Tag: Actor Faisal Qureshi blessed with baby boy

  • اداکار فیصل قریشی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    اداکار فیصل قریشی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

    کراچی: معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع انہوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر دی۔

    فیصل قریشی نے لکھا کہ ُوہ ایک پیارے سے بیٹے کے والد بن گئے ہیں، انہوں نے بیٹے کو گود میں اٹھائے تصویر بھی شیئر کی اور بیٹے کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ماسٹر ’فرمان قریشی‘ خوش آمدید۔

    اداکار کی جانب سے ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع دینے کے بعد بیٹے کے لیے دعاؤں اور محبت کی درخواست بھی کی گئی۔

    انسٹاگرام پر فیصل قریشی کے چاہنے والوں کی جانب سے انہیں مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے، مداحوں نے انہیں مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل قریشی کی دو بیٹیاں ہانش اور آیت ہیں۔