Tag: Actor Shan shahid

  • عمران خان ملک کے مستقبل کی شان ہیں، اداکار شان

    عمران خان ملک کے مستقبل کی شان ہیں، اداکار شان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اداکار شان شاہد نے شان نے عمران خان کو پاکستان کے مستقبل کی شان” قرار دیا ” ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے مستقبل کی شان ہیں۔

    اداکار نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی تصویر شیئر کی اور اُس کے ساتھ ہی اُن کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔

    شان شاہد نے عمران خان حمایت کرتے ہوئے ان کے لیے شاعرانہ انداز میں لکھا کہ

    ماضی کی یاد ہے یا حاضر کی جان ہے
    جو لڑرہا ہے وہ اکیلا مستقبل کی شان ہے
    ناسمجھ ہیں جو جانتے نہیں حق پر یقین کو
    اب جان جائیں گے وہ اقبال کے شاہین کو

    اداکار نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ عمران خان کے ساتھ اُن کی حمایت میں کھڑا ہوں۔

  • فلم "گجنی” میں کام کیوں نہیں کیا؟ اداکار شان نے بتا دیا

    فلم "گجنی” میں کام کیوں نہیں کیا؟ اداکار شان نے بتا دیا

    لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اور محب وطن اداکار شان شاہد نے حال ہی میں بالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار کی وجوہات کے بارے میں کھل کر بات چیت کی۔

    شان نے بتادیا کہ وہ پہلے اپنے باپ کا بیٹا اس کے بعد کوئی اداکار، اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بہت سی حقیقتوں کا آشکار کیا اور ماضی کی کچھ باتوں سے پردہ بھی ہٹایا۔

    بھارتی فلم انڈسٹری سے ملنے والے فلموں کی پیشکشوں سے متعلق محب وطن اداکار نے بتایا کہ انہوں نے اب تک کئی آفرز ٹھکرا دی ہیں ان میں ایک فلم "گجنی” بھی تھی۔

    اداکار شان نے بتایا کہ عامر خان نے انہیں فلم ’’گجنی‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی لیکن جو کردار انہیں پیش کیا گیا تھا وہ ولن کا تھا اور اسے کوئی بھی کرسکتا تھا۔ ضروری نہیں تھا کہ اس کردار کو کرنے کے لیے خصوصی طور پر مجھے پاکستان سے بلوایا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے عامر خان سے سوال کیا کہ اس کردار کو تو کوئی بھی کرسکتا ہے تو پھر آپ کیوں ایک پاکستانی اداکار کو کاسٹ کرنا چاہ رہے ہیں۔ جس پرعامر خان نے کہا پتہ نہیں چلے گا کہ آپ پاکستانی ہیں۔

    شان نے بتایا کہ میں تین، چار دن عامر خان کو سمجھاتا رہا اور جب وہ نہیں مانے تو میں نے پنجابی میں ایک جملہ کہا کہ ’’بس آپ یہ سمجھ لیں کہ آپ انڈیا کے پہلوان ہیں، میں پاکستان کا پہلوان ہوں، میں پیسے لے کر کشتی نہیں ہاروں گا‘‘۔

    اداکار شان نے عامر خان سے کہا آپ نے فلم کے اینڈ میں مجھے مارنا ہے جب کہ پاکستان میں لوگ کبھی مجھے مرتاہوا دیکھنا پسند نہیں کریں گے۔

    میں پاکستان میں لوگوں کے دلوں میں رہتا ہوں، لوگ مجھے پیار کرتے ہیں، میری عزت کرتے ہیں۔ بس یہی وجہ تھی کہ میں نے عامر خان کو فلم میں کام کرنے سے منع کردیا۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان نے فلم ’’گجنی‘‘ میں ولن کے کردار کے لیے پاکستانی اداکار ہمایوں سعید کو بھی پیشکش کی تھی  لیکن ہمایوں سعید نے بھی اس کردار کو ٹھکرادیا تھا۔

  • اداکار شان شاھد کا کاشف ضمیر کو کرارا جواب

    اداکار شان شاھد کا کاشف ضمیر کو کرارا جواب

    لاہور : پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو اپنے حوالے سے جھوٹ بولنے کھری کھری سنادیں۔

    فوٹوشیئرنگ کے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لاہور کے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے گزشتہ روز شان شاہد کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ "گزشتہ رات میری ملاقات اداکار شان شاہد سے ہوئی تھی۔

    انہوں نے مزید لکھا کہ اس دوران شان شاہد نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کہ اپنے فنکاروں کو چھوڑ کر غیر ملکی اداکاروں کو اپنا برینڈ ایمبیسڈر بنانا درست ہے؟‘

    ٹک ٹاک اسٹار نے صارفین سے پوچھا کہ "آپ مجھے بتائیں کہ مجھے شان شاہد کو کیا جواب دینا چاہیے تھا؟”

    اس پر شان شاہد بھی خاموش نہ رہے اور اس غلط بیانی پر کاشف ضمیر کو کرارا جواب دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ "بھائی آپ غلط کہہ رہے ہیں، میں نے سے ایسا کوئی سوال نہیں پوچھا۔”

    شان شاہد نے مزید لکھا کہ آپ نے میرے ساتھ تصویر لینے کی درخواست کی تھی اور میں اداکار شفقت چیمہ کے کہنے پر آپ کو تصویر بنوانے کی اجازت دی تھی، اس کے علاوہ ہماری اس قسم کی کوئی گفتگو ہی نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ معروف تُرک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی اداکار انگین آلتان دوزتان ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ دورے پر لاہور آئے تھے۔

  • شان نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے ناقدین کو جواب دے دیا

    شان نے ماضی کی یاد تازہ کرتے ہوئے ناقدین کو جواب دے دیا

    لاہور : پاکستانی فلموں کے نامور اداکار شان شاھد نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی بیس سالہ تصویر شیئر کی ہے ان کا کہنا ہے کہ پس منظر میں نظر آنے والی میری ایف ایکس کو نظر انداز مت کریں۔

    کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے اربوں صارفین گھروں میں محدود ہیں اور وہ اپنے وقت کو اچھا گزارنے کے لیے مختلف کام کرتے ہیں جن میں سب سے اہم سوشل میڈیا کا استعمال ہے۔

    ایسے وقت میں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کے لیے لوگ مختلف کام کررہے ہیں جس میں سوشل میڈیا کے دلچسپ ٹرینڈ بھی شامل ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  چلنے والا ٹرینڈ” می ایٹ ٹونٹی” دنیا بھر میں خاصہ مقبول ہورہا ہےاور آج کل  پاکستان میں بھی یہ ٹاپ ٹریڈنگ میں ہے۔

    اسی سلسلے میں اداکار شان شاھد نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بیس سال کی عمر میں کیسے دکھتے تھے۔

    اس پوسٹ کو صارفین نے بے حد سراہا اور اپنے کمنٹس میں پسندیدگی کا اظہار کیا، اس تصویر کے ساتھ انہوں نے ایک کیپشن بھی لکھا جس میں انہوں نے اپنی کار کا بھی حوالہ بھی دیا، انہوں نے کہاکہ تصویر میں میں نظر آنے والی میری ایف ایکس کو نظر انداز مت کریں۔

    ایسا انہوں نے اس لیے کہا کہ ان کی گزشتہ ٹوئٹ میں پوسٹ کی گئی تصویر میں ایک نہایت خوبصورت لان میں ایک لیموزین کار کھڑی نظر آرہی تھی جس پر ایک صارف نے کہا تھا کہ کاش میرے پاس بھی ایسا بڑا گھر ہوتا جس میں ایک بہت بڑا لان اور گاڑی ہے تو میں بھی اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیتا۔

    مزید پڑھیں : محنت کر حسد نہ کر،  شان کاکرارا جواب 

    جس کے جواب میں شان نے لکھا کہ اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔ سال 1990 میں میرے پاس ایک سوزوکی ایف ایکس تھی۔

  • محنت کر حسد نہ کر، اداکار شان نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

    محنت کر حسد نہ کر، اداکار شان نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

    لاہور : پاکستانی فلموں کے نامور اداکار شان شاھد نے ناقدین کو اپنے اوپر کی جانے والی تنقید کا کرارا جواب دے دیا، ان کا کہنا ہے کہ میں نے محنت کی ہے آپ بھی کریں تو اپنی خواہشات پا سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار شان شاھد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک بڑے سے لان میں موجود ہیں اور اور ان کے پیچھے ایک بیش قیمت کار نظر آرہی ہے۔

    اس تصویر پر کچھ صارفین نے پسند کا اظہار کیا تو کسی نے اس کو تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ آپ نے فلموں میں گجروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور انداز زندگی سے لگتا ہے کہ آپ یورپی ہیں۔

    جس کے جواب میں شان نے کہا کہ سپر مین فلموں میں اڑتا ہے لیکن حقیقی زندگی میں نہیں، اسی طرح ایک اداکار ایسے کردار کرتا ہے جو ان سے کرنے کو کہا جاتا ہے جبکہ  اصل زندگی میں ہم اپنے ہی کردار کے ہدایت کار ہوتے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ کاش میرے پاس بھی ایسا بڑا گھر ہوتا جس میں ایک بہت بڑا لان اور گاڑی ہے تو میں بھی اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیتا۔

    شان نے جواب دیا کہ اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔ سال 1990 میں میرے پاس ایک سوزوکی ایف ایکس تھی۔

    ایک صارف نے اداکار  شان شاھد سے اپنی محبت اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ شان بھائی پاکستان کی شان ہیں آپ ، ہم سب کا مان ہیں آپ، سدا خوش رہیں آباد رہیں۔

  • پلوامہ حملہ : جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد کا کرارا جواب

    پلوامہ حملہ : جاوید اختر کے متنازعہ ٹوئٹ پر اداکار شان شاہد کا کرارا جواب

    لاہور : معروف بھارتی شاعر جاوید اختر اور اہلیہ شبانہ اعظمی کی جانب سے پاکستان نہ آنے کے اعلان پر اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا، دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اداکار شان شاہد نے  پاکستانی موقف کی بھرپور ترجمانی کی، انہوں نے جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ دراصل یہی وقت ہے آنے کا، دوستی اور بھروسہ دکھانے کا جو آپ ہم پر کرتے ہیں۔

    یہ حقیقت ہے کہ پاکستان نے کچھ نہیں کیا ہے، یاد رکھیں نفرت نے الیکشن جیت لیا ہے، ہم1947سے2019 تک تمام انسانی جانوں کے نقصان پر شدید مذمت کرتے ہیں۔

    اپنے اگلے ٹوئٹ میں شان شاہد نے جاوید اختر سے گزارش کی کہ ایسی نظم لکھیں جو آپ کے سسر نے مقبوضہ کشمیر کے لیے لکھی تھی جس کے کچھ اشعار شان نے خود بھی لکھے۔

    ظلم رہے اور امن بھی ہو کیا ممکن ہے
    تم ہی کہو ہنستے گاتے روشن وعدے
    ترقی میں ڈوب گئے
    بیتے دنوں کی لاش پر
    اے دل میں روتا ہوں تم بھی رو

    واضح رہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کا ڈر تھا یا مودی سرکار کی محبت، پلوامہ حملے کے بعد جاوید اختر اور شبانہ اعظمیٰ نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا تھا۔

    ٹوئٹر پر جاوید اختر نے لکھا تھا کہ کراچی آرٹس کونسل کی جانب سے مجھے اور شبانہ کو کیفی اعظمی اور ان کی شاعری کے حوالے سے دو روزہ ادبی کانفرنس کے لیے مدعو کیا تھا جسے ہم نے منسوخ کردیا ہے۔

    جاوید اختر نے اپنے ٹوئٹ میں سن پینٹسھ کی جنگ سے متعلق کیفی اعظمیٰ کی نظم کا حوالہ بھی دیا تھا، بھارتی شاعر کو اہلیہ سمیت کراچی کی ادبی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔