Tag: Actress Meera

  • ادکارہ میرا کا عتیق الرحمان کو شوہر ماننے سے انکار، عدالتی فیصلہ چیلنج

    ادکارہ میرا کا عتیق الرحمان کو شوہر ماننے سے انکار، عدالتی فیصلہ چیلنج

    لاہور : اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا ، جس پر لاہورہائیکورٹ نے عتیق الرحمان سمیت فریقین سے تیرہ اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے عتیق الرحمان کے نکاح نامے سے متعلق سیشن عدالت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

    اداکارہ میرا نے اپنے وکیل رانا اسد منیر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ عتیق الرحمان نے دبئی میں فلم کی عکسبندی ہے۔

    اپیل میں کہا گیا کہ دوران جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیار کیں ٹرائل کورٹ میں اپنے گواہ پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا،  ٹرائل کورٹ نے عتیق الرحمن کے پیش کردہ نکاح نامے کی قانون کے مطابق تصدیق نہیں کی۔

    میرا کا کہنا تھا کہ عتیق الرحمان نے ٹرائل کورٹ میں نکاح نامہ سے متعلق کوئی مصدقہ دستاویزات بھی پیش نہیں کیں، فیملی کورٹ اور سیشن عدالت نے مبینہ نکاح کے موقع کی تصاویر کی بنیاد پر تکذیب نکاح کا دعوی خارج کیا لہذا عتیق الرحمن کے نکاح نامہ کو جھوٹا قرار دیا جائے۔

    لاہورہائی کورٹ نے عتیق الرحمان سمیت فریقین سے تیرہ اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

  • اداکارہ میرا کا غریبوں کے نام پرمبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا

    اداکارہ میرا کا غریبوں کے نام پرمبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آگیا

    لاہور: اداکارہ میرا کاغریبوں کے نام پرمبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ منظر عام پر آگیا، میرانے لاک ڈاؤن میں بے گھر افراد کو پناہ دینےکااعلان کیاتھا تاہم حقیقت میں ایسا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کاغریبوں کے نام پرمبینہ طور پر لاکھوں روپے کا فراڈ کا بھانڈا پھوٹ گیا ، اداکارہ میرا کے مبینہ فراڈ کا شکار کوریوگرافر لاڈا سامنے آگیا۔

    میرا نے لاک ڈاؤن میں اپنے گھر کو شیلٹرہوم میں تبدیل کرنے اور شوبزانڈسٹری کےبے گھرافرادکوپناہ دینےکااعلان کیاتھا ، جس کے بعد بےسہاراافرادکوگھرمیں پناہ دےکرمیڈیاکےذریعےاجاگرکرایاگیا۔

    کوریوگرافر لاڈا نے بتایا کہ میڈیارپورٹس چلنے پرلوگوں نے میراکولاکھوں امدادکے نام پربھجوائے، مجھے اداکارہ میرا نے اپنے گھر3 ماہ رکھا، اہلیہ سے گھر کی صفائی کراتےرہے، بیرون ملک سےامداد کے لیے فون آنے پرمیرا اپنا اکاؤنٹ نمبرلکھواتی تھی۔

    کوریوگرافر نے مزید کہا کہ میرا کا گھر شیلٹر ہوم نہیں بلکہ دھوکا دہی کا مرکزتھا اور مطالبہ کیا اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

  • رواں برس ہر منصوبے میں‌ سو فیصد کامیابی ملی، اداکارہ میرا

    رواں برس ہر منصوبے میں‌ سو فیصد کامیابی ملی، اداکارہ میرا

    لاہور : اداکارہ میرا نے سال 2019 کو اپنے کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس جو منصوبہ بندی اسے مکمل کرنے میں کامیاب رہی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ 2019ء کےلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں کامیاب رہی ہوں اور اب نئے سال کےلئے سوچ بچار کررہی ہوں، بہت سی فلموں کی پیشکش موجود ہے لیکن صرف اسی پراجیکٹ میں کام کروں گی جس میں مجھے اپنے کردار میں مارجن نظر آئے گا۔

    نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو کام میرے دل کو اچھا لگتا ہے میں وہ کرتی ہوں اور میں شاید اپنی اس عادت کو تبدیل نہیں کرسکتی۔

    اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں نے 2019ء کے لئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں 100 فیصد کامیابی ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کےلئے بھی سوچ بچار کر رہی ہوں تاہم ابھی اسے حتمی شکل نہیں دی۔

    میرا کا مزید کہنا تھا کہ صرف معیاری پراجیکٹس کرنا میری ترجیح ہے اور اس پر کاربند رہوں گی کیونکہ لوگ مجھ سے بہترین کام کی توقع کرتے ہیں۔

  • نکاح نامہ کیس:اداکارہ میرا ایک بار پھرعدالت پہنچ گئیں

    نکاح نامہ کیس:اداکارہ میرا ایک بار پھرعدالت پہنچ گئیں

    لاہور: اداکارہ میرا نے ’ نکاح نامہ کیس‘ میں فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے عتیق الرحمن کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق کی عدالت میں اپیل دائر کرتے ہوئے درخواست کی ہے کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    لاہور کی فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے نے گزشتہ سال اداکارہ میرا کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت کرتے ہوئے میرا کے تکذیب نکاح کے دعوے کو جھوٹا قرار دیا تھا، جج بابر ندیم کا کہنا تھا کہ میرا کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے۔

    فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ میرا اور عتیق الرحمان کے درمیان ڈیفنس میں واقع گھر تنازعے کی وجہ بنا تھا، جس پر دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف فوج داری مقدمات قائم کیے تھے، جو گذشتہ دس برسوں سے عدالتوں میں زیر التواء ہیں۔

    حالیہ درخواست میں اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ عتیق الرحمن کو نہیں جانتی ہیں ۔فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عتیق الرحمان سے نکاح نہیں ہوا نکاح نامہ جعلی ہے۔ سیشن عدالت، فیملی کورٹ کے فیصلےکالعدم قرار دے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس مارچ میں اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کا نکاح پڑھانے والے نکاح خواں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ادکارہ میرا کا نکاح حقائق پر مبنی ہے۔ میرا اور عتیق الرحمٰن کا نکاح گواہان کی موجودگی میں پڑھایا گیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرا کا نکاح اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا، عدالت میں جمع کروایا گیا نکاح نامہ بھی اصلی ہے۔

    عتیق الرحمٰن نامی شخص کی جانب سے میرا کے خاوند ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا جس پر گزشتہ کئی سالوں سے دونوں کے درمیان مختلف عدالتوں میں مقدمات بھی زیر سماعت رہے ہیں اور اب ایک بار یہ کیس سیشن کورٹ میں آگیا ہے۔

  • قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی: جہازمیں اداکارہ میرا بھی موجود، تصاویروائرل

    قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی: جہازمیں اداکارہ میرا بھی موجود، تصاویروائرل

    لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی کے موقع پر جہاز میں ان کے ہمراہ اپنی گلابی انگریزی کے باعث شہرت رکھنے والی معروف اداکارہ میرا بھی موجود تھیں، جن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں آکلینڈ پہنچ گئی۔ دوران سفر جہاز میں اداکارہ میرا بھی ساتھ تھیں۔

    اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور تصاویر بھی لیں، بعد ازاں سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر اداکارہ میرا نے ان میں سے کچھ تصاویر شیئر کیں۔

    کھلاڑیوں اور اداکارہ میرا کی فلائٹ کے دوران لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، میرا نے طیارے میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز کے ساتھ تصویر لی تو حسن علی بھی پیچھے نہ رہے انہوں نے بھی میرا جی کے ساتھ سیلفی لی۔

    میرا نے بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ بھی تصویر بنائی۔ فلائٹ میں سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بھی میرا کے ساتھ سیلفی لی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • میرا کی  فلم ٹائیٹنک کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    میرا کی فلم ٹائیٹنک کا گانا گانے کی ویڈیو وائرل

    لاہور : فلم اسٹار میرا اکثر انگریزی بولنے کی وجہ سے خبروں میں اِن رہتی ہیں ، اس بار ہالی ووڈ کی مشہور فلم ٹائیٹنک کے گانا گانے کی کوشش میں انگریزی کی پھر ٹانگ توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق میراجی کی انگلش کے شوق سے کون واقف نہیں، انگلش بولنے کے شوق ایک بارپھر سرچڑھ کر بولنے لگا، ایک پروگرام میں انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا سے گانا گانے کی فرمائش کی گئی تو اس بار میرا نے انگلش سونگ گانے کا ایڈونچر کر لیا۔

    میرا نے ہالی ووڈ کی مشہور فلم ٹائیٹنک کے گانا گانے کی کوشش میں انگریزی کی پھر ٹانگ توڑ دی، جس کے بعد گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    https://youtu.be/FGy9b6S_Rrs


    مزید پڑھیں : میرا کا انگریزی میں گانا گانے کا نیا شوق


    خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ، میرا اکثر اپنے انداز سے انگلش کی اسپیکنگ کرتی ہیں تو اکثر ٹوئیٹر پر گلابی انگلش لکھ کرداد وصول کرتی ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ میرا کے سابق شوہر نے میرا کو شادی سے روکنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔

    میرا کا کہنا ہے کہ عتیق الرحمان نے نے ا نہیں بلیک میل کرنے کے لیے جعلی نکاح نامہ بنوایا جبکہ متعلقہ ہونین کونسل نے بھی اسے بوگس قرار دیا ہے جس کے بعد ثابت ہو چکا ہے کہ اس کی شادی نہیں ہوئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • گھر پر قبضے کا الزام ، ادکارہ میرا کیخلاف درخواست دائر

    گھر پر قبضے کا الزام ، ادکارہ میرا کیخلاف درخواست دائر

    لاہور : گھر پر قبضے کے الزام میں تسلیم کوثر نامی خاتون ادکارہ میرا کے خلاف عدالت پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سول عدالت میں تسلیم کوثر نامی خاتون نے ادکارہ میرا کیخلاف درخواست دائر کردی، جس میں اداکارہ میرا پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    درخواست گزار خاتون کے مطابق ادکارہ میرا نے ڈی ایچ اے میں اس کے گھر پر قبضہ کیا ہوا ہے، ادکارہ نے دھوکا دہی سے کاغذات میں پراپرٹی اپنے نام کروا لی ہے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ادکارہ میرا کو پراپرٹی کا قبضہ چھوڑنے کا حکم جاری کرے۔

    سول عدالت نے ادکارہ میرا کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نکاح پر نکاح کیس، اداکار میرا کوعدالتی تحویل میں لے لیا گیا

    نکاح پر نکاح کیس، اداکار میرا کوعدالتی تحویل میں لے لیا گیا

    لاہور: معروف اداکارہ میرا کو عدالتی تحویل میں لے لیا گیا ہے، عدالت کا کہنا ہے کہ جب تک پچاس ہزارکے مچلکے جمع نہیں کرائیں گی، عدالت سے باہر نہیں جاسکتیں۔

    اداکارہ میرا نکاح پر نکاح کے مقدمے میں لاہور کے مقامی عدالت میں پیش ہوئیں، اداکارہ میرا کے خلاف مبینہ خاوند عتیق الرحمان کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے اداکارہ میرا کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

    حکم کے مطابق جب تک ضمانتی مچلکے جمع نہیں ہوتے، اداکارہ میرا کمرہ عدالت سے باہر نہیں جاسکتیں ۔

    عدالت نے استسفار کیا کہ جب میرا کو علم تھا کہ ان کے خلاف کیس چل رہا ہے تو وہ پیش کیوں نہیں ہوئیں، جس پر میرا کے وکیل نے جواب دیا کہ میرا ملک سے باہر تھیں، واپس آکرعدالت میں پیش ہوگئیں ہیں۔

    گزشتہ سماعت میں لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ سترہ جولائی کو اداکارہ کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    یاد رہے کہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح میں انکے مبینہ خاوند عتیق الرحمن نے ان کے خلاف دعویٰ کیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ اداکارہ نے ان کے ساتھ نکاح کے باوجود ایک اور نکاح نوید نامی شخص سے بھی کر لیا ہے جو قانونی طور پر جرم ہے۔

  • میرا کا انگریزی میں گانا گانے کا نیا شوق

    میرا کا انگریزی میں گانا گانے کا نیا شوق

    فلم اسٹار میرا اکثر انگریزی بولنے کی وجہ سے خبروں میں اِن رہتی ہیں لیکن اب میرا نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انگریزی زبان میں گانا ریکارڈ کروائیں گی۔

    اداکارہ میرا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں میرا نے امریکا میں ایک ویڈیو بھی شوٹ کروایا تھا، اور وہ اس ویڈیو شوٹ کی بدولت ہی میوزک کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتی ہیں۔

    اداکارہ میرا اپنے اس شوق کو لیکر کافی سنجیدہ ہے، اس سلسلہ میں انھوں نے اپنے قریبی دوست کے ساتھ مل کر پاپ میوزک گلوکاروں سے ملاقاتوں کا پلان بھی بنایا ہے، اس دوران میرا  نہ صرف گائیکی کے لیے انگریزی تلفظ کی تربیت حاصل کرینگی بلکہ انگریزی زبان میں گانے کے انداز کو بھی سمجھیں گی،

    دوسری جانب کہا جارہا ہے کہ اداکارہ میرا امریکی گلوکارجسٹن بیبر کا گیت گا کر راتوں رات سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی دو بہنوں سے بہت متاثرہوئی ہیں اور میرا اکثر یہی گانا گنگناتی دکھائی دیتی ہیں۔