Tag: ADB approve

  • پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری

    پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی منظوری

    اسلام آباد : ایشین انفراسٹرکچر بینک نے پاکستان کیلئے50کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی، یہ رقم بریس پروگرام کے تحت فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کیلئے50کروڑ ڈالر کی منظوری ایشین انفراسٹرکچر بینک نے دے دی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایشین انفراسٹرکچر بینک بینک اور اے ڈی بی مشترکہ طور پر بریس پروگرام کے تحت پاکستان کو یہ رقم فراہم کریں گے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ فنڈز رواں ماہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل ہوجائیں گے۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ایک کروڑ50  لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ایک کروڑ50  لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو ایک کروڑ50  لاکھ ڈالر کا قرضہ فراہم کرے گا، قرض کی رقم سے شہری ترقی کے منصوبوں پرکام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کے لئے قرض کی منظوری دے دی ہے ، قرض کی رقم سے شہروں میں ترقی کے منصوبوں پرکام کیا جائے گا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا بینک نے پاکستان کیلئے ایک کروڑپچاس لاکھ ڈالرکی منظوری دی ہے، یہ قرض پنجاب کے سات شہروں کیلئے دیا گیا، ان شہروں میں بہاولپور، ڈی آئی خان، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یارخان، راولپنڈی اور سرگودھا شامل ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق اس رقم سے شہروں کی بہتری کے منصوبوں کی بہتر پلاننگ ممکن ہوسکےگی، منصوبوں میں ٹریفک، سالڈویسٹ منیجمنٹ اور صاف پانی کے منصوبے شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں :ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم موصول

    یاد رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں پیسے دینے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین 1.3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے۔

    دسمبر 2019 میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 1.3 ارب ڈالر کی رقم پاکستان کو موصول ہوئی تھی، یہ رقم پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری لانے کے لیے دی گئی تھی۔

    اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھی جائے گی، رقم سے پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔