Tag: Actresses

  • چہرے کو چمکدار کیسے بنائیں؟ نامور اداکاراؤں نے بتادیا

    چہرے کو چمکدار کیسے بنائیں؟ نامور اداکاراؤں نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکاراؤں کیلئے ان کی شخصیت اور خوبصورتی سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہوتی ہے جسے وہ ہر صورت برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔ 

    اپنی اسی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے یہ اداکارائیں تمام تر جتن کرتی ہیں اور اس معاملے میں کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیں ان کا کہنا ہے کہ وہ ایسا کیوں نہ کریں کیونکہ آخر لوگ ہمارا چہرہ ہی تو دیکھتے ہیں۔

    اسی حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستان شوبز کی معروف اداکاراؤں نے شرکت کی اور میزبان ندا یاسر نے ان کی خوبصورتی اور جاذبیت سے متعلق راز جاننے کی کوشش کی۔

    معروف ڈرامہ آرٹسٹ امر خان نے اپنے بالوں کی صحت سے متعلق بتایا کہ میرے بال میری امی جیسے ہیں، ویسے میرا سب کو ہی مشورہ ہے کہ اپنے بالوں میں خالص سرسوں کے تیل کی مالش کریں اس سے بال گھنے اور لمبے ہوجائیں گے۔

    اداکارہ اریبہ حبیب کا کہنا تھا کہ صبح منہ دھونے سے پہلے ایک چمچ شہد میں تھوڑا سا کافی پاؤڈر اور لیموں کا رس ڈال کر اس کا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگا کر کچھ دیر تک رکھیں تاکہ وہ خشک ہوجائے اور اس کے بعد منہ دھولیں یہ میرا آزمودہ طریقہ ہے ایسا کرنے سے جلد بہت نرم و ملائم ہوجائے گی۔

    اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ صبح منہ دھونے سے قبل ایلو ویرا (گھیکوار) کو چہرے اور ہاتھوں پر مل لیں اور تھوڑا سا کھا بھی لیں، اس کے بہت سارے فائدے ہیں اس سے جسم کا اندرونی نظام بھی بہتر رہتا ہے۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کومل عزیز نے کہا کہ میری اسکن اور بال دونوں بہت ڈرائی ہیں جب میں امریکا سے آئی تھی تو مجھے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بعد میں کسی نے مجھے دہی اور انڈے کا پیسٹ بناکر لگانے کا مشورہ دیا جس کے بعد میں آج تک وہی طریقہ استعمال کرتی ہوں اور یہی میرے بالوں کی خوبصورتی کا راز ہے۔

    اداکارہ زرنش خان نے چہرے کے گلو کیلئے بتایا کہ پکے ہوئے چاول آدھا کپ لیں اس میں چند قطرے دودھ تھوڑا سا لیموں اور شہد شامل کرکے اس کا گاڑھا سا پیسٹ بنالیں اور اسے چہرے پر لگا کر چھوڑ دیں جب وہ خشک ہوجائے تو پانی سے اچھی طرح دھو لیں، اس سے چہرے کی جلد بہت صاف و شفاف ہوجاتی ہے۔

  • کپل شرما اداکاراؤں سے فلرٹ کیوں کرتے ہیں؟ وجہ بتا دی

    کپل شرما اداکاراؤں سے فلرٹ کیوں کرتے ہیں؟ وجہ بتا دی

    معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کامیڈی شو میں اداکاراؤں سے فلرٹ دراصل چینل مالکان کی فرمائش پر کرتے ہیں۔

    معروف کامیڈین کپل شرما کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جو ان کی حاضر جوابی اور حس مزاح کو بے حد پسند کرتے ہیں۔

    حال ہی میں کپل نے اداکارہ شہناز گل کے یوٹیوب چینل کے شو دیسی وائبز میں شرکت کی اور اپنی ذاتی و پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔

    ایک موقع پر شہناز نے شکوہ کیا کہ وہ اپنے شو میں آنے والی اداکاراؤں کے ساتھ بہت فلرٹ کرتے ہیں جس پر کپل شرما نے انکشاف کیا کہ یہ سب اسکرپٹ کا حصہ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انہیں چینل کی طرف سے باقاعدہ فرمائش کی گئی کہ وہ اداکاراؤں کے ساتھ فلرٹ کیا کریں۔

    کپل شرما کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انہیں اس قسم کی گفتگو کرنے میں شرم آتی تھی، اس کے بعد 2 بچے ہوگئے تو میں مزید سنجیدہ ہوگیا، لہٰذا جو بھی اداکارہ شو پر آتی تھیں تو میں سیدھا سیدھا ان سے کام کے متعلق گفتگو کرتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ لیکن پھر مجھے ایک دن چینل کی طرف سے ای میل آئی کہ وہ میرا فلرٹ کرنے کا پہلو یاد کر رہے ہیں۔

    کپل کا کہنا تھا کہ ای میل میں باقاعدہ ایک سروے بھی منسلک تھا جس میں لوگوں نے کہا تھا کہ وہ کپل شرما کا اداکاراؤں کے ساتھ فلرٹ کرنا مس کر رہے ہیں۔

  • افغان امن مذاکرات، انجلینا جولی نے خواتین کی نمائندگی ناگزیر قرار دے دیا

    افغان امن مذاکرات، انجلینا جولی نے خواتین کی نمائندگی ناگزیر قرار دے دیا

    نیویارک: ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے پناہ گزین انجلینا جولی نے افغان امن مذاکرات میں خواتین کے کردار کو ایک بار پھر ناگزیر قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں، افغان امن عمل میں خواتین نمایاں کردار ادا کرسکتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افغان حکومتی وفد عنقریب طالبان سے دوحہ میں مذاکرات کرے گا، اس وفد میں خواتین کی شمولیت بھی ہونا چاہیے تھی۔

    انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ خواتین پر مظالم، جبر اور ناانصافی کے اس نئے دور میں اگر امن معاہدہ نہیں ہوگا تو استحکام بھی نہیں آئے گا۔

    اسٹار اداکارہ مہاجرین سمیت دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی آئی ہیں، ماضی میں افغان خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم کو بھی بے نقاب کیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر افغان امن مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوں گے۔

    افغان امن مذاکرات میں خواتین کی نمائندگی ناگزیر ہے: انجلینا جولی

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہزاروں افغان خواتین امن مذاکرات میں اپنی عدم شمولیت پر گہری تشویش کا اظہار کرچکی ہیں کہ طالبان سے مذاکرات میں اُن کے اور اُن کے بچوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن کون ہوگا۔