھوں نے انکشاف کیا ہے کہ قتل کیلئے بغدا کا استعمال کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے گرفتار دہشتگردوں سلیم چوہدری اور ظہیر نے تفتیشی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات کئے، سلیم چوہدری اور ظہیر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ملزمان کے قتل کیلئے بغدا استعمال کرتے تھے ۔

    ملزم سلیم چوہدری نے بتایا کہ اورنگی ٹاون سے آزاد حسن نامی شخص کو اغوا کیا، آزاد حسن کو ٹارچر سیل لیجا کر بغدے سے کاٹ کر ہلاک کیا، آزاد کی لاش ٹکروں کی صورت میں پہاڑی میں دفنائی جبکہ اورنگی ٹاون سے ایک اور شخص کو اغوا کے بعد بغدے سے کاٹ کر قتل کیا، اقبال نامی شخص واردات کیلئے بغدا فراہم کرتا تھا۔

    ملزم ظہیر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ 2008 میں ایک شخص کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا، ہاروں گوٹھ میں جھگڑے کے دوران مخالف پارٹی پر فائرنگ کی۔

    ظہیر نے بتایا کہ 22 اگست کی تقریر کے موقع پر پریس کلب پر موجود تھا، اسلحہ یونٹ آفسز سے فراہم کیا جاتا تھا، قتل کی واردات میں نور الدین، حیات، کامران، آصف بھایا اور دیگر شریک تھے۔


    مزید پڑھیں : ایم کیو ایم لندن کے دو خطرناک دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز


    تفتیشی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے دوران تفتیش 22 ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے۔

    یاد رہے دو روز قبل بھی رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا، دونوں ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم لندن کے عسکری ونگ سے تھا، جن کی شناخت حسن جاوید اور افتخارعلی کے ناموں سے ہوئی ہے جو ملزمان بھتہ خوری، کھالیں چھیننے اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعید الزماں صدیقی نے حلف نہ لینے پرحقائق سے پردہ اٹھا دیا تھا

    سعید الزماں صدیقی نے حلف نہ لینے پرحقائق سے پردہ اٹھا دیا تھا

    کراچی : سندھ کے سابق گورنر جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی مرحوم اور سابق صدر ریٹائرڈ پرویز مشرف کے درمیان پی سی او کے تحت حلف لینے کے حوالے سے جو مکالمہ ہوا تھا، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی نے اُس وقت اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے ملکی تاریخ کے اہم ترین رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

    سعید الزماں صدیقی اے آر وائی نیوز کو بتایا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے میری پہلی ملاقات چودہ اکتوبر سال انیس سو نناوے کو ہوئی تھی، میں نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے جن حالات مین بھی اقتدار سنبھالا ہے، کیا آپ دستور کی پابندی کریں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہاں جہاں تک ممکن ہوا میں دستور کی پابندی کروں گا۔

    پچیس جنوری کو میں وزیراعظم ہاؤس گیا تو جنرل صاحب نے کہا کہ ہم پی سی او کے تحت ججز کے حلف لینا چاہتے ہیں، جس پر میں نے ان کو یاد دلایا کہ آپ نے تو یہ وعدہ کیا تھا کہ عدالتیں اسی طرح دستور کے مطابق کام کرتی رہیں گی، تو پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کیونکہ ہمیں یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ ججز سے پی سی او کے تحت حلف لینا ضروری ہے۔

    جس پر میں ان کو صاف منع کردیا کہ میں پی سی او کے تحت حلف نہیں لوں گا، اسی روز رات نو بجے کے بعد تین جنرلز میری رہائش گاہ پرمجھ سے ملنے آئے،انہوں کہا کہ آپ کا حلف لینے سے انکار کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ یہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا جارہا ہے۔

    کچھ ماہ بعد ایک اور جنرل میرے پاس آئے اور کہا کہ آپ نے کیا فیصلہ کیا، میں نے کہا کہ میں اپنے فیصلے پر آج بھی قائم ہوں جو ججز حلف لینا چاہتے ہیں آپ ان سے بے شک لے لیں، جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو کا یہ پیغام ہے کہ آپ آج گیارہ بجے تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔

  • کراچی میں گوشت خور ڈکیت گروہ سرگرم، ستائیسویں قصائی کو لوٹ لیا

    کراچی میں گوشت خور ڈکیت گروہ سرگرم، ستائیسویں قصائی کو لوٹ لیا

    کراچی: شہر قائد میں گوشت خور ڈکیت گروپ پھر سرگرم ہوگیا، ڈکیت گروہ نے عائشہ منزل پر میٹ شاپ لوٹ لی اور گوشت بھی لے گئے۔

    کراچی میں سرگرم گوشت خور ڈکیت گروہ کی ایک اور واردات سامنے آگئی جس میں اس گروہ نے 27 ویں میٹ شاپ لوٹ لی۔

    فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو ڈکیت دکان میں گھسے، ایک ڈکیت نے پی کیپ پہنی ہوئی تھی جبکہ دوسرے نے اپنا چہرہ چھپا رکھا تھا۔

    ملزمان نے اسلحے کے زور پر نقدی لوٹی اور جاتے جاتے گوشت لینا نہیں بھولے۔

    گوشت کی دکان میں یہ ڈکیتی 12 دسمبر کو عائشہ منزل پر کی گئی، پولیس کے مطابق ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک ہی گروہ ملوث ہے تاہم سیریل ڈکیت تاحال قانون کی پکڑ سے آزاد ہیں انہیں جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔