Tag: Actor Dilip Kumar

  • سائرہ بانو نے انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا

    سائرہ بانو نے انسٹاگرام کی دنیا میں قدم رکھ دیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کے ”شہنشاہِ جذبات“ کہلائے جانے والے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو اس دنیا سے رخصت ہوئے دو سال کا عرصہ بیت گیا۔

    بر صغیر پاک و ہند میں یکساں مقبول دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو اپنے شوہر کی دوسری برسی پر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ کرسکیں اور انہیں یاد کرکے افسردہ ہوگئیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے شاعرانہ انداز میں اپنے شوہر کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے لکھا کہ

    سکون دل کے لئے کچھ تو اہتمام کروں
    ذرا نظر جو ملے پھر انہیں سلام کروں
    مجھے تو ہوش نہیں آپ مشورہ دیجئے
    کہاں سے چھیڑوں فسانہ کہاں تمام کروں

    دلیپ کمار کی دوسری برسی کے موقع پر اہلیہ سائرہ بانو کے جذباتی الفاظ وائرل ہوگئے اور مداحوں نے بھی ان کے ساتھ لیجنڈ اداکار کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ کہ میں اس تحریر کے ذریعے اپنے دوستوں اور خیر خواہوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے میرے کوہِ نور کے دنیا سے جانے کے بعد بھی مجھے بہت زیادہ پیار و عزت بخشتی اور پلکوں پر بٹھائے رکھا۔

    ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ آج ہی کے دن سات جولائی سات بجے میری محبت ایک گہری نیند میں چلی گئی اور میرے لیے وقت رک سا گیا ۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں آج تک ان کی کمی محسوس کرتی ہوں ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم اب بھی زندگی کے راستے پر ایک ساتھ چلیں گے، ہاتھ میں ہاتھ ملا کر،اپنے خیالات میں ایک رہیں گے اور آخری وقت تک ساتھ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ برصغیر کے عہد ساز اداکار دلیپ کمار 7 جولائی 2021 کو طویل علالت کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

  • دلیپ کمار کا شوکت خانم اسپتال کی فنڈ نگ کیلئے وقت دینا نہیں بھول سکتا، وزیراعظم

    دلیپ کمار کا شوکت خانم اسپتال کی فنڈ نگ کیلئے وقت دینا نہیں بھول سکتا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ کمارکا شوکت خانم اسپتال کی فنڈ نگ کیلئے وقت دینا نہیں بھول سکتا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی شوکت خانم اسپتال کی فنڈ نگ کی تقریب میں شرکت سے ابتدائی طور پر فنڈ کا 10 فیصد حصہ جمع کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان اور لندن میں دلیپ کمار نے امداد میں جمع کرنے میں ہماری بہت مدد کی میری نسل کے لیے دلیپ کمار سب سے بڑے اور ورسٹائل اداکار تھے۔

    واضح رہے کہ اداکار دلیپ کمار نے ایک موقع پر وزیراعظم عمران خان کے کرکٹ کیرئیر اور خیراتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی تھی۔

    گفتگو کے دوران دلیپ کمار کا کہنا تھا کہ آپ سب پاکستان کے رہنے والے اور عمران کے عزیز و اقارب عظیم ہیں کہ ان کے اندر اس قدر شجاعت والا، ہمت والا ایک شخص ہے جو بولنگ اور بیٹنگ کرتے کرتے اپنے آپ کو کہاں سے کہاں لے آیا ہے۔انہوں نے عمران خان کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم آپ کے شامل حال ہو۔

    پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار کی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مختلف مواقعوں کی یادگار تصاویر جاری کی ہیں۔

    واضح رہے کہ  بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار 98 سال کی عُمر میں انتقال کر گئے ہیں وہ گزشتہ کئی برسوں سے بیمار تھے جس کی وجہ سے اُنہیں اکثر معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جاتا تھا۔

  • بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار اسپتال منتقل، اہلیہ کی مداحوں سے اپیل

    بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار اسپتال منتقل، اہلیہ کی مداحوں سے اپیل

    ممبئی: کئی سالوں سے صحت کے مسائل سے دوچار بھارتی لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناسازی کے باعث ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم نگری پر طویل عرصے تک راج کرنے والے لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو ایک بار پھر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے بتایا کہ انہیں گزشتہ دنوں سے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔سائرہ بانو نے اداکار کے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دلیپ جی کو اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں تاکہ وہ جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوسکیں۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کا کیریئر چھ دہائیوں پر محیط ہے، انہوں نے اپنے کیریئر میں 65 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔

    دلیپ کماری فلم دیوداس (1955) ، نیا دور (1957) ، مغل اعظم (1960)، گنگا جمنا (1961)، کرانتی (1981) اور کرما (1986) جیسی فلموں میں اپنے مشہور کرداروں کے لئے جانے جاتے ہیں۔

    اداکار دلیپ کمار کو 1994 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2015 میں پدم وبھوشن سے نوازا جاچکا ہے۔