Tag: Actor Shehryar Munawar’

  • ’کچھ ان کہی سی باتیں‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کا مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ کی پہلی قسط 7 جنوری کو نشر کی جائے گی۔

    سگ سگما اور اے آر وائی ڈیجیٹل کی پیشکش ڈرامہ سیریل کچھ ان کہی کی ہدایت کاری کے فرائض ندیم بیگ نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی احمد نے لکھی ہے۔

    ڈرامہ سیریل کچھ ان کہی کا او ایس ٹی ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا اس میں اذان سمیع خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)

    کچھ ان کہی کے مرکزی کرداروں میں بلال عباس خان، سجل علی، شہریار منور، میرا سیٹھی، ونیزا احمد، بابر علی، قدسیہ علی، محمد احمد اسرا غزل شامل ہیں۔

    سجل علی نے ڈرامے کا ٹائٹل سونگ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ڈرامے کا او ایس ٹی ادھر ہے، انہوں نے گلوکار اذان سمیع خان کو بھی مخاطب کیا، گلوکار نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔‘

    گزشتہ دنوں کچھ ان کہی کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جسے دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے ڈرامے میں فیملی کے درمیان محبت دکھائی گئی ہے۔

    ٹیزر میں بابر علی، ونیزا احمد، سجل علی، بلال عباس ودیگر کو منفرد اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈرامے کے ٹیزر اور او ایس ٹی کو پسند کیا جارہا ہے اور اس کی پہلی قسط کا بے تابی سے انتظار کیا جارہا ہے۔

  • پریانکا چوپڑا کی والدہ کس پاکستان اداکار کی مداح ہیں؟ جانئے

    پریانکا چوپڑا کی والدہ کس پاکستان اداکار کی مداح ہیں؟ جانئے

    بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی والدہ اداکار شہریار منور کی مداح کیوں ہوئی تھیں؟ پاکستان اداکار نے اس کہانی سے پردہ اٹھادیا ہے۔

    شہریار منور حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے ماضی کے تجربات سمیت کئی اہم باتیں مداحوں سے شیئر کیں، ویب شو میں اداکار نے اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ایسا وقت بھی تھا جب میں ماڈلز پر بلون (blown) بھی مارا کرتا تھا، میں نے بلون سے لے کر اشتہار ڈائریکٹ کرنے سمیت تمام کام کئے۔

    شہریار نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ ایک اشتہار میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کا تجربہ مداحوں سے شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون کا ایک اشتہار تھا جس کے لیے میں نے پریانکا کو بلون مارا، بلون کے دوران پریانکا نے میرا نام لے کر مجھے مخاطب کیا جس نے لمحے بھر کے لیے مجھے سکتے میں ڈال دیا اور میں وہیں دل پکڑ کر بیٹھ گیا کہ پریانکا کو میرا نام پتا ہے، اس کے بعد بالی وڈ اداکارہ نے مجھے کہا کہ میری والدہ آپ کی فین ہیں اور وہ اس وقت میری وینیٹی میں موجود ہیں کیا آپ ہمیں جوائن کریں گے۔

    شہریار منور کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں نے پریانکا اور ان کی والدہ سے ملاقات کی جو بہت اچھی رہی، ان کی والدہ نے میرے ساتھ تصاویر بھی لیں،انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت تھا کہ جب بھارتی چینلز پر پاکستانی ڈرامے نشر کئے جارہے تھے اور پریانکا کی والدہ میرے ایک ڈرامے کو دیکھ کر ہی میری مداح ہوئی تھیں۔ویب شو میں شہریار منور نے مداحوں کو بتایا کہ یہ وہ وقت تھا جب میں اشتہار کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر پانی کی بوتلیں لاکر رکھتا تھا اور جھاڑو مارتا تھا۔

    معروف اداکارکا کہنا تھا کہ میں ماضی میں اداکارہ سونم کپور کو بھی بلون مار چکا ہوں جب کہ انیل کپور نے خود مجھے ایک بالی ووڈ فلم کی پیشکش کی لیکن میں نے نکار کردیا کیوں کہ فلم کا کردار کافی بولڈ تھا جو میں نہیں کرسکتا تھا۔