Tag: ADB

  • احساس پروگرام : ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

    احساس پروگرام : ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو احساس پروگرام کے لیے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کردیا، وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اے ڈی بی سے حاصل رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب خان کی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی مسلسل تکنیکی اور مالی معاونت پر اے ڈی بی مینجمنٹ اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعریف کی۔

    عمر ایوب نے ویکسین کی خریداری کے لیے کی بروقت مدد کو بھی تسلیم کیا جبکہ دونوں فریقوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم کے لیے اضافی مالی وسائل کو متحرک کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    کنٹری ڈائریکٹر نے عمر ایوب کو مزید بتایا کہ حال ہی میں احساس پروگرام کے تحت انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ کے لیے 60 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ایک نئے پروگرام پر بات چیت کی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا اے ڈی بی سے حاصل رقم سے پاکستان میں سماجی شعبے کا تحفظ بہتر ہوسکے گا، رقم کا مقصد احساس پروگرام کو مزید بہتر بنانا ہے، انسداد کورونا کے لیے بینک کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

    عمر ایوب نے کہا پاکستان میں ویکسین کی مہم بہترین انداز سے جاری ہے، پاکستان میں سڑکوں اور ڈیجٹل رابطوں کی سہولیات بہتر کی جا رہی ہیں۔

  • پاکستان کے لیے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    پاکستان کے لیے 23 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی، رقم سے شکار پور ۔ راجن پور سیکشن کو منصوبے کے تحت 2 لین سے 4 لین کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیے جانے والے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ قرض 222 کلو میٹر قومی شاہراہ این 55 شکار پور ۔ راجن پور کی اپ گریڈیشن کے لیے ہے۔

    اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ شکار پور ۔ راجن پور سیکشن کو منصوبے کے تحت 2 لین سے 4 لین کیا جائے گا، این 55 کی اپ گریڈیشن سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن کوریڈور کے تحت ہوگی۔

    خیال رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک اس سے قبل پاکستان کے لیے 500 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے چکا ہے، اس قرض سے پاکستان کرونا ویکسین کا حصول ممکن بنائے گا۔

    قرض کی اس رقم کو صحت سے متعلق سہولیات بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

  • کرونا ویکسین، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی

    کرونا ویکسین، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 500 ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشین ڈیویلپمنٹ بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی، 500 ملین ڈالر قرض سے پاکستان کرونا ویکسین کا حصول ممکن بنائے گا۔

    قرض کی اس رقم کو صحت سے متعلق سہولیات بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے باعث معاشی تنزلی کی وجہ سے پاکستان کو جولائی سے دسمبر 2021 کے آخری مرحلے کے تحت عالمی قرض ریلیف ملنے کا بھی امکان ہے، جی 20 ممالک سے 3 ارب 78 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف مل سکتا ہے، قرض ریلیف کا یہ تیسرا مرحلہ ہوگا۔

    پاکستان نے مئی سے دسمبر 2020 کے پہلے مرحلے کے تحت قرض ریلیف حاصل کیا تھا، پہلے مرحلے میں 1 ارب 60 کروڑ 80 لاکھ ڈالر قرض ریلیف حاصل کیا گیا تھا، جنوری سے جون 2021 کے دوسرے مرحلے کے تحت قرض ریلیف ملا، دوسرے مرحلے میں 1 ارب 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض ریلیف حاصل ہوا تھا۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک  پاکستان کو 300 ملین ڈالر فراہم کرے گا

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 300 ملین ڈالر فراہم کرے گا

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں تجارت میں ریفارم کیلئے 300ملین ڈالرفراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایشیائی ترقیاتی بینک سے تجارت اور مسابقتی مارکیٹ پروگرام کیلئے معاہدے پر دستخط ہوگئے، معاہدے پردستخط کی تقریب میں وزیر اقتصادی امورخسرو بختیار نے شرکت کی۔

    معاہدے کے تحت اے ڈی بی پاکستان کو تجارت میں ریفارم کیلئے300ملین ڈالرفراہم کرے گا۔

    تقریب میں اے ڈی بی نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی تعریف کی ، کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ کوروناکےباوجود پاکستان کی معیشت میں استحکام رہا۔

    اس موقع پر وزیر اقتصادی امورخسرو بختیار نے کہا کہ حکومت تجارت کوفروغ دینےکیلئےایکسپورٹ ٹیرف ،ٹیکس میں اصلاحات کر رہی ہے، موجودہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سےبیرونی اکاؤنٹ میں استحکام پیدا ہوا۔

    خسروبختیار کا کہنا تھا کہ دنیاموجودہ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کااعتراف کررہی ہے، مضبوط معیشت ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے پاکستان کو 10ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک  پاکستان  کو 10ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 10ارب ڈالر کی امداد فراہم کرے گا

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے ترقیاتی منصوبوں کیلیے پاکستان کو 10ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

    وویراقتصادی امورکا ایشیائی ترقیاتی بینک کےنائب صدر سے ورچوئل اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی شراکت داری 2021-25 کی ترجیحات اور 2021-23 کے کاروباری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو5 سال میں منصوبوں کیلئے 10ارب ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

    وزیر اقتصادی امور خسروبختیار نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، حکومت معیشت کے مختلف شعبوں میں اصلاحات کیلئے کام کررہی ہے۔

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل قرض کی تقسیم کیلئے قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی، خوراک، انفراسٹرکچرو دیگر شعبوں میں نجی شراکت داری کےمواقع موجودہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں مستقبل میں رابطوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • کرونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام: پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر کی امداد

    کرونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام: پاکستان کو 20 لاکھ ڈالر کی امداد

    اسلام آباد: حکومت پاکستان کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے 20 لاکھ ڈالر گرانٹ دینے کا معاہدہ کرلیا گیا، مذکورہ گرانٹ کرونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام کے تحت دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ انسداد کرونا وائرس کے لیے 20 لاکھ ڈالر گرانٹ کا معاہدہ کرلیا، معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین بینک پاکستان کو مذکورہ گرانٹ کرونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام کے تحت دے گا، گرانٹ کرونا سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور بائیو سیفٹی لیب کے لیے استعمال ہوگی۔

    اس موقع پر سیکریٹری اقتصادی امور نور احمد کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی کی کرونا وائرس کے لیے امداد پر شکر گزار ہیں۔

    اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ انسداد کرونا کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

  • کورونا کیخلاف اقدامات، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی بڑی مشکل آسان کردی

    کورونا کیخلاف اقدامات، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی بڑی مشکل آسان کردی

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا ، یہ رقم کورونا کیخلاف اقدامات،غریب طبقے کی مدد، خواتین اور بچوں کیلئے استعمال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے30کروڑڈالر کےفنڈکی منظوری دے دی گئی ، اےڈی بی نےپاکستان کو یہ رقم شعبہ صحت کیلئے دی ہے، رقم کوروناکیخلاف اقدامات،غریب طبقےکی مدد،خواتین،بچوں کیلئےاستعمال ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کورونارسپانس کیلئے1.7 بلین ڈالرفراہم کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی ، جس پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے اے ڈی بی کا کورونارسپانس کیلئے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

    ایشین ترقیاتی بینک800ملین ڈالرکی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظورکرےگا جبکہ 900 ملین ڈالر کی اگلی قسط دسمبر2020تک فراہم کرے گا، پاکستان کوبجٹ سپورٹ پروگرام کےتحت رقم خصوصی رعایتی بنیادوں پردی جائے۔

    خیال رہے مارچ میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشکل گھڑی میں پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    ایشیائی ترقیاتی بینک کا مشکل گھڑی میں پاکستان کیلئے بڑا اعلان

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کورونارسپانس کیلئے1.7 بلین ڈالرفراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی، جس پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے اے ڈی بی کا کورونارسپانس کیلئے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراقتصادی امورخسروبختیار کی صدرایشین ترقیاتی بینک سے ورچوئل میٹنگ ہوئی ، جس میں اے ڈی بی کی پاکستان کورونا رسپانس کیلئے1.7 بلین ڈالرفراہم کرنےکی یقین دہانی کرادی۔

    ایشین ترقیاتی بینک800ملین ڈالرکی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظورکرےگا جبکہ 900 ملین ڈالر کی اگلی قسط دسمبر2020تک فراہم کرے گا۔

    پاکستان کوبجٹ سپورٹ پروگرام کےتحت رقم خصوصی رعایتی بنیادوں پردی جائے، جس پر وفاقی وزیرخسروبختیار نے اے ڈی بی کا کورونارسپانس کیلئے مالی تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

    گذشتہ روز جاپان کے سفیر نے وفاقی وزیراقتصادی امور خسرو بختیار سے ملاقات کی تھی ، اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 2.5ارب روپے کی گرانٹ امداد میں توسیع کی ہے، امداد سے پاکستانی عوام کو عالمی وبا کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی، مدد سے معیشت کی بحالی کے پاکستان کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

    یاد رہے مارچ میں بھی ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • کورونا وائرس کیخلاف جنگ ، پاکستان کیلئے بڑی خبر آگئی

    کورونا وائرس کیخلاف جنگ ، پاکستان کیلئے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : کورونا وائرس کیخلاف جنگ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید 20لاکھ ڈالر دے گا ، رقم کورونا سے نمٹنے کیلئے فوری میڈیکل سامان، آلات کیلئےخرچ کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کیلئے حکومتی کاوشوں میں مدد کا سلسلہ جاری ہے ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے بھی پاکستان کیلئے20لاکھ ڈالر گرانٹ کی منظوری دے دی ، رقم کوروناسےنمٹنےکیلئےفوری میڈیکل سامان، آلات کیلئےخرچ کی جائے گی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20مارچ کو ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 5لاکھ ڈالر فراہم کئے تھے۔

    یاد رہے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈبینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

    اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے اعلان کیا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو پانچ کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے جبکہ عالمی بینک نے بھی پاکستان کو 18 کروڑ80 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا۔

    خیال رہے ایشیائی ترقیاتی بینک نے کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی معیشت کو 347 ارب ڈالر تک کا نقصان ہوسکتا ہے۔

    اے ڈی بی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے باعث پاکستانی معیشت کو بھی خطرات ہوسکتے ہیں، پاکستانی معیشت کو ممکنہ طور 4 ارب 95 کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ ہے اور پاکستان میں تقریبا ٔ9 لاکھ سے زائد افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق زرعی شعبے کو ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اور بزنس، تجارت، پرسنل، پبلک سروسز کو1 ارب 94کروڑ ڈالر نقصان کا خدشہ ہے جبکہ ہوٹل، ریسٹورنٹ، مینوفیکچرنگ اور تعمیرات بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

  • کرونا وائرس،ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر دے گا

    کرونا وائرس،ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر دے گا

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈبینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 588 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے عوام کو مثالی نظم و ضبط کامظاہرہ کرناہے، عزم وہمت، استقامت اوریکسوئی سےاس عفریت کامقابلہ کرنا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہجوم والی جگہوں پر نہ جائیں، ہوٹلوں میں بیٹھنےکی بجائےٹیک اوےکوترجیح دیں، ایسے چیلنجز سے عوام اور حکومتیں مل کرنبردآزما ہوتی ہیں، کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے ورلڈبینک پاکستان کو238 ملین ڈالر اور ایشیائی ترقیاتی بینک 350ملین ڈالر کی امدادفراہم کرے گا۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ قوم کی صحت کا تحفظ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے، کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر اعظم ذاتی طور پر ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔