Tag: actress Maryam Nafees

  • لانگ مارچ : اداکارہ مریم نفیس نے شرکاء کو اہم پیغام پہنچا دیا، ویڈیو وائرل

    لانگ مارچ : اداکارہ مریم نفیس نے شرکاء کو اہم پیغام پہنچا دیا، ویڈیو وائرل

    کراچی : پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ مریم نفیس بھی لانگ مارچ میں جانے کیلئے تیار ہیں، اپنی ایک ویڈیو میں انہوں نے شرکاء اور عوام کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک خصوصی ویڈیو میں مریم نفیس نے کہا کہ وہ اپنے دوستوں اور دیگر خاندان والوں کے ساتھ 25 مئی کو سری نگر ہائی وے پر پہنچیں گی۔

    ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ میں امید کرتی ہوں کہ آپ بھی پاکستان کے لیے اپنے گھروں سے نکلیں گے۔

    مریم نفیس نے کہا کہ اگر آپ اسلام آباد کے شہری ہیں تو پلیز اپنے گھروں سے دوسرے شہروں سے آنے والے شرکاء کے لیے پانی ضرور لے کر آئیے گا، بہت گرمی ہے۔

    واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کا ” حقیقی آزادی مارچ” پشاور سے شروع ہوگیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں تاریخی مارچ آج اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا اہم پیغام

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہمارا ایک مقصد ہے الیکشن کرائیں اور اسمبلی تحلیل کریں، ہم اگر اب نہیں نکلیں گے تو ہماری آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، قوم سے اپیل ہے کل ہمیں موقع مل رہا ہے اس کو ضائع نہ ہونے دیں۔

  • ‘ڈاکو اور کرپٹ حکومت تسلیم نہیں کرینگے’

    ‘ڈاکو اور کرپٹ حکومت تسلیم نہیں کرینگے’

    پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کیخلاف احتجاج میں شریک اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ ڈاکو اور کرپٹ حکومت تسلیم نہیں کرینگے۔

    پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کیا گیا، دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی کئی مقامات پر احتجاج ہوا جس میں عوام کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی شرکت کی۔

    کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ہونیوالے احتجاجی مظاہرے میں ادکارہ مریم نفیس جن کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے اپنے شوہر کے ساتھ شریک ہوئیں اور پی ٹی آئی سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا۔

    مریم نفیس نے کہا کہ انہوں نے ہمارے وزیراعظم عمران خان کو غلط طریقے سے نکالا ہے، یہ ڈاکو اور کرپٹ ہیں ہم اس حکومت کو تسلیم نہیں کرینگے۔

     

    احتجاج کے دوران ایک موقع پر اداکارہ جذباتی ہوگئیں اور انہوں نے وہاں موجود ایک میڈیا پرسن کی کلائی پکڑ کر اس کے ہاتھ میں بندھی گھڑی میں وقت دیکھا اور پھر کہا کہ اس وقت رات کے دو بج رہے ہیں، جو لوگ افطاری وغیرہ کرنے گئے تھے وہ سب بھی واپس آگئے ہیں۔

  • علی محمد خان کی ایوان میں تقریر : اداکارہ مریم نفیس بھی معترف نکلیں

    علی محمد خان کی ایوان میں تقریر : اداکارہ مریم نفیس بھی معترف نکلیں

    کراچی : معروف پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی محمد خان کی معترف نکلیں۔

    پی ٹی آئی رہنما کی گزشتہ روز پارلیمنٹ کے حکومتی بینچز پر اکیلے کھڑے ہوکر پرجوش تقریر کرنے اور عمران خان کا ساتھ دینے پر ان کی تعریف کی ہے۔

    اداکارہ مریم نفیس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی علی محمد خان کی پارلیمنٹ میں کی گئی پر جوش تقریر اور عمران خان کا ساتھ دینے کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

    اُنہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ وہ علی محمد خان کی بہت عزت کرتی ہیں۔ اُنہوں نے علی محمد خان کی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا زبردست تقریر تھی۔

    واضح رہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ایوان میں بیٹھے پی ٹی آئی کے اکیلے رہنما علی محمد خان نے اپنا مؤقف خطاب کے دوران بھرپور انداز میں پیش کیا۔

    جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ علی محمد خان نے جب اپنا خطاب شروع کیا تو قائد اعظم محمد علی جناح کے ایک قول کا حوالہ دیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے اور خوشی ہے کہ میں عمران خان کے ساتھ ہوں، جس نے حکومت قربان کردی لیکن غلامی قبول نہیں کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج آپ کے چہروں پر خوشی ہے، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے، آج میری پارلیمانی امور کے وزیر کی ڈیوٹی تمام ہوئی۔

  • پاکستانی اداکارہ نے 27 رمضان المبارک کو سادگی سے نکاح کرلیا

    پاکستانی اداکارہ نے 27 رمضان المبارک کو سادگی سے نکاح کرلیا

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اور اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ مریم نفیس نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کرلیا ہے۔

    اداکارہ مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی دلکش تصاویر شیئر کیں جن میں اُنہوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر نے سفید کُرتا پہنا ہوا ہے،مریم نفیس کے شوہر فلم ساز اور فوٹوگرافر امان احمد ہیں۔

    اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ اُن کا نکاح 27 رمضان المبارک کو ہوا، مریم نفیس کی پوسٹ پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ اداکارہ کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر بھی کی جارہی ہیں۔

    تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے مریم نفیس نے کیپشن میں شادی، نکاح، منگنی یا نئی زندگی کی شروعات جیسے الفاظ کا استعمال کرنے کے بجائے ‘دعائے خیر’ کا لفظ استعمال کیا ہے۔

     

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)