Tag: actress nadia khan

  • گالف کی کھلاڑی بننا چاہتی تھی : نادیہ خان

    گالف کی کھلاڑی بننا چاہتی تھی : نادیہ خان

    کراچی : ٹیلی وژن کی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ انہیں شوبز کی فیلڈ میں آنے کا موقع قسمت سے ملا۔

    اپنی خوبصورت مسکراہٹ، شوخ و چنچل انداز اور خوش اخلاقی کے باعث مشہور ٹی وی میزبان اور اداکارہ نادیہ خان کو یہ کامیابی کیسے ملی؟ اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیسے اور کہاں سے کیا؟ یہ بات انہوں نے اپنی حالیہ گفتگو میں ناظرین کو بتادی۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام "شان سحور” میں اداکارہ نادیہ خان نے شرکت کی اور اس دوران انہوں نے اپنی زندگی میں گزرے ہوئے یادگار لمحات اور اس فیلڈ میں آنے کے حوالے سے متعلق ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب میں پہلی بار آڈیشن دینے گئی تو مجھے انکار کردیا گیا، لیکن دوسری بار قسمت نے ساتھ دیا اور ایک کزن کے توسط سے پہلی بار کام ملا جس سے بعد میرے لیے ترقی کے دروازے کھلتے چلے گئے اور مجھے ڈرامہ سیریل "بندھن” میں کام کرنے کا موقع ملا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈرامہ سیریل "بندھن” میری سب سے یادگار ڈرامہ سیریل تھی جس نے راتوں رات مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ،اس کے بعد نادیہ خان مارننگ شو میں بھی چاہنے والوں نے مجھے بہت پسند کیا گیا۔

    دوران گفتگو نادیہ خان نے کہا کہ میں گالف کی کھلاڑی بننا چاہتی تھی مگر قسمت کی دیوی مجھے شوبز کی دنیا میں لے آئی۔

  • ہتک عزت نوٹس، اداکارہ نادیہ خان باعزت بری

    ہتک عزت نوٹس، اداکارہ نادیہ خان باعزت بری

    اداکارہ نادیہ خان کے خلاف پی پی پی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے ہتک عزت نوٹس پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے نادیہ خان کو الزامات سے باعزت بری کردیا ہے۔

    ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے40منٹ کی ویڈیو کو تفصیل سے دیکھا اور کہا کہ ویڈیومیں ایسی کوئی بات نہیں جس سےنادیہ خان کیخلاف کارروائی ہو۔

    شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے ہتک آمیز الزامات نوٹس پر کارروائی میں نادیہ خان نے ایف آئی اے نوٹس میں الزامات کا جواب دیا۔

    ایف آئی اے کے سائبر کرائم نے کہا کہ کسی کی ویڈیو اور تصویر بنانا اور اسے وائرل کرنا جرم نہیں، جرم ایسی صورت میں ہوگا جب ویڈیو یا تصویر سے وہ شخص ہراساں ہوا ہو۔

    واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایک تقریب کے دوران اداکارہ ومیزبان نادیہ خان نے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ اور جوئیلری وڈریسنگ کے حوالے سے سوال کیا تھا۔

    مذکورہ واقعے کی ویڈیو انسٹٓاگرام پر شیئر کرنے پر شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف سائبر کرائم میں شکایت درج کروانے کا اعلان کیا تھا۔شرمیلا فاروقی کی درخواست کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم نے نادیہ خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا تھا۔

    مزید پڑھیں: شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو لیگل نوٹس بھجوادیا

    شرمیلا فاروقی نے اداکارہ نادیہ خان کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ اداکارہ 15 دن میں ان سے متعلق دیے گئے بیانات واپس لیں۔

    نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نادیہ خان شرمیلا فاروقی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر 15 روز میں 5 کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔