Tag: adalat

  • بھارت کی عدالت نے کسان کی شکایت پر ٹرین قبضے میں لےلی

    بھارت کی عدالت نے کسان کی شکایت پر ٹرین قبضے میں لےلی

    دہلی : بھارت کی عدالت نے محکمہ ریلوے کی جانب سے ایک کسان کو اس کی زمین کے بدلے رقم ادا نہ کرنے پر ایک مسافر ٹرین کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس وقت ٹرین پر سو سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ ریلوے حکام کی یقین دہانی پر مذکورہ ٹرین کو چھوڑدیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایک عدالت میں ایک متاثرہ کسان نے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا کہ محکمہ ریلوے نے سال 2006 میں مجھ سے زمین حاصل کی تھی تاہم ابھی تک اس زمین کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے۔

    شیو کمار نامی کسان نے بتایا کہ 36 لاکھ روپے کےعوض اپنی ایک ایکٹر زمین ریلوے کو فروخت کی تھی۔ کسان نے عدالت سے استدعا کی کہ محکمہ ریلوے کو معاوضے کی ادائیگی کا پابند کیا جائے، جس پر عدالت نے ایکشن لیتے ہوئے محکمہ ریلوے کی ٹرین کو قبضے میں لینے کے احکامات صادر کیے۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے کرناٹکا کی ریاست میں واقع ہاری ہار اسٹیشن پر موجود جب اس ٹرین کو قبضے میں لیا تو اس وقت ٹرین پر سو سے زیادہ مسافر سوار تھے۔ تاہم ریلوے حکام کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کہ وہ کسان کو اس کی زمین کا معاوضہ جلد ادا کر دیں گے عدالتی حکام نے ٹرین کو چھوڑ دیا۔

    یاد رہے کہ سال 2013 میں عدالت نے ریلوے حکام کو حکم دیا تھا کہ شیو کمار کو سود سمیت زمین کا معاوضہ ادا کیا جائے لیکن ریلوے کی جانب سے تین سال تک اس حکم پر عمل درآمد میں ناکامی کے بعد عدالت نے ٹرین کو ضبط کرنے کا حکم دیا۔

    کسان کے وکیل نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ریلوے حکام نے وعدہ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے اندر رقم ادا کر دی جائے گی جس کے بعد ٹرین کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔

    ٹرین پر سفر کرنے والے ایک مسافر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’پہلے ہم سمجھے کہ شاید دنگا فساد کرنے والوں نے ٹرین روک لی ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ٹرین کو عدالتی حکم کے تحت ضبط کیا گیا ہے۔ مجھے غصہ تو آیا لیکن اس پر ہنسی بھی آرہی تھی۔

     

  • عدالت کا ٹھوس ثبوت کے بغیرعبداللہ کو باپ کے حوالے کرنے سے انکار

    عدالت کا ٹھوس ثبوت کے بغیرعبداللہ کو باپ کے حوالے کرنے سے انکار

    کراچی : ننھےعبداللہ کی حوالگی کیس کی سماعت پندرہ جون تک ملتوی کردی گئی۔ ایدھی سینٹر نے بھی بغیر ثبوت کے بچہ دینے سے انکار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ننھے عبداللہ کے والد چوہدری اقبال کی جانب سے بچے کی حوالگی کے لئے دائر درخواست کی سماعت فیملی کورٹ میں ہوئی۔

    عدالت نے عبداللہ کو لینے آنے والے چودھری اقبا ل کو حکم دیاکہ پہلے وہ بچے سے اپنا رشتہ ثابت کریں پھر حوالگی کا حکم ملےگا۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ ابھی عبداللہ ایدھی سینٹر میں ہی رہے گا۔ اس موقع پر چوہدری اقبال کے وکیل کی جانب سے عبداللہ کا برتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ والدہ حلیمہ کے انتقال کے بعد چوہدری اقبال ہی بچے کے حقیقی وارث ہیں لہذا عبداللہ کو والد کے سپرد کیا جائے۔ اقبال چوہدری کے وکیل کاکہنا تھا کہ تمام دستاویزات موجود ہیں۔

    دریں اثناء عبداللہ کی والدہ حلیمہ قتل کیس کی سماعت میں پولیس ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم رضوان کی اہلیہ سونیا کو پیش کیا گیا۔

    عدالت نے ملزمہ سونیا کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے چودہ روزہ عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا اس سے پہلے عبد اللہ کی ماں حلیمہ کے قتل کا ملزم رضوان عدالت میں اعترافی بیان سے مکر گیا تھا۔

    عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فریقین کو آئندہ سماعت پر بچے کی حوالگی کے حوالے سے ٹھوس شواہد پیش کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی۔

     

  • لاہور ذیادتی کیس : متاثرہ لڑکی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    لاہور ذیادتی کیس : متاثرہ لڑکی نے بیان ریکارڈ کرا دیا

    لاہور : ذیادتی کانشانہ بننے والےلڑکی نے لاہورکی مقامی عدالت میں بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، اس کا کہنا تھا کہ ملزم نے اسے دھوکے سے ہوٹل پر بلایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو متاثرہ لڑکی اور ملزمان کو پیش کیا گیا۔

    لڑکی نے بیان دیا کہ اس کی عدنان ثناءاللہ سے بات چیت ہوتی رہتی تھی ۔ عدنان نے دھوکے سے بلایا اور ہوٹل لے جا کر عبدالماجد کے ساتھ مل کر زیادتی کی تاہم دیگر ملزمان کے متعلق اس نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

    ملزمان کے وکلاء کا کہنا تھا کہ لڑکی اپنی مرضی سے عدنان کے ساتھ گئی اس کے بیان میں تضادات ہیں جس کی وجہ سے تمام معاملہ مشکوک ہو گیا ہے۔

    لڑکی کے بیانا ت میں تضادات نے معاملے کو خاصی حد تک مشکوک بنا دیا ہے۔دوسری جانب متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں انصاف چاہیئے۔

    تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ تضاد کیوں پیدا ہوا؟ اور کیا اس سے ملزمان کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے یا نہیں۔

  • ایبٹ آباد کی عدالت نے میرشکیل و دیگرکومفرورقراردیدیا

    ایبٹ آباد کی عدالت نے میرشکیل و دیگرکومفرورقراردیدیا

    ایبٹ آباد: مقامی عدالت نے توہین اہل بیت کیس میں جیو ٹی وی کے مالک میرشکیل الرحمن ،میر ابراہیم اور دیگر کو مفرور قرار دے کر دائمی وارنٹ جاری کردئیے ہیں۔

    سول جج نجیب الحق کی سربراہی میں عدالت نے مدعی بلال مرتضیٰ کی دائر درخواست پر مختصر فیصلہ سنادیا ہے۔

    عدالت میں عدم حاضری پر جیو کے مالک میرشکیل الرحمن، سی ای اوجیو نیٹ ورک میرابراہیم، پروگرام کی میزبان شائستہ لودھی سمیت وینا ملک اوراسدخٹک کوعدالت نے دفعہ 512کے تحت مفرور قرار دے دیا، پانچوں ملزمان کے گرفتاری کیلئے دائمی وارنٹ بھی جاری کردئیےگئے ہیں۔

    عدالت نے دائمی وارنٹ کے ذریعے پولیس کو حکم دیا ہے کہ پانچوں ملزمان کی پاکستان میں کہیں بھی موجودگی پر انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

    عدالت میں درخواست مدعی بلال مرتضیٰ نے دائر کی تھی اور وہ خود ہی مقدمہ کی پیروری کررہے ہیں۔

  • میرشکیل، میرابراہیم ودیگر کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    میرشکیل، میرابراہیم ودیگر کیخلاف دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

    ایبٹ آباد :تو ہین اہل بیت کیس میں عدم حاضری پرایبٹ آباد کی مقامی عدالت نے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم ،شائستہ لودھی،وینا ملک اور اسدخٹک کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے.

    دائمی وارنٹ کے ذریعے تمام ملزمان کی پاکستان میں کہیں بھی موجودگی پر پولیس کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مدعی بلال مرتضی کی دائر درخواست پرسول جج تھری نجیب الحق کی عدالت نے توہین اہل بیت کیس کی سماعت کےدوران ملزمان کی عدم حاضری پربر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے جیو کے مالک میر شکیل الرحمان، میر ابراہیم ،شائستہ لودھی،وینا ملک اور اسدخٹک کے دائمی وارنٹ جاری کر دئیے۔

    عدالت نے دائمی وارنٹ کے ذریعے پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ ملزمان کی کہیں بھی موجودگی پر انھیں گرفتار کرکے عدالت میں پیشی کو یقینی بنائیں۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پرمتعلقہ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او ،تفتیشی ٹیم اور مدعی کو بیانات قلمبند کروانےکیلئے بھی طلب کر لیا، کیس کی مزیدسماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

  • میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد قرقی کا حکم

    میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد قرقی کا حکم

    ایبٹ آباد کی عدالت نے میر شکیل الرحمٰن کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا، تفصیلات کے مطابق کئی مقدما ت مین ملوّث جیو اورجنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو ایبٹ آباد کی عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر ان کی جائیدادا قرقی کا حکم دیدیا ہے۔

    عدالت نے کراچی اور لاہور پولیس کو میر شلکیل کی جائیداد  قرقی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس ے قبل عدالت کی جانب سے  میر شکیل الرحمٰن کو 26 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔

    اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت ان احکامات پر عمل کرتی ہے یا نہیں؟

  • مشرف کیس: شوکت عزیز کا خط پیش،استغاثہ کا اعتراض

    مشرف کیس: شوکت عزیز کا خط پیش،استغاثہ کا اعتراض

    کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کیس کی سماعت کے دوران سابق وزیرِاعظم شوکت عزیز کی جانب سے صدر کو لکھا گیا خط عدالت میں پیش کیا گیا، جس پر استغاثہ نے اعتراض کیا۔

     پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے رکن مقصود الحسن عدالت میں پیش ہوئے جن پرسابق صدر کے وکلا نے جرح کی۔

    مشرف کے وکیل فروغ نسیم نےعدالت میں سابق وزیر اعظم شوکت عزیز کا وہ خط پیش کیا، جس کےذریعے مشرف کو ملک میں ایمر جنسی لگانےکا مشورہ دیا گیا تھا۔ استغاثہ نے اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ اس مرحلے پر اخبار میں شائع کسی دستاویز کو بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔

    عدالت نے استغاثہ کا اعتراض درست قراردیا تاہم خط کے حوالے سے وکلاء صفائی کو گواہ سے سوال کرنے کی اجازت دے دی، وکلاء نے استفسار کیا کہ آپ وزیراعظم کی کسی ایسی سمری سے واقف تھے، جو انھوں نے ایمرجنسی لگانے کے لیے پرویز مشرف کو بھیجی ؟

    جس پر گواہ مقصود الحسن نے کہا ہے کہ ان کے علم میں ایسی کوئی سمری نہیں۔

  • بھتہ خوری کے مقدمے میں ملوث ملزم ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    بھتہ خوری کے مقدمے میں ملوث ملزم ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

    کراچی: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پولیس افسران کے نام پر بھتہ لینے والے ملزم وسیم عرف بیٹر کو نپیئر تھانے کی حدود میں دکان پرحملے کے مقدمہ میں چاردن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    ملزم وسیم عرف بیٹر کو نپیئر پولیس نے دو ہزارتیرہ میں دکان پر دستی بم حملہ کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر تیں میں پیش کیاتھا جہاں ملزم نےعدالت کو بتایا کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے جس پرعدالت نے ملزم کے میڈیکل کے لیے ہدایات جاری کیں جبکہ ملزم کو جے آئی ٹی کے سامنے بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

    ملزم کے وکیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں وسیم کے متعلق رپورٹ پیش کردی گئی تھی کہ اس پرچار مقدمات تھے جن میں سے اسے عدالت نے کوئی ثبوت نہ ہونے پربری کردیا تھا۔

    پولیس نے وسیم کو ایک بار پھر بھتہ خوری  کے مقدمہ میں اسے گرفتار کرلیا ہے جبکہ اسی مقدمہ میں مزید ملزمان بھی نامزد ہیں واضح رہے کہ وسیم عرف بیٹر کو گزشتہ روز ایف آئی اے نے ایئرپورٹ سےگرفتار کیا تھا۔