Tag: Actress Samina Pirzada’s appeal to the government regarding Karuna test

  • اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی کرونا ٹیسٹ سے متعلق حکومت سے اپیل

    اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کی کرونا ٹیسٹ سے متعلق حکومت سے اپیل

    کراچی : سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے وبائی مرض کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے کرونا ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔

    دنیا بھر کی پاکستان وطن عزیز بھی وبائی مرض کے شکنجے میں ہے، جس کے باعث یومیہ بنیادوں پر ہزاروں پر کرونا کا شکار ہورہے ہیں جب کہ سیکنڑوں زندگی کی بازی ہار رہے ہیں۔

    کرونا کا پھیلاؤ اور اس سے اموات و کیسز کی تعداد میں اضافے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثمینہ پیر زادہ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنی بھی ویکسینیشن کروائیں اور اپنے پیاروں کو بھی ویکسین لگواکر دوسروں کی زندگیاں بھی محفوظ بنائیں۔

    اداکارہ نے سوال کیا کہ ‘کیا ہم اندرون ملک سفر سے قبل کرونا ٹیسٹ کو لازمی قرار دے سکتے ہیں؟ اگر حکومت کرونا ٹیسٹ مفت کردے تو ہر مسافر سفر دے قبل ٹیسٹ کروا سکے گا۔