Tag: actor faisal qureshi

  • بارش کے پانی کی عدم نکاسی، اداکار فیصل قریشی پھٹ پڑے

    بارش کے پانی کی عدم نکاسی، اداکار فیصل قریشی پھٹ پڑے

    کراچی : ٹیلی ویژن کے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ بارش کو ہوئے 5دن گزر گئے لیکن شہر سے پانی کی نکاسی کا مکمل انتظام نہ ہوسکا، کلفٹن اور ڈیفنس کے رہائشی سراپا احتجاج بن گئے ۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے بتایا کہ ان کے علاقے میں5دن سے بجلی نہیں ہے اور بارش کا پانی اب بھی موجود ہے، نکاسی کا کام ہورہا ہے لیکن کچھ علاقوں میں اب بھی بہت براحال ہے۔

    اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ہرسال بارشوں میں ایسا ہی ہوتا ہے اس کے باوجود اس مسئلہ کا مستقل حل کیوں نہیں نکالا جاتا؟4دن بعد کل سے ہمارے علاقے میں نکاسی آب کا کام شروع ہوا ہے۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں اس سے زیادہ بارشیں ہوتی ہیں لیکن وہاں بجلی نہیں جاتی۔

    بجلی کی عدم فراہمی پر انہوں نے کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ کیا یہ ادارہ ہمارا ایک ماہ کا بل معاف کرے گا؟ جنریٹرپر اب تک 50ہزار روپے کا ڈیزل لگ چکا ہے، کیا یہ اس کے پیسے دینگے؟

    علاوہ ازیں بارش سے متاثرہ ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشیوں نے سی بی سی دفتر میں احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بارش کے پانی کی عدم نکاسی پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کردیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ماہانہ کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں مگر ہمارے گھر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، پانچ دن سے نہ پانی ہے بجلی کوئی ایکشن لینے والا بھی نہیں۔

    بعد ازاں ڈی آئی جی ساؤتھ مظاہرین سے مذاکرات کے لئےسی بی سی دفتر پہنچے مگر مظاہرین نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے مذاکرات سے انکار کردیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پانچ سال تک ٹیکس معاف کیاجائے اور سی بی سی کے سی ای او استعفٰی دیں۔

  • اداکارفیصل قریشی نےٹریفک کےخراب نظام کا ذمےدار شہریوں کوقرار دے دیا

    اداکارفیصل قریشی نےٹریفک کےخراب نظام کا ذمےدار شہریوں کوقرار دے دیا

    کراچی : اداکارفیصل قریشی نے ٹریفک کےخراب نظام کاذمےدارشہریوں کوقرار دیتے ہوئے کہا کوئی کسی کے لئے رکے گا نہیں ، دو منٹ کے لیےرک جائیں توسب کو راستہ مل جائےاورٹریفک جام نہ ہو۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارفیصل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹریفک کے مسئلے کی نشاندہی کرتے ہوئے شہریوں کی بے ترتیبی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر وڈیو بنا کر شیئر کی۔

    فیصل قریشی نے ٹریفک کےخراب نظام کا ذمےدار شہریوں کو قرار دیتے ہوئے کہا سڑک پر لوگوں کی بے چینیاں دیکھیں ، کوئی کسی کے لئے رکے گا نہیں ، بے چین ہوکر روڈ بلاک کردیا جاتا ہے ،پھر ہارن دئیے جاتے ہیں، دو منٹ کے لیےرک جائیں توسب کو راستہ مل جائےاورٹریفک جام نہ ہو۔

    خیال رہےٹریفک جام کراچی کا ایک اہم مسئلہ ہے، اہم ترین شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام معمول، منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے۔