Tag: actoress meera

  • اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، اداکارہ ایسا ثبوت پیش نہ کرسکیں جس سے ثابت ہو کہ ان کا نکاح نہیں ہوا۔

    ایڈیشنل سیشن جج مظہر عباس نے 18صفحات پر مشتمل فیصلہ کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میرا نے ایسے شواہد پیش نہیں کر سکیں جس سے ثابت ہو کہ اس نے شادی نہیں کی۔

    دستاویزی شواہد سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ میرا نے2007 میں شادی کی، میرا یہ بھی ثابت نہیں کرسکیں کہ نکاح نامے پر دستخط جعلی ہیں۔

    عدالت نے قرار دیا کہ شادی نہ ہونے کا میرا کا دعویٰ غلط ہے، عدالت کا فیصلے میں کہنا تھا کہ بیوی کے انکار کی وجہ سے فریقین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ بطور میاں بیوی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔

    ٹرائل کورٹ کے پاس ایک ہی آپشن موجود تھا کہ وہ شادی کو خلع کی بنیاد پر ختم کردے، میرا کی ذمہ داری ہے کہ وہ شواہد کی بنیاد پر نکاح نامہ جھوٹا ثابت کرے۔

    اداکارہ میرا جرح کے لیے بھی فیملی کورٹ میں پیش نہیں ہوئیں ان کے والدین نے فیملی کورٹ میں پیش ہوکر اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔ عدالت کے مطابق ادکارہ میرا نے عدالت پیش کی گئیں تصاویر سے انکار نہیں کیا اور کہا کہ یہ تصاویر کسی ڈرامے کی ہیں۔

    حقائق کو دیکھتے ہوئے فیملی کورٹ کے فیصلے میں کوئی غیر قانونیت نہیں پائی گئی، میرا کی اپیل کا کوئی میرٹ نہیں ہے لہٰذا اسے مسترد کیا جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ اداکارہ میرا نے2007کا نکاح نامہ چینلج کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان سے فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ملیں اور متعدد ممالک کے دورے بھی کیے۔

    اداکارہ میرا کے مطابق نکاح نامہ جعلی اور جھوٹا ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاٸے، یاد رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ بھی میرا کا دعویٰ خارج کرچکی ہے۔

  • ذہنی صحت کے مرکز سے رہائی شیخ رشید کے فون پر ملی، اداکاراہ میرا

    ذہنی صحت کے مرکز سے رہائی شیخ رشید کے فون پر ملی، اداکاراہ میرا

     لاہور : اداکارہ میرا خود کو پاگل قرار دینے والوں پر برس پڑیں، ان کا کہنا ہے کہ پاگل ہوں میرے دشمن، یہ سب بکواس ہے، میری   شہرت خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

    گزشتہ دنوں امریکہ کے ایک ذہنی صحت کے مرکز میں داخل پاکستانی اداکارہ میرا کے حوالے سے انہوں نے میڈیا کو حقیقت بیان کردی۔

    فلم اسٹار میرا نے پاگل خانے جانے کی خبروں کو مخالف لابی کی سازش قرار دے دیا، برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہرت خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

    اپنی گفتگو میں اداکارہ میرا نے پاگل خانے جانے کی تردید کرتے کرتے انجانے میں تصدیق بھی کردی اور کہا کہ میں ڈپریشن کا شکار تھی، اس لیے مجھے اسپتال جانا پڑا لیکن وہاں مجھے پاگل سمجھ لیا گیا اور میرا ٹیلی فون بھی مجھ سے چھین لیا گیا۔

    ۔انہوں نے کہا کہ وہاں مجھے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پاگل پن اور ڈپریشن میں فرق ہوتا ہے، امریکیوں نے مجھے کمرے میں بند کردیا،وہ بہت ہی ڈراؤنی اور منحوس رات تھی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ساری رات چیختی اور پکارتی رہی، امریکا میں ذہنی صحت کے اس مرکز سے میری رہائی وفاقی وزیر شیخ رشید کے فون سے ممکن ہوپائی۔

  • اداکارہ میرا کو پاگل خانے بھیج دیا گیا، والدہ کا ویڈیو بیان

    اداکارہ میرا کو پاگل خانے بھیج دیا گیا، والدہ کا ویڈیو بیان

    لاہور : امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے کر پاگل خانے داخل کروا دیا گیا ہے۔ یہ بات ان کی والدہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہی۔

    اس حوالے سے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے ایک ویڈیو  میں بیٹی کو  پاگل خانے بھجوانے کی تصدیق کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا کو امریکا کے ایک  پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

    انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پانچ اپریل کو میری بیٹی نے فون کرکے بتایا کہ اسے پاگل خانے لے جارہے ہیں، میرا نے بتایا کہ وہ چیختی چلاتی رہی کہ وہ پاگل نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے لے جایا گیا۔

    والدہ اداکارہ میرا نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ میری بیٹی کو بازیاب کرایا جائے، میری بیٹی پاگل نہیں اس دنیا میں وہی میرا ایک سہارا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا جو ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں اور کورونا ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کر رہی تھیں جس کے بعد وہ اپنا طبی معائنہ کرانے کیلئے ڈاکٹر کے پاس گئیں تو وہاں فالتو باتیں شروع کردیں۔

    ذرائع کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ وہ ایک شوبز اسٹار ہیں لہٰذا خصوصی پروٹوکول دیا جائے، کیا آپ جانتے نہیں کہ میں کون ہوں، میرا وی آئی پی طور پر چیک اپ کیا جائے۔

    پاکستانی اداکارہ کی بدتمیزی بڑھی تو ڈاکٹر نے ان پر واضح کیا کہ آپ شوبز اسٹار ہوں گی، لیکن میں اصول کے مطابق ہی مریضوں کو دیکھتا ہوں، تاہم اداکارہ کی جانب سے اوٹ پٹانگ باتیں جاری رہیں تو ڈاکٹر نے ذہنی امراض کے سینٹر فون کرکے عملے کو طلب کرلیا۔

    مزید پڑھیں : اداکارہ میرا کا غریبوں کے نام پرمبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔

  • مجھ پر جادو کرادیا گیا، شدید خوف وہراس میں ہوں، اداکارہ میرا

    مجھ پر جادو کرادیا گیا، شدید خوف وہراس میں ہوں، اداکارہ میرا

    لاہور : معروف پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھ پر جادو کرادیا گیا ہے، میرے اسٹیج ڈرامے کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد سے خوف میں مبتلا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہی، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے پیرو مرشد نے بتایا ہے کہ کچھ لوگ ہیں جو مجھ پر جادو کروا رہے ہیں۔

    اداکارہ میرا نے کہا کہ جو لوگ شروع سے میرے دشمن ہیں وہ میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے وہ لوگ آج بھی سرگرم ہیں۔

    معروف اداکارہ نے کہا ہے کہ جب سے میرے شو کے دوران فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے میں شدید خوف وہراس کا شکار ہوں اور گھر سے نکل نہیں پا رہی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں سبینہ تھیٹر کے باہر اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔

    فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال بھی اداکارہ میرا نے اداکارہ ریما خان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مجھ پر جادو کرایا ہے جس کی وجہ سے آج تک میری شادی نہیں ہوئی۔

    انہوں نے بتایا کہ جب میں نئی نئی فلم انڈسٹری میں آئی تو اداکارہ ریما کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ جادو کراتی ہیں ،ریما سے کام کے دوران بھی میری لڑائیاں ہو چکی تھیں۔

  • مجھے بلیک میل کرنے کے لئے جعلی نکاح نامہ بنایا گیا، اداکارہ میرا

    مجھے بلیک میل کرنے کے لئے جعلی نکاح نامہ بنایا گیا، اداکارہ میرا

    لاہور : اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ عتیق الرحمان نے انہیں بلیک میل کرنے کے لئے جعلی نکاح نامہ بنایا ہے، پوری امید ہے کہ تکذیب نکاح کیس میں عدالت سے انصاف ملے گا۔

    یہ بات انہوں نے لاہور کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، نت نئے انداز میں عدالت میں پیش ہونے والی میرا تکذیب نکاح کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر اداکارہ میرا نے گلابی انگلش بولنے سے پرہیز کیا اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی رہیں۔

    کالاچشمہ، چادر اور مخملی لانگ کوٹ زیب تن کیے ہوئے اداکارہ میرا نے اپنی گفتگو میں کہا کہ سستی شہرت کیلئے میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا، یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ میری جعلی ویڈیوز بنائی گئی تھیں۔


    مزید پڑھیں: عدالت میں پیشی پراداکارہ میرا کی ادائیں اورگلابی انگریزی


    اس موقع پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ بنایا، میری مؤکلہ اداکارہ میرا کو قانون کے مطابق شادی کرنے کا پورا حق حاصل ہے، عدالت نے عتیق الرحمان کے وکیل کو آٹھ نومبر کو طلب کرلیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عدالت میں پیشی پراداکارہ میرا کی ادائیں اورگلابی انگریزی

    عدالت میں پیشی پراداکارہ میرا کی ادائیں اورگلابی انگریزی

    لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ لاس اینجلس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈائریکٹروں سے ملاقات ہوئی جن سےبہت کچھ سیکھنے کو ملا، میرا نے عدالت میں پیشی کے موقع پر ڈالر گرل کی یاد تازہ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تکذیب نکاح کیس میں لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر اداکارہ میرا نے ڈالر گرل ایان علی کی یاد تازہ کردی، بلو جینز، اورنج کیپ، کالا چشمہ، کالی شرٹ اورجوگرز پہنے ہوئے اسکینڈل کوئین نے عدالت میں انٹری دی۔

    عدالت کے احاطے میں موجود ہر شخص کی آنکھیں میرا کو دیکھتی رہ گئیں، عدالتی عملے اور لوگوں نے میرا کے ساتھ سلفیاں بھی بنوائیں۔ میرا جی نے ادائیں دکھائیں اور اپنی خاص گلابی انگریزی میں اپنے ٹور کی کہانی بھی سنائی۔

    عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے اپنے دورہ لاس اینجلس کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے میرا جی کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈائریکٹروں سے ملاقات ہوئی جن سےبہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

    شادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیس کا فیصلہ آجائے گا تو پھر شادی بھی کرلوں گی، سیاست میں آنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرے والد، والدہ اورچھوٹی بہن کو سیاست میں دلچسپی ہے، خود سیاست میں حصہ لینےکےحوالےسے کچھ نہیں بتاسکتی، کیس کےبعد اگلےلائحہ عمل کا اعلان کروں گی۔


    مزید پڑھیں: اداکارہ میرا تکذیب نکاح کیس ‘ فیصلہ محفوظ


    تکذیب نکاح کیس سےمتعلق سوال پرتو میرا کی زبان کو تالا لگ گیا، تاہم انہوں نے عدالتوں پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا۔


    مزید پڑھیں: روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، اداکارہ میرا کا برما جانے کا اعلان


    علاوہ ازیں خاتون جج کے رخصت پر ہونے کے باعث تکذیب نکاح کیس کا فیصلہ نہیں سنایا جا سکا، فیملی کورٹ نے کیس کی سماعت25اکتوبر تک ملتوی کردی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کردیا

    اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کردیا

    لاہور : اداکارہ میرا نے مبینہ خاوند عتیق الرحمٰن کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے لاہور کی سول عدالت میں عتیق الرحمان کے خلاف ایک اور دعویٰ دائر کردیا ہےجس میں موقف اپنایاگیاکہ عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ بنایاہے لہٰذا عدالت نکاح نامہ منسوخ کرکے عتیق الرحمان کے خلاف کارروائی کرے۔

    اداکاہ میرا لاہور کی ماتحت عدالت میں پیش ہوئیں اور مبینہ خاوند عتیق الرحمٰن کیخلاف تکذیب نکاح کا دعوٰی دائر کیا۔ اداکارہ میرا نے مؤقف اختیار کیا کہ عتیق الرحمٰن سے اس کا کوئی نکاح نہیں ہوا، وہ جھوٹا نکاح نامہ بنا کر مقدمات دائر کر رہا ہے اور بلیک میل کر رہا ہے۔

    عدالت نے طلبی کے باوجود عتیق الرحمان کی طرف سے گواہ پیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گواہان کی پیشی کیلئے آخری مہلت دیدی اور مزید سماعت 11دسمبرتک ملتوی کردی۔

    اداکارہ میرا نے پیشی کے موقع پر مداحوں کے ہاتھوں اور چہروں پر آٹو گراف دیئے۔ ایک بھکاری نے بھیک مانگی تواسے تین ڈالر دیتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ اس کے پاس روپے نہیں ڈالر ہیں۔

  • اداکارہ میرا بھی پاک زمبابوےمیچ دیکھنےقذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

    اداکارہ میرا بھی پاک زمبابوےمیچ دیکھنےقذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں

    لاہور: اداکارہ میرابھی پاک زمبابوےمیچ دیکھنےقذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں،صحافیوں نےانگریزی میں پیغام دینےکی فرمائش کردی۔

    اداکارہ میرا کوکرکٹ دیکھنےکاشوق جاگا توپاک زمبابوےمیچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں، وہ جس وقت اسٹیڈیم پہنچی پاکستان کی بیٹنگ تقریبامکمل ہوچکی تھی،صحافیوں نےپسندیدہ کھلاڑی کا پوچھا تومیرا نےاپنے بھائی سےپوچھا کون سا کھلاڑی خوبصورت ہے۔

    اداکارہ میرا ٹکٹ دکھاکراندرجانےلگیں توسیکورٹی گیٹ کی بیپ بجنےلگی،جس پروہ پلٹ آئیں، اس دوران میرا کے بھائی احسن کوٹکٹ نہ دکھانے پر روک لیا گیا۔

     جس پرمیرا ناراض ہوکرلوٹ گئیں بعد میں معاملہ حل ہونے پرواپس آگئیں،توصحافیوں نےانگریزی میں بات کرنے کی فرمائش کردی ۔

    ادکارہ میراان دنوں فلموں میں زیادہ مصروف نہیں،لیکن سماجی تقریبات میں ان کی شرکت میڈیاکی توجہ کھینچ لیتی ہے۔

  • اداکارہ میرا اپنی 39 ویں سالگرہ آج منائیں گی

    اداکارہ میرا اپنی 39 ویں سالگرہ آج منائیں گی

    لاہور: پاکستان کی نامور فلم اسٹار اوراسکینڈل کوئین آج اپنی 39 ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے زندگی کی انتالیس بہاریں دیکھ لیں، اپنی انتالیسوں سالگرہ آج جرمنی میں اہل خانہ کے ساتھ منائیں گی۔

    پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے درجنوں فلموں میں بطور ہیروئین اپنے فن کے جوہر دکھانے والی اداکارہ میراانتالیس برس کی ہو گئیں وہ ان دنوں یورپ کے دورے پرہونے کی وجہ سے سالگرہ جرمنی میں ہی منائیں گی۔

    اپنے کیرئیر کے آغاز ہی سے مختلف اسکینڈلز کی زد میں رہنے والی اداکارہ میرا کچھ عرصہ بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کے کیمپ میں طبع آزمائی کے بعد اب پھر لالی وڈ میں جگہ بنانے کیلئے ذاتی پروڈکشنزکر رہی ہیں۔

    اپنی انتالیس سالہ زندگی میں کبھی تو میرانے خود پتی کی تلاش کی توکبھی اچانک سے اکثر لوگوں نے خود کو میرا کا پتی کہنا شروع کردیا۔

    البتہ میرااگلی سالگرہ سے قبل باضابطہ دلہن بنتی ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ آنے والاوقت ہی کرے گا۔

    واضح رہے کہ اداکارہ میرا ان دنوں اپنے رفاعی اسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں فنڈ ریزنگ میں دن رات مصروف ہیں اس کے علاوہ  اُن کی اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

  • اسپتال کے فنڈز کے لئے انڈیا بھی جاؤں گی، اداکارہ میرا

    اسپتال کے فنڈز کے لئے انڈیا بھی جاؤں گی، اداکارہ میرا

    کراچی: اداکارہ میراہ نے کہاہے کہ پاکستان میں اسپتال کی تعمیر کے سلسلے وہ جلدہی بھارت جارہی ہیں اور وہاں سے خوشخبری لیکر آئینگی۔

    اداکارہ میرا اپنے ہسپتال کی فنڈریزنگ مہم کے لیئے کراچی چیمبرآف کامرس کا دورہ کیاکراچی چیمبر کے تاجروں سے خطاب میں اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی بھارت جائیں گی اور ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے بھارتی اداکاروں سے ملاقات کریں گی۔

    انکاکہناتھاکہ کراچی چیمبر آنے کا مقصد اپنے اسپتال کے حوالے سے تاجروں، صنعتکاروں سے تعاون کو یقینی بنانا ہے۔

    میرا نے بتایا کہ انکی فلم "ہوٹل”عنقریب ریلیزہونے والی ہے اورانکی فلم "دیوداس "تیار ہوچکی ہے۔