Tag: Actor Adnan Siddiqui

  • اداکار عدنان صدیقی نے معافی مانگ لی

    اداکار عدنان صدیقی نے معافی مانگ لی

    اداکار عدنان صدیقی نے خواتین کیلئے مکھیوں کی مثال دینے  پر معافی مانگتے ہوئے وضاحت پیش کردی۔

    گزشتہ دنوں اداکار نے شو میں شرکت کی تھی جہاں انہیں مکھی نے تنگ کیا تو عدنان صدیقی نے کہا تھا کہ ’ مکھی اور خواتین کی مثال ایک جیسی ہے، آپ جتنا خواتین کے پیچھے بھاگیں گے وہ آپ سے دور بھاگیں گی اور اگر آپ بیٹھ جائیں گے تو وہ مکھی کی طرح ہاتھ پر آکر بیٹھ جائیں گی، جب میں مکھی کے پیچھے بھاگ رہا تھا تو وہ بھاگ رہی تھی اور جب میں بیٹھ گیا تو وہ میری ناک پر آکر بیٹھ گئی‘۔

    عدنان صدیقی کو ایک پروگرام میں مکھی نے تنگ کیا تو ۔۔۔۔۔۔ ؟

     تاہم اب فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر عدنان صدیقی نے  ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس تبصرے سے متعلق مداحوں سے معافی مانگی ہے۔

    عدنان صدیقی نے کہا کہ میں اپنے حالیہ بیان پر توجہ دینا چاہوں گا جو کہ مزاحیہ  انداز میں دیا گیا تھا، نہ کہ کسی کی دل آزاری کرنا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ میرے الفاظ کا غلط مطلب لیا گیا، میرے بیان سے غیر ارادی طور  پر  کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔

    اداکار نے اپنی اسٹوری میں مزید لکھا کہ  میں  آئندہ کیلئے یقین دلاتا ہوں کہ  اپنی گفتگو  واضح اور صاف الفاظ میں پیش کروں گا۔

  • مرغی کی ٹانگ اور چمچ، عدنان صدیقی نے دلچسپ قصہ سنایا

    مرغی کی ٹانگ اور چمچ، عدنان صدیقی نے دلچسپ قصہ سنایا

    کراچی : ہماری زندگی میں کچھ لمحات یا واقعات ایسے گزرتے ہیں جو ہمیں ہمیشہ یاد رہتے ہیں، کچھ ایساہی عدنان صدیقی کے ساتھ ہوا۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں پاکستان ٹیلی وژن کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے شرکت کی اور اپنی زندگی کا اہم واقعہ ناظرین کو سنایا۔

    انہوں نے بتایا کہ بچپن میں ہر ہفتہ وار چھٹی کے دن گھر میں بڑا دسترخوان سجایا جاتا تھا جہاں سب گھر والے ایک ساتھ موجود ہوتے تھے۔

    عدنان صدیقی نے بتایا کہ ہمارے گھروں میں کھانے کے آداب پر بہت سختی کے ساتھ خصوصی توجہ دی جاتی تھی۔

    جب دسترخوان پر رکھی مرغی کے سالن کی ڈش کے اندر میں نے مرغی کی ٹانگ نکالنے کیلئے چمچ کو گھمایا تو ابا نے میرے ہاتھ پر چمچ مار کر پوچھا کہ اس میں کیا ڈھونڈ رہے ہو؟ یہ طریقہ ٹھیک نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس ڈش میں مرغی کے علاوہ اور کچھ نہیں لہٰذا جو بوٹی سامنے آئے اسے اٹھاؤ کیونکہ وہی تمہاری قسمت کی بوٹی ہے لیکن اسے چننا نہیں ہے۔

  • خراب اداکاری کے باوجود کیوں پسند کیا گیا؟ عدنان صدیقی نے اندر کی بات بتادی

    خراب اداکاری کے باوجود کیوں پسند کیا گیا؟ عدنان صدیقی نے اندر کی بات بتادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ پہلے ڈرامے میں اداکاری اتنی خراب کی تھی اس کے باوجود لوگوں نے پسند کیا اس کی ایک خاص وجہ تھی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام شان سحور میں انہوں نے خصوصی شرکت کی اور اپنے کیرئیر کے ابتدائی ایام کے بارے میں مداحوں سے اہم باتیں شیئر کیں۔

    عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایک اشتہار میں کام کیا تھا، مجھے مہرین الہٰی نے اس شعبے سے روشناس کرایا، جس کے بعد قاسم جلالی کے ایک ڈرامے میں کام کا موقع ملا۔

    انہوں نے بتایا کہ میں سمجھتا ہوں اپنے پہلے ڈرامے ’خوابوں کی زنجیر‘ میں بہت بُرا کام کیا تھا کیونکہ میرے ساتھ بہت سے بڑے اداکار اس میں موجود تھے۔

    پروگرام کی میزبان ندا یاسر کے ایک سوال پر کہ خراب اداکاری کے باوجود لوگوں نے آپ کو کس وجہ سے پسند کیا جس کے جواب میں عدنان صدیقی نے بڑے معنی خیز انداز میں جواب دیا کہ میرے والدین کی وجہ سے، کیونکہ وہ دونوں بہت خوب صورت تھے۔