Tag: Actor

  • عامر خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

    عامر خان سے متعلق حیرت انگیز انکشاف

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان مشہور اداکاروں میں سے ایک ہیں انہوں نے اپنے فن سے دنیا بھر مقبولیت حاصل کی ہے۔

    اداکار عامر خان اپنے فن کو پیسے سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں، اس لیے اداکار نے پروڈیوسرز سے صرف اس وقت پیسے لیے جب ان کی فلموں نے باکس آفس پر اچھا کام کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان انکشاف کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے گزشتہ 20 سال سے بطور اداکار کبھی بھی اپنی فیس نہیں لی۔

    اداکار نے بتایا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے میں نے بطور اداکار مقررہ فیس لینا بند کر دیا ہے میں اس وقت فیس لیتا ہوں جب فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی دکھاتی ہے۔

    عامر خان نے انکشاف کیا کہ پچھلے 20-21 سالوں سے میں نے بطور اداکار فلم کرنے کی فیس لینا بند کر دی ہے، اس لیے اگر فلم ناظرین کو پسند آئے، تب ہی میں پیسہ کماتا ہوں، اگر نہیں، تو میں بھی کما نہیں پاتا۔

    اسی انٹرویو میں اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ انڈسٹری میں پیسہ کمانے کے لیے سب سے پرانا طریقہ استعمال کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میری فلمیں 10سے 20 کروڑ بھارتی روپے میں بنتی ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ اتنی رقم میری فلمیں کمائیں گی۔

    عامر خان نے فلموں سے حاصل ہونے والے معاوضے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں فلم کے بجٹ میں اپنی فیس نہیں رکھتا اور یہ بات میرے لیے واقعی کام کرتی ہے۔

  • فائزہ خان کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    فائزہ خان کی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فائزہ خان نے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    اداکارہ فائزہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بلیک ویسٹرن سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

    واضح رہے کہ فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ فائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں فائزہ خان ’رامین‘ کا کردار نبھایا تھا۔

    بیبی باجی‘ کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار ثمینہ احمد، منور سعید، سعود قاسمی، جویریہ سعود، حسن احمد، سنیتا مارشل، سیدہ طوبیٰ انور، فضل حسین، عینا آصف ودیگر شامل تھے۔

  • عاشقی فلم کے اداکار کے ساتھ کروڑوں روپے کا دھوکا

    عاشقی فلم کے اداکار کے ساتھ کروڑوں روپے کا دھوکا

    90 کی دہائی کی مشہور بالی ووڈ فلم عاشقی کے اداکار دیپک تجوری نے اپنے معاون پروڈیوسر کے خلاف ڈھائی کروڑ روپے کے غبن کا مقدمہ درج کروا دیا۔

    معروف اداکار اور ہدایت کار دیپک تجوری نے مہاراشٹر کے امبولی پولیس اسٹیشن میں اپنے کو پروڈیوسر موہن نادار کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

    اداکار کا کہنا ہے کہ موہن نے سنہ 2019 میں ایک تھرلر فلم بنانے کے لیے انہیں بطور پروڈیوسر لیا اور کانٹریکٹ سائن کروایا۔

    بعد ازاں لندن میں شوٹنگ کی لوکیشن کے پیسے دینے کے لیے انہوں نے دیپک سے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے لیے اور جلد ہی واپس دینے کا وعدہ کیا۔

    لیکن کئی تقاضوں کے باوجود انہوں نے پیسے واپس نہیں کیے اور ان کے دیے گئے چیک بار بار باؤنس ہوتے رہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

  • خود اپنے بچے کو قبر میں اتارا، اسد صدیقی زندگی کے المیے پر بول پڑے

    خود اپنے بچے کو قبر میں اتارا، اسد صدیقی زندگی کے المیے پر بول پڑے

    معروف اداکار اسد صدیقی نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں انکشاف کیا کہ ان کے ہاں بچے کی  پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی جو کچھ عرصے  بعد انتقال کرگیا

    ٹیلیویژن کی نامور اداکار جوڑی اسد صدیقی اور زارا نور نے 2017 میں نئی زندگی کا سفر شروع کیا اور کچھ عرصہ قبل ان کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی لیکن بچہ جلد ہی فوت ہوگیا۔

    اسد صدیقی نے اس واقعے سے متعلق گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں لب کشائی کی اور اس سلسلے میں ہونے والی تمام افواہوں کو رد کردیا۔

    اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا بچہ ضائع(مس کیرج) نہیں ہوا تھا بلکہ اہلیہ زارا نور نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا نام ہم نے اورنگزیب رکھا تھا۔

    اسد نے بتایا کہ بچے کی قبل از وقت پانچویں یا چھٹے مہینے میں پیدائش ہوگئی تھی، شروع میں سب بہتر لگ رہا تھا لیکن بعد میں کچھ پیچیدگیاں ہوتی گئیں اور ہم نے اپنا بچہ کھو دیا جس کو میں نے خود اپنے ہاتھوں سے سپردخاک کیا۔

    انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہمارے لیے کافی تکلیف دہ تھا لیکن ہم نے اللہ کی مرضی جان کر اس پر صبر کیا، کیونکہ جب آپ یہ جانتے ہیں کہ اوپر کوئی ذات ہے جو آپ کے معاملات دیکھ رہا ہے اور وہ آپ کو اس سے بہتر عطا کرے گا جو آپ سے لیا گیا ہے تو پھر دکھ ختم ہوجاتا ہے۔

    اداکار نے یہ بھی بتایا کہ اس سانحہ کے بعد زارا کی حالت بھی کافی خراب ہوگئی تھی، مجھے لگتا ہے کہ یہ چیز مرد سے زیادہ عورت کو متاثر کرتی ہے۔

    اس موقع پر اسد صدیقی نے لوگوں کی جانب سے اس حوالے سے کیے جانے والے تبصروں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی کبھار کمنٹس پڑھتا ہوں، لوگ آپ کو پرکھنے لگ جاتے ہیں یہ جانے بغیر کہ دوسری طرف جو شخص ہے وہ کس پریشانی یا تکلیف سے گزر رہا ہے۔

  • اسکوئڈ گیم کے اداکار نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا

    اسکوئڈ گیم کے اداکار نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا

    امریکی اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر پیش کی گئی جنوبی کورین سیریز اسکوئڈ گیم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار او یونگ سو گولڈن گلوب ایوارڈ جیتنے والے پہلے کورین اداکار بن گئے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گولڈن گلوب ایوارڈز کی جانب سے کہا گیا کہ او یونگ سو نے کسی بھی سیریز میں بہترین سپورٹنگ اداکار کا ایوارڈ جیتا ہے۔

    یونگ سو نے اس فلم میں پلیئر 1 کا کردار ادا کیا تھا۔

    یونگ سو جنوبی کوریا کے اسٹیج کا ایک بہت بڑا نام ہیں لیکن یہ ان کی گولڈن گلوب کے لیے پہلی نامزدگی تھی اور پہلے ہی موقع پر وہ یہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

    9 اقساط پر مبنی اس سیریز میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مختلف پریشانیوں کا شکار افراد رقم کی خاطر ایک گیم کھیلنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جہاں ان سے بچوں کے کھیلنے والے گیمز کھلائے جاتے ہیں۔

    تاہم صورتحال اس وقت کشیدہ ہوجاتی ہے جب ہارنے والے کو موت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد یہ بے ضرر کھیل زندگی اور موت کی جنگ میں بدل جاتے ہیں۔

    پوری سیریز میں دکھایا گیا پلیئر 1 ہی آخر میں اس خونی کھیل کا مرکزی کردار نکلتا ہے جو ایک ارب پتی ہوتا ہے اور اپنی دولت سے لطف اندوز ہونے کے نئے نئے ذرائع ڈھونڈتا ہے۔

  • آئرن مین کے کردار کے لیے پہلے کسے چنا گیا تھا؟

    آئرن مین کے کردار کے لیے پہلے کسے چنا گیا تھا؟

    شہرہ آفاق کردار آئرن مین (ٹونی اسٹارک) کے لیے معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو منتخب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس کے لیے منع کردیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق معروف ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کے فلم کے کردار ٹونی اسٹارک (آئرن مین) کی حیثیت سے کام کرنے سے انکار کے بعد روبرٹ ڈاؤنی جونیئر کو منتخب کیا گیا تھا جنہیں اب مداح اسی نام سے یاد رکھتے ہیں۔

    سنہ 2000 کی دہائی میں ٹام کروز کا شمار دنیا کے بہترین اداکاروں میں کیا جاتا تھا جبکہ اسی وقت روبرٹ ڈاؤنی اپنی گھریلو مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے اور نہ ہی ہالی وڈ میں شہرت کے معاملے میں ٹام کروز کے مد مقابل سمجھے جاتے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹام کروز نے انکشاف کیا کہ فلم پروڈکشن کمپنی اور ان کے مابین اس حوالے سے بات چیت ہوچکی تھی جس کے چند عرصے بعد انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کرنا ہی بہتر سمجھا تھا۔

    ٹام کروز کا کہنا تھا کہ جب میں کوئی چیز کرتا ہوں تو اسے مکمل انداز میں کرتا ہوں، اگر میری جانب سے کچھ کرنے کا ارادہ کیا جائے تو مجھے معلوم ہوتا ہے یہ ضرور کوئی خاص چیز بنے گی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ یہ کردار ادا کرنے کا فیصلہ مثبت ثابت نہیں ہوسکتا، میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اسے بہتر سے بہتر بنانے کے لیے فیصلہ سازی میں بھی حصہ لیتا ہوں اس لیے مجھے بعد میں ایسا لگا کہ اس کردار کو ادا کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔

    ٹام کروز نے اداکار روبرٹ ڈاؤنی جونیئر سے متعلق کہا کہ روبرٹ نے اس آئرن مین کے کردار کو بہت بہترین انداز میں ادا کیا ہے اور وہ روبرٹ کے علاوہ کسی دوسرے اداکارکو اس کردار کو زندہ کرنے کا تصور نہیں کرسکتے۔

  • اے ٹی ایم ہیکنگ: بھارتی اداکار کی بھاری رقم نوسرباز لے اڑا

    اے ٹی ایم ہیکنگ: بھارتی اداکار کی بھاری رقم نوسرباز لے اڑا

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور اداکار آنند بلراج کے ساتھ دھوکہ ہوگیا، نوسر باز بلراج کے بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقم لے اڑا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار کے اے ٹی ایم کارڈ کی جعلی کاپی کے ذریعے ملزم نے تقریباً ایک لاکھ روپے نکالے۔ گزشتہ سال 31 دسمبر سے 7 جنوری 2020 تک 16 مرتبہ جعلی ڈیبٹ کارڈ استعمال ہوا جس میں سے مذکورہ رقم نکالی گئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آنند بلراج کام کے سلسلے میں مختصر دورے پر اپنے شہر نوئیدا سے باہر تھے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ وہ ریستوران اور ہوٹل کا بل ادا کرنے کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کرتے ہیں، بعد ازاں ٹرانزیکشن اور ویتھڈروال سے متعلق موبائل پر آنے والے میسیجز بھی دیکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مختصر دورے کے دوران ایک ہفتے بعد انہوں نے اے ٹی ایم کارڈ سے متعلق میسیجز دیکھ کر وہ دنگ رہ گئے، اور اپنی نجی اور کام کے سلسلے میں دیگر مصروفیات ترک کرکے اپنے شہر پہنچے اور اس جعل سازی سے متعلق پولیس حکام کو آگاہ کیا۔

    آنند کا کہنا تھا کہ اپنے دورے پر وہ بھارتی شہر دہرادن گئے، وہاں سے مسیری اور دہلی جانا ہوا۔ اس دوران انہیں اس جعل سازی کا علم ہوا تو وہ 7 جنوری کو اپنے شہر نوئیدا پہنچے۔ افسوناک خبر کے باعث اداکار نے اپنے شہر میں بھی مصروفیات کو مختصر کرکے واقعے کی سنگینی سے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار سے 30 ہزار کی ٹرانزیکشن کی اس طرح جعل ساز نے اکاؤنٹس سے 1 لاکھ کے قریب رقم نکالی۔

  • مودی کا ہٹلر سے موازنہ، بین الاقوامی فنکار بھی ظلم پر بول پڑے

    مودی کا ہٹلر سے موازنہ، بین الاقوامی فنکار بھی ظلم پر بول پڑے

    ممبئی: ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جون کیوزیک اور بالی ووڈ ایکٹر پرکاش راج نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے ڈالی۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں اداکاروں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ہٹلر سے تشبیہ دی۔ جان کیوزیک نے ٹوئٹ میں مودی اور ہٹلر کو ایک جیسے گیٹ اپ میں دکھایا۔

    ہالی ووڈ اسٹار نے نازی فورس اور آر ایس ایس کا موازنہ بھی کیا۔ جان کیوزیک کے ٹوئٹ کو ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ری ٹوئیٹ کیا۔ جس میں امریکی بھی شامل ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار پرکاش راج نے بھی ٹویٹ میں مودی کا ہٹلر سے موازنہ کیا۔ اور کولاج شیئر کیا۔ پرکاش راج ہوں یا جان کیوزیک دونوں جواہر لال نہرو یونی ورسٹی میں تشدد اور مودی کی انتہاپسندی پر تواتر سے تنقید کررہے ہیں۔

    خیال رہے کہ مقبوضہ وادی میں جاری ظلم وبربریت کے خلاف دنیا بھر میں لوگ آواز اٹھارہے ہیں۔

    حال ہی میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے ہٹلر کے ریکارڈ توڑ دیے، مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔

  • پیمرا نے بھارتی اداکاروں والے اشتہارات پر پابندی عائد کردی

    اسلام آباد: پیمرا نے بھارت میں بننے والے اور بھارتی اداکاروں پر مبنی اشتہارات پر پابندی عائد کردی۔

    پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور اس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے پیش نظر بھارت میں بننے والے اور بھارتی اداکاروں پر مشتمل اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ 14 اگست کو کشمیر سے اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جائے گا تاہم اس دوران بھی بھارتی اشتہارات پاکستانی چینلز پر دکھائے جاتے رہے اور یہ عمل حکومتی پالیسی کے برعکس تھا۔

    اسی بنا پر پیمرا نے مختلف مصنوعات کے ایسے اشتہارات پر پابندی عائد کردی ہے جو بھارت میں فلمائے گئے یا پھر ان میں بھارتی اداکار اور ماڈل شامل ہوں۔

    بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی، پیمرا کا ہدایت نامہ جاری

    دریں اثنا دی یونائیٹڈ پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے پیمرا کے اس اقدام کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں پیمرا کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ اس اقدام سے پاکستان کے مقامی اشتہارات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے پیمرا نے بھارتی مواد نشر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت نامہ جاری کیا تھا، ہدایت نامے میں کہنا تھا کہ ہر قسم کا بھارتی مواد نشر کرنے پر مکمل پابندی ہے، بھارتی کلپس، گانے، نیوز رپورٹ میڈیا پر نشر نہیں کی جائیں گی۔

  • شہنشاہِ جذبات محمد علی کا88 واں یوم پیدائش

    شہنشاہِ جذبات محمد علی کا88 واں یوم پیدائش

    لاہور: شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور پاکستان کے لیجنڈ اداکارمحمد علی کی 88 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، انہوں نے 275 فلموں میں کام کیا اور آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

    برسوں فلمی دنیا پرراج کرنے والے پاکستان کے معروف اداکارمحمد علی 19 اپریل 1931 کو ہندوستان کے شہررام پورمیں پیدا ہوئے اورتقسیم برصغیرکے بعد پاکستان آکرانہوں نے 1956 میں ریڈیوپاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی کیریئرکا آغازکیا۔ بعد ازاں وہ ریڈیو پاکستان کراچی منتقل ہوگئے۔

    محمد علی کی بھرپورآوازنے انہیں ایک بہترین براڈ کاسٹرکی حیثیت سے منوایا اور انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے اہم کردار ادا کیا۔محمد علی نے 1962 میں فِلم ‘چراغ جلتا رہا’ سے بطورولن فلمی کریئرکا آغاز کیا اور ابتدائی چند فلموں میں منفی کردار نبھائے، بطور ہیرو ان کی پہلی ’مسٹرایکس‘ تھی لیکن فلم ’شرارت‘ ’مسٹر ایکس‘ سے پہلے ریلیز ہوگئی۔

    محمد علی کی شہرت کا آغاز 1964 میں ریلیزہونے والی فلم ’خاموش رہو‘ سے ہوا، اسی فلم پر انہوں نے بطور معاون اداکار نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ اداکار محمد علی نے اپنے پورے کیریئر میں 10 نگار ایوارڈز حاصل کیے۔فلم ’صاعقہ‘، ’آس‘،’ آئینہ اور صورت‘، ’انسان اور آدمی‘ اداکار محمد علی کی ایسی فلمیں ہیں جن میں ان کی اداکاری عروج پر رہی۔

    اداکار محمد علی ایشیاء کے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ انھوں نے 275 کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو، پنجابی، پشتو، بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار محمد علی کا انتقال 19 مارچ 2006 کو ہوا تاہم وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں بستے ہیں۔

    اداکار محمد علی کو فلم انڈسٹری کے لیے بہترین خدمات انجام دینے پر پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔