Tag: actor salman khan

  • سلمان خان آپے سے باہر ہوگئے، ویڈیو وائرل

    سلمان خان آپے سے باہر ہوگئے، ویڈیو وائرل

    گووا: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے سیلفی لینے کے شوقین مداحوں سے فون چھین لیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اسٹار دبنگ خان گووا ایئرپورٹ سے اپنے باڈی گارڈز کے ہمراہ باہر آرہے تھے کہ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں مداح موجود تھے۔

    سلمان کو دیکھتے ہی کچھ مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر دبنگ خان غصے میں آگئے اور ان کے فون چھین لیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کالے رنگ کی ٹی شرٹ زیب تن کیے ہوئے ہیں اور کافی غصے میں نظر آرہے ہیں اور ان کے ہاتھ میں مداح کا سیل فون بھی موجود ہے۔

    مداحوں کی جانب سے دبنگ خان کے اس طرح کے روئیے پر ان پر تنقید کی گئی اور ایک صارف نے سلمان خان کو ہیومن بینگ کے بجائے ’گھٹیا ہیومن‘ کہہ ڈالا۔

    گووا کے این ایس یو آئی کے صدر احراز مولا نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پرومود ساونت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ وہ اداکار کے اس طرح کے غیرمنظم سلوک پر سخت کارروائی کریں۔

    گووا یونٹ بی جے پی کے جنرل سیکریٹری اور سابق ممبر پارلیمنٹ نریندر سوائیکر نے بھی سلمان خان کو ان کے قابل مذمت طرز عمل پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • سلمان خان کی نئی فلم  کا ٹریلر ریلیز

    سلمان خان کی نئی فلم کا ٹریلر ریلیز

    ممبئی: بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا جس میں وہ مختلف کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم میں سلمان خان، کترینہ کیف مرکزی جبکہ تبو، ڈیشا پٹنی، سنیل گرور اور جیکی شرف بھی کردار ادا کررہے ہیں۔

    فلم کی ٹیگ لائن ’ایک شخص کی زندگی اور قوم کا اتحاد‘ رکھی گئی۔

    فلم کا ٹریلر بھارت کے یوم جمہوریہ سے ایک روز پہلے ریلیز کیا گیا۔ سلمان خان اس ٹریلر میں نیوی افسر، کان کن، سرکس میں بائیک چلانے والے  شخص کا کردار ادا کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: ’واہگہ بارڈر‘ پر پاکستانی جھنڈا کیوں لہرایا؟ سلمان خان کا پرچہ کٹ گیا

    ایک منٹ کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان نے اپنے ساتھ کوئی اور سر نیم نہیں بلکہ بھارت جوڑا، ویڈیو میں سلمان خان کے علاوہ کسی اور کردار کو نہیں دکھایا گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فلم 2014 میں ساؤتھ کوریا میں بننے والی فلم ’اوڈی ٹو مائی فادر‘ کی کاپی ہے۔ یاد رہے کہ فلم بھارت رواں سال عید الفطر پر پوری دنیا میں ریلیز کی جائے گی۔

    یہ بھی یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کے سیٹ پر سلمان خان اور کترینہ نے کرکٹ کھیلا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ مداحوں نے دونوں اداکاروں کے نئے روپ کو دیکھ کر انہیں سراہا تھا۔

    دبنگ خان اور کترینہ کیف کو فلم ’بھارت‘ کا ایک سین واہگہ بارڈر کے مقام پر عکس بند کروانا تھا مگر سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے حکومت نے کاسٹ کو شوٹنگ کی اجازت نہیں دی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  سلمان اور کترینہ کی سیکیورٹی فوج نے سنبھال لی

    فلم ڈائریکٹر  نے سین کو عکس بند کرنے کے لیے بھارتی پنجاب کے ایک گاؤں میں ’واہگہ بارڈر‘ کا سیٹ تیار کیا مگر وہاں کی مقامی پنجائیت نے اس پر اعتراض اٹھایا۔ علی عباس ظفر نے مقامی کسانوں اور تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیا اور شوٹنگ کے لیے جگہ فراہم کرنے کے پیسے بھی ادا کیے مگر وہ  سیٹ پر پاکستانی پرچم لگانے پر کسی صورت رضا مند نہیں تھے۔

    شوٹنگ مکمل کے بعد سلمان خان اور فلم ڈائریکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس میں پنجائیت نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اُن کے علاقے میں علی عباس ظفر اور کاسٹ نے پاکستانی پرچم لہرایا۔

  • سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار

    سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار

    ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بالی وڈ نگری میں تو نام کمایا ہی ہے اب سلو بھیا نے ایمانداری میں بھی اپنا نام درج کروالیا ہے۔ دبنگ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اکشے کمار اور ہریتھک روشن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2016 اور 2017 کے 15 مارچ تک سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا، اداکار نے گزشتہ اور رواں سال 15 مارچ تک میں 44 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کیا ہے۔ گزشتہ برس سلمان خان نے 32 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کیا تھا اس حساب سے اداکار کی کمائی میں گزشتہ برس کی مناسبت سے 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    اکشے کمار اور ریتھک روشن بالترتیب 29 اور 25 کروڑ کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، اداکاراؤں میں دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کرینہ کپور ٹیکس ادا کئے ہیں۔ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اور ایشوریا رائے کی کمائی پاناما پیپرز میں نام ہونے کی وجہ سے ظاہر نہیں کی گئی۔

    کامیڈین اداکار کپل شرما نے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو حیران کردیا جہاں ان کی کمائی میں رواں برس 206 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ریتھک روشن نے گزشتہ سال سب سے زیادہ 60 کروڑ روپے ٹیکس دیا تھا۔

    واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں ایک تھا ٹائیگر کے سیکوئل ٹائیگرزندہ ہے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو 22 دسمبر 2017ء کو ریلیز کردی جائے گی۔

     

    مزید پڑھیں: کیاسدیپ’ٹائیگر زندہ ہے‘میں ولن کا کردارنبھائیں گے؟

    بالی ووڈ فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہےاوراس بار یہ سلمان اور کترینہ کی جوڑی کو لیکر نہیں بلکہ ولن کےکردار کی وجہ سےخبروں کی سرخیوں میں ہے۔

  • سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی

    سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی

    سن فرانسسکو: بالی ووڈ اداکارہ اور دبنگ گرل سے شہرت حاصل کرنے والی سوناکشی سہنا کی برسوں کی خواہش پوری ہوگئی۔

    دبنگ گرل ان دنوں اداکار اکشے کمار اور پربھودیوا کے ساتھ فیشن ٹور کے سلسلہ میں سن فرانسسکو میں موجود ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ادکارہ سوناکشی سہنا کا کہنا تھا کہ ان کی بالی ووڈ ڈانسنگ کوئن مادھوری کے ساتھ پرفارم کرنے کی خواہش پوری ہوگئی ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا نے ڈانسنگ کوئن مادھوری  کے ساتھ  ’ڈولہ رے ڈولہ‘ گانے پر پرفارم کیا۔

    یہ بات اداکارہ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی اور ساتھ ہی ان کے ساتھ بنائی گئی اپنی تصویر بھی شیئر کی  جبکہ انہوں نے مادھوری ،اکشے کمار اور پربھودیوا کے ساتھ ڈانس کی تصویر بھی شیئر کی۔

     

  • حسینوں کے دلوں میں بسنے والے سلمان کا ٹھکانہ جیل میں ہوگا

    حسینوں کے دلوں میں بسنے والے سلمان کا ٹھکانہ جیل میں ہوگا

    کراچی: (ویب ڈیسک) سلمان خان کی قسمت میں بیوفائی تو لکھی تھی لیکن جیل کی سلاخیں بھی مقدر بن جائیں گی یہ انہوں نے کبھی سوچا نہ تھا۔

     بالی وُڈ کے مشہور کنوارے سلمان خان کی قسمت میں بیوفائیاں کم تھیں جو جیل کی کال کوٹھری بھی گلے پڑ گئی، اپنے اسٹائل سے فلم بینوں اور ماہ جبینوں کے دل میں گھر کرنے والے سلمان خان کو پہلے سنگیتا بجلانی اور سومی علی سے ملا دھوکا اور پھر سلمان خان بالی وُڈ کی مشہور حسینہ ایشویریا رائے کے پیار میں لُٹ گئے۔

     ہم تیری محبت میں پھر اُن کی زندگی میں آئیں قطرینہ کیف اور چرچا ہوا دونوں کی شادی کا لیکن قطرینہ کیف نے بھی مشہور ہونے کے بعد سلمان خان کو ٹھینگا دکھا دیا سلو بھائی اور زرین خان کے قصے بھی زبان زدِ عام ہوئے۔

    سلمان خان کا پہلہ افیئر سنگیتا بجلانی کے ساتھ ہوا بلکہ بات شادی تک جاپہنچی مگر کامیابی نہیں ملی، نوے کی دہائی میں سلمان خان اور انکی اس وقت کی گرل فرینڈ سنگیتا بجلانی کی دوستی کے چرچے میڈیا کی سرخیاں ہوا کرتے تھے لیکن جلد ہی یہ رشتہ ٹوٹ گیا۔ اور خود سلمان خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اْن کے شادی کے کارڈ چھپ چکے تھے لیکن کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔

    سنگیتا بجلانی 1980ء میں مس انڈیا منتخب ہوئی تھیں جس کے بعد وہ ماڈلنگ اور اداکاری کے شعبے سے وابستہ رہیں، کہا جاتا ہے کہ سنگیتا کی وجہ سے ہی سلمان خان نے اپنی دوست شاہین سے بھی ناطہ توڑ لیا تھا۔ 1996ء میں سنگیتا کی ملاقات اظہرالدین سے ہوئی اور قربتیں بڑھتی چلی گئیں، حتیٰ کہ محمد اظہرالدین نے پہلی اہلیہ کو طلاق دے کر سنگیتا سے شادی کر لی تھی اور اسلامی نام ‘عائشہ اظہر’ رکھا تھا لیکن بالآخر دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔

    نوے کے عشرے میں سلمان خان جس زلف کے اسیر ہوئے تھے وہ اداکار اور ماڈل سومی علی تھیں، سومی پانچ سال تک سلمان کی دوست رہیں لیکن دوستی کسی رشتے میں نہ بدل سکی۔

    سومی علی نے نوعمری میں ہی بالی ووڈ میں کام شروع کیا اور سلمان خان کے ساتھ افیئر کی وجہ سے خاصی شہرت حاصل کی۔ دونوں کا آٹھ سال پر محیط تعلق 1999ء میں اختتام کو پہنچ گیا۔ سلمان سے علیحدگی کے بعد وہ امریکی ریاست فلوریڈا منتقل ہو گئیں۔

    کبھی سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن کے مبینہ رومانس کا چرچا میڈیا کی سرخیوں میں ہوا کرتا تھا لیکن اب اس بات کو مدتیں بیت چکی ہیں، سلمان اور ایشوریہ اب ایک دوسرے کے بارے میں بات بھی نہیں کرتے نہ ہی ایک دوسرے کا نام لیتے ہیں۔

    سومی علی کے جانے کے بعد سلمان کی زندگی میں ہلچل مچا دینے والی لڑکی ملکہ حسن ایشوریہ رائے آئیں، سلمان، ایشوریہ کی محبت میں جس تیزی سے گرفتار ہوئے اور اسی رفتار سے ان دونوں کی شادی کے چرچے بھی ہونے لگے، لیکن اس پریم کہانی میں جیت ہوئی ابھیشیک بچن کی ہوئی جو ایشوریہ کو اپنی دلہن بنانے میں کامیاب ہوگئے اور سلمان  کے ہاتھ کچھ نہیں آیا۔

    اس بات کے بھی چرچے ہوئے کہ سلمان خان جس کو بالی وڈ میں لے آئیں وہ مشہوراور کامیاب ہوجاتا ہے، ایشوریہ کے بعد سلمان کی نظر کترینہ کیف کے حسن  پر پڑی جس نے سلمان پر جادو کردیا اور وہ ان کی گرل فرینڈ سے بالی ووڈ اسٹار بن گئیں، دونوں کے سنجیدہ تعلق کی خبریں عام ہوئیں لیکن یہ تعلق بھی شادی میں بد ل نہ پایا۔

     ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے کہا کہ سلمان خان انتہائی متاثر کن شخصیت کے مالک ہیں، سلمان خان حقیقی معنوں میں عوامی آدمی ہیں، کوئی بھی شخص ان سے بات کرنے میں ذرا بھی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوتا، ان جیسے لوگ دنیا میں بہت کم ہوں گے، یہی وجہ ہے کہ وہ آج بھی ان کی ذاتی زندگی اور بالی ووڈ کیرئیر میں انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے بغیر فلم نگری میں میرا سفر کبھی بھی آسان نہ ہوتا۔

    کترینہ کیف کے بعد ان کی ہم شکل زرین خان سلمان خان کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، زرین خان نے سلمان خان کی فلم ویر سے اپنا کیریئر شروع کیا، فلم تو کامیاب ہوئی لیکن زرین خان کامیاب نہ ہوسکیں، سلمان خان کی اس وقت کی قریبی دوست کترینہ کیف سے ان کی شکل ملنے کی وجہ سے ان کو توجہ تو ملی لیکن کامیابی نہیں۔


    کئی حسیناؤں سے دوری کے بعد سلمان کی زندگی میں لولیاونچر آئیں، سلمان خان اپنی اور لولیاونچر کی دوستی کو میڈیا اور لوگوں سے چھپانے میں بھی کامیاب رہے لیکن بعد میں اس راز سے پردہ اٹھ گیا تھا۔

    بالی وڈ کے اداکار سلمان خان نے مبینہ طور پر اپنی بہن ارپتا خان کی شادی کے موقع پر اپنے خاندان سے رومانيہ کی اداکارہ يوليا وینطور کا تعارف اپنی گرل فرینڈ کے طور پر کرایا۔

    جرمن ماڈل کلاؤڈیا سیسلا کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ کترینہ کیف اور سلمان خان کے بریک اپ کی وجہ بنیں، بعد میں کلاوڈیا نے بھی اعلان کیا کہ سلمان کے ساتھ ان کا ایسا کوئی تعلق تھا ہی نہیں۔

    باڈی گارڈ میں کام کرنے والی ہیزل کیچ اور سلمان کو ایک دوسرے سے جوڑا گیا۔ میڈیا میں ایسی خبریں بھی آئیں کہ سلمان نے ہیزل کو اس ریئلٹی شو میں انٹری دلانے کی کوشش بھی کی جسے وہ خود ہوسٹ کر رہے ہیں، لیکن یہ تعلق بھی دیرپا ثابت نہیں ہوا اور نتیجہ یہ نکلا کہ بے چارے سلو بھائی اب تک کنوارے ہیں مگر سب سے زیادہ ڈیمانڈ رکھنے والے۔

  • سوناکشی سہنا اب ٹی وی شو میں جلوہ گرہونگی

    سوناکشی سہنا اب ٹی وی شو میں جلوہ گرہونگی

    ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ حسینہ سوناکشی سنہا فلموں کے بعد اب ٹی وی نظر آئیں گی، بالی ووڈ اداکارہ رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دیں گی ۔

    سوناکشی سنہا بچوں کی گلوکاری کے فن کو پیش کرنے والے ریئلٹی شو میں جج بن رہی ہیں، اداکارہ نے پروگرام میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دل سے بچی ہیں اور بچوں کی حیرت انگیز صلاحیتوں کو دیکھنے کی خواہشمند ہیں ۔

    سوناکشی ان دنوں اپنی نئی فلم اکیرا کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جو خواتین کے تحفظ اور ان کے حقوق سے متعلق کہانی پر مبنی ہے ۔

    بالی وڈ کی کئی حسیناؤں کے بعد اب دبنگ گرل بھی انٹری دینے چھوٹی اسکرین پر جارہی ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ مست مست نینوں والی سوناکشی اس شو کا پارٹ بننے پر خاصی پرجوش ہیں۔

  • سلمان خان  نے سوناکشی سنہا کو رُلا دیا

    سلمان خان نے سوناکشی سنہا کو رُلا دیا

    ممبئی: سلمان خان کی بہن آرپیتا کی شادی کو کچھ دن ہوچکے ہیں لیکن اس کی دھوم ابھی تک مچی ہوئی ہے اور اس شادی کے دوران ہونے والے واقعات اب آہستہ آہستہ میڈیا کی زینت بن رہے ہیں۔

    کچھ دن قبل یہ بات سامنے آئی کہ سلمان اور شاہ رخ خان نے عامر خان کو ساری رات جگائے رکھا اور اب ایک دلچسپ لڑائی کی کہانی سامنے آئی ہے، یہ لڑائی سلمان اور سوناکشی سنہا کے درمیان ہوئی، جس میں سوناکشی رونے بھی لگیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آرپیتا کی شادی میں سوناکشی سنہا سلمان خان کے ساتھ ایک ’سیلفی‘ بنانے کے لئے ان کے پاس گئیں، تو سوناکشی کی کسی بات پر سلمان خان کو شدید غصہ آگیا اور دونوں کے درمیان بلند آواز میں بحث بھی ہوئی، جس کے بعد سوناکشی کو آنسو بہاتے دیکھا گیا، اس لڑائی کو دیکھتے ہوئے ایک اداکارہ ایشوینی یاردی آگے بڑھیں۔

    سوناکشی کو چپ کروایا اور دونوں کو ساتھ اکٹھے ڈانس کرنے کے لئے کہا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور ساتھ والے ہال میں چلے گئے اور دوبارہ نوک جھونک شروع ہوگئی، سلمان خان کے نزدیکی ذرائع نے اس لڑائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ اس لڑائی کے کیا نتائج نکلیں گے۔

  • سلمان خان رومینٹک سین کرتے ہوئے پریشانی کا شکار

    سلمان خان رومینٹک سین کرتے ہوئے پریشانی کا شکار

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اداکارہ سونم کپور کیساتھ رومانوی سین کرنے میں قدرے پریشانی کا شکار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سورج برجاتیا کی فلم “پریم رتن دھن پایو” میں رومانٹک سین کرتے ہوئے سلمان پرسکون نہیں رہ پاتے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہاکہ سونم عمر میں مجھ سے بہت چھوٹی ہیں ، ان کے والد سے میری پرانی دوستی ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ سونم جب بہت چھوٹی تھیں تب سے میں نے ان کو دیکھا ہوا ہے، اس لیے مجھے بڑی مشکلیں پیش آ رہی ہیں۔