Tag: ADB president meet ishaq dar

  • لائیو اسٹریمنگ ایپ صحافت میں انقلاب لے آئی

    لائیو اسٹریمنگ ایپ صحافت میں انقلاب لے آئی

    واشنگٹن: نیویارک کی تین عمارتوں میں بھڑکنے والی خوفناک آگ کی فوری لائیو کوریج الیکٹرونک میڈیا کی تاریخ میں پہلی بار ایک اسمارٹ فون ایپلیکشن کے ذریعے ہوئی۔

    یہ سانحہ پیش آیا عین اس دن جب مشہور و معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر نے اپنی نئی لائیو اسٹریم سروس ’پیری اسکوپ‘ لانچ کی تھی اور پوری دنیا نے آتشزدگی کے اس سانحے کی لائیو کوریج اس موبائل ایپ کے ذریعے سب سے پہلے دیکھی۔

    اس واقعے سے میڈیا کے تجزیہ نگاروں کو احساس ہوا کہ کس طرح پیری اسکوپ اوراس کی حریف ایپ میرکاٹ دنیا بھر میں پیش آنے والے واقعات کو لائیو آن لائن پیش کرسکتی ہے اور ان کا استعمال شہری صحافت کی دنیا میں ایک نیا انقلاب برپا کرسکتا ہے۔

    اس ایپ کے ذریعے لائیو ویڈیو ٹویٹر پر نشر کرنےکے بعد کسی بھی ویڈیو کو یو ٹیوب یا ایسے کسی آن لائن چینل پر اپ لوڈ کرنے اور براڈ کاسٹر کو بھیجنے کی ضرورت ختم ہوگئی ہے۔

    سوشل میڈیا گزشتہ کئی سال سے شہری صحافت کو فروغ دے رہا ہے اور اب لائیو ویڈیو کا استعمال یقیناً عوام کے لئے نیوز تک رسائی کے ذریعے کو تبدیل کر کے رکھ دے گا۔

    اس ایپ میں صرف یہ نہیں ہے کہ ویڈیو اپ لوڈ کردی جائے بلکہ ویڈیو سماجی رابطے کے نیٹ ورک پر اپ لوڈ ہورہی ہے جہاں لوگ آپس میں زیادہ ربط رکھتے ہیں اور کوئی بھی واقعہ بجلی کی سرعت سے دنیا بھر میں پھیل جاتا ہے۔

    شمال مشرق کی ایک امریکی یونیورسٹی کے پروفیسر جیف ہووے کا کہنا ہے کہ یہ میڈیا کی تاریخ کا ایک نیا انقلاب ہے۔

    سوشل میڈیا سائٹ کی اس آفر کے ذریعے شہری صحافت کے خواہاں افراد بے پناہ فوائد حاصل کرسکیں گے۔

  • کمیشن میں ایجنسیوں کے اہلکارنہیں، ججز ہو تے ہیں، اسحاق ڈار

    کمیشن میں ایجنسیوں کے اہلکارنہیں، ججز ہو تے ہیں، اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پی ٹی آئی کے کمشن بنانے کے مطالبے پر جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ کمیشن میں ایجنسیوں کے اہلکارنہیں، ججزہوتے ہیں۔ آئین سے ہٹ کرکمیشن تشکیل نہیں دیاجاسکتا ہے۔

    سکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں کو کمیشن میں شامل کرنے کی تجویز پر ردعمل کا اظہارکرتے ہو ئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف عدالتی کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے ہی خط لکھ چکے۔ وہ اسلام آباد میں پریس کانفرنسسے خطاب کررہے تھے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ خفیہ ایجنسیوں کی کمیشن میں شمولیت کا مطالبہ عجیب ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے ان کی حکومت کو آج جنگل کے قانون سے تشبیہہ دینا غلط ہے اور وہ عمران خان کے جوڈیشل کمیشن میں ایم آئی اورآئی ایس آئی کو شامل کرنے کے مطالبہ سے حیران ہیں۔

  • سیاسی عدم استحکام کے باعث 3اہم ٹرانزیکشنز تاخیر کا شکار

    سیاسی عدم استحکام کے باعث 3اہم ٹرانزیکشنز تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کے مطابق سیاسی صورت حال کے باعث تین اہم ٹرانزیکشن تاخیر کا شکار ہوئیں، جس سے ملک کو دو ارب چالیس کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ نہ مل سکا ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ملاقات پر وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث تین ٹرانزیکشن تاخیرکا شکار ہوئیں، جن میں سکوک بانڈز کا اجراء، آئی ایم ایف کے قسط اور او جی ڈی سی ایل کی نجکاری شامل ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا ہے کہ اے ڈی بی کسی بھی ملک کو ایک ارب ڈالر ترقیاتی کاموں کیلئے فراہم کرسکتا ہے اور بھاشا ڈیم کیلئے بھی ہرممکن مدد کی جائے گی، انھوں نے پاکستان کو بھاشا ڈیم کیلئے مقامی وسائل کو بروکار لانے کی ترغیب بھی دی۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پراظہارِ افسوس بھی کیا۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اکتوبر میں ہونے والی ورلڈ بینک کانفرنس میں بھاشا ڈیم کو سرمایہ کاروں کیلئے پیشکش کرے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی ودیگر ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر کے قرضے سالانہ دے رہا ہے۔