Tag: Actor Zareen khan

  • بچپن سے ہی گلوکارہ بننا چاہتی تھی،زرین خان

    بچپن سے ہی گلوکارہ بننا چاہتی تھی،زرین خان

    ممبئی: بالی ووڈ کی دلکش اور خوبرو اداکارہ زرین خان نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں گلوکارہ بننا چاہتی تھیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے ماڈل و اداکارہ زرین کا کہنا تھا کہ بچپن سے ان کا خواب تھا کہ وہ گلوکارہ بنیں ، انہوں نے کہا کہ اُمید ہے مستقبل میں گلوکاری کروں۔

    بوس و کنار کے مناظر عکس بند کروانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دیکھنے والوں کی نظر میں کچھ اور ہوتا ہے لیکن جب آپ خود ایسے مناظر ریکارڈ کروارہے ہوتے ہیں تو بڑی مشکل درپیش ہوتی ہے کیونکہ بہت سارے لوگ آپ کو دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔

    afzal-khan

    زرین خان نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر بہت سے لوگ موجود ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی میں مرد اداکار کے ساتھ رومانوی سین کرنا مشکل ہوتا ہے۔

    حال ہی میں اداکار فضل خان کے ساتھ لانچ کی جانے والی میوزک ویڈیو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کے دوران فضل خان بہت شرما رہے تھے۔ یاد رہے کہ اداکارہ زرین خان ہیٹ اسٹوری تھری جیسی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے۔

  • اداکارہ زرین خان آج اپنی 28 ویں سالگرہ منارہی ہیں

    اداکارہ زرین خان آج اپنی 28 ویں سالگرہ منارہی ہیں

    ممبئی: فلم ’ویر‘ میں اداکار سلمان خان کی ہیروئن کا کردار نبھا کر شہرت حاصل کرنیوالی اداکارہ زرین خان 28 برس کی ہوگئی ہیں۔

     زرین خان چودہ مئی انیس سو ستاسی کو بھارتی شہر ممبئی میں ایک مسلم پٹھان گھرانے میں پیدا ہوئیں،انہوں نے اپنی تعلیم ممبئی میں ہی مکمل کی۔ زرین خان نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا۔اسکے بعد دو ہزار نو میں فلم ویر کے ذریعے بالی وڈ میں قدم رکھا۔

    اس فلم میں انکے ساتھ سلمان خان جلوہ گر ہوئے تھے، زرین خان کی مقبولیت کا ایک راز بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف سے مشابہت بھی ہے، بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کی ان کی لک کترینا جیسی ہے۔

    11109593_979875405368025_2137464560529726634_n

    اداکارہ نے اپنے مختصر سے کریئر میں ایک آئٹم سانگ بھی کیا جو کہ دو ہزار گیارہ میں آنے والی فلم ریڈی کا گانا، کیریکٹر ڈھیلا تھا، اس گانے نے اداکارہ کی مقبولیت میں خوب اضافہ کیا۔

     ہندی فلموں کے علاوہ زرین نے تامل فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ بالی وڈ میں ویر کے بعد انہوں نے ہاؤس فل ٹو میں کام کیا جس میں انکی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔