Tag: ADB

  • اے ڈی بی کا بزنس پلان، پاکستان کو دو سال میں 4ارب 70کروڑ ڈالر ملیں گے

    اے ڈی بی کا بزنس پلان، پاکستان کو دو سال میں 4ارب 70کروڑ ڈالر ملیں گے

    منیلا : ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب کی آئندہ دو برسوں کیلئے بزنس پلان جاری کر دیا، بزنس پلان کے مطابق پاکستان کو دو سال میں چار ارب ستر کروڑ ڈالر ملیں گے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے نئے بزنس پلان میں پاکستاب کو خطیر رقم ملے گی، یہ رقم توانائی ، ٹرانسپورٹ، زراعت ، پبلک سیکٹر مینجمنٹ، سماجی اور مالیاتی منصوبوں کیلئے دی جائے گی۔

    اس رقم میں تین ارب انتالیس کروڑ روپے ریگیولر قرضے جبکہ ایک ارب اٹھائیس کروڑ کے راعئتی قرضے شامل ہیں۔

    اے ڈی بی کی جانب سےتوانائی سیکٹر کیلئے ایک ارب ڈالر تک دیئے جانے کا امکان ہے۔

    وزارت خزانہ کے اعداد وشمار کے مطابق رواں سال بھی پاکستان اے ڈی بی کے مختص کردہ پانچ ارب اسی کروڑ ڈالر بجٹ میں سے صرف ایک ارب نوے کروڑ روپے استعمال کرسکا تھا۔

    معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خراب حکومتی کار کردگی کے باعث ان غیر ملکی سستے قرضوں سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔


    مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر قرض کی منظوری


    یاد رواں سال ستمبر میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالرز کے قرضے کی منظوری دی تھی، یہ قرضہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں رابطہ بڑھانے ،سڑکوں کی مرمت اور تعمیرکیلئے استعمال کیا جائےگا۔

    بینک کے مطابق قرضہ تین اقساط میں دیا جائے گا، قرض کے پہلی قسط رواں سال جاری کر دی جائے گی، جس کا حجم اٹھارہ کروڑ ڈالر ہوگا۔ دوسری اور تیسری قسط دوہزار انیس میں 26 کروڑ ڈالرز اور دو ہزار اکیس میں 36 کروڑڈالرز جاری کی جائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایشیائی ترقیا تی بینک کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے سرمایہ فراہم کرےگا

    ایشیائی ترقیا تی بینک کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے سرمایہ فراہم کرےگا

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیا تی بینک کراچی میں آئی ٹی پارک کیلئے سرمایہ فراہم کرئے گا، کراچی میں بینچ مارک آئی ٹی پارک بنایا جائےگا۔

    وزارت آ ئی ٹی اور کمیونیکیشن کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اس معاملے پر مذاکرات جاری ہیں، اے ڈی بی کی جانب سے اسمارٹ سٹی کے قیام کیلئے بھی تعاون حاصل ہوگا۔

    اس منصوبے سے حکومت کو آئی سی ٹی ویژن پورا کرنے میں مددملےگی، بینچ مارک آئی ٹی پارک کے انفراسٹرکچر کیلئے چین سے معاہدہ ہوچکا ہے۔

    آئی ٹی پارکس کی تعمیر کیلئے آئی ٹی پالیسی دوہزار سترہ پہلے ہی جاری کی جاچکی ہے۔


    مزید پڑھیں : آئی ٹی پارک کے قیام کے لیے پاکستان اور کوریا کے بینک میں معاہدہ


    یاد رہے کہ اس سے قبل آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے پاکستان اور کوریا کے بینک کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا ، معاہدے کے تحت کورین بینک پاکستان کو 10 ارب روپے قرض فراہم کرے گا، آئی ٹی پارکس کراچی اور لاہور میں تعمیر کئے جائیں گے۔

    وزیرمملکت آئی ٹی انوشہ رحمان  کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی ٹی کے شعبے کو ایک صنعت کے طور پر دیکھنا ہے،آئی ٹی پارک میں 100سے زائد کمپنیوں کے کام کرنے کی گنجائش ہوگی،آئی ٹی پارک تمام جدید سہولتوں سے آراستہ ہوگا اور عالمی معیار کے مطابق پاکستان کا پہلا جدید آئی ٹی پارک ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    منیلا : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالرز کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق نے بینک نے پاکستان کیلئےاسی کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے، یہ قرضہ سندھ ، بلوچستان اور کے پی کے میں رابطہ بڑھانے ،سڑکوں کی مرمت اور تعمیرکیلئے استعمال کیا جائےگا۔

    بینک کے مطابق قرضہ تین اقساط میں دیا جائے گا، قرض کے پہلی قسط رواں سال جاری کر دی جائے گی، جس کا حجم اٹھارہ کروڑ ڈالر ہوگا۔ دوسری اور تیسری قسط دوہزار انیس میں 26 کروڑ ڈالرز اور دو ہزار اکیس میں 36 کروڑڈالرز جاری کی جائیں گی۔


    مزید پڑھیں : ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو آئندہ 3سال میں 6ارب ڈالر کے قرضے فراہم کرے گا


    اس سے قبل روال سال جولائی میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر وینکائی ژہینگ نے اعلان کیا تھا پاکستان کو چھ ارب ڈالر کے قرضے آئندہ تین سال میں دیئے جائیں گے، بینک آئندہ تین سال تک پاکستان کو دو ارب ڈالر سالانہ فراہم کرے گا، تاہم منصوبوں کے تکمیل سے اس قرض کومشروط کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ عالمی بینک نے بھی پاکستان کیلئے 11 کروڑ40لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی، اعلامیہ کے مطابق یہ رقم فاٹاکے خاندانوں کے لئے استعمال کی جائے گی ، تقریبا 64 ہزارخاندانوں کو یہ رقم فراہم کی جائے گی۔

    عالمی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم 2مرحلوں میں پاکستان کو دی جائے گی ، ہر خاندان کو 35 ہزار روپے کی رقم پہلےمرحلے میں دی جائیگی۔

    یال رہے کہ نواز حکومت نے گزشتہ مالی سال میں ملکی تاریخ کے سب سے زیادہ 10 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے، گزشتہ سال لیے گئے قرضوں میں سینتیس فیصد قرضے چین سے لیے گئے ہیں۔ ان میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضے جبکہ 1 ارب 60 کروڑ ڈالر دو طرفہ مالی معاونت کے تحت ملے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری 18 منصوبے تاخیر کا شکار

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری 18 منصوبے تاخیر کا شکار

    اسلام آباد: پاکستان میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی معاونت سے جاری 18 مشترکہ منصوبے مسائل کا شکار ہیں جس کے بعد اے بی ڈی نے مذکورہ منصوبوں کو واچ لسٹ پر رکھ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری 18 منصوبے، جو نواز حکومت میں شروع کیے گئے مسائل اور تاخیر کا شکار ہیں۔

    بینک نے مذکورہ 18 منصوبوں کو واچ لسٹ پر رکھ لیا ہے۔ منصوبوں میں مسائل کی وجہ حکومت کی نااہلی ہے۔ زیادہ تر منصوبے توانائی سے متعلق ہیں جو کہ نواز لیگ کی ترجیح رہا ہے۔

    مجموعی طور پر 3 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے مختلف منصوبے مسائل کا شکار ہیں۔

    اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ صرف منصوبوں کی منظوری اور کاغذی کارروائی میں 6 ماہ سے 1 سال کا عرصہ ضائع کردیا جاتا ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق منصوبوں کی تکمیل سے متعلق پاکستان کی کارکردگی مسلسل گر رہی ہے۔ منصوبوں میں تاخیر حکومتی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔


  • بجٹ خسارے اور رزمبادلہ ذخائر میں کمی، حکومت نے مزید قرضے لینے کی تیاری کرلی

    بجٹ خسارے اور رزمبادلہ ذخائر میں کمی، حکومت نے مزید قرضے لینے کی تیاری کرلی

    اسلام آباد : حکومت بجٹ خسارے کو کم کرنے اور رزمبادلہ ذخائر کو سنبھالنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور فرانس ڈیویلپمنٹ ایجنسی سے قرضہ لینے کی تیاری کر رہی ہے۔    

    تفصیلات کے مطابق ملکی معیشت میں بہتری کے بلند وبانگ دعووں کے باوجود ملک قرضوں کے جال میں پھنستا جارہا ہے، پاکستانی حکومت نے مزید قرضے لینے کی تیاری کرلی، زرائع کے مطابق حکومت اے ڈی بی سے ساٹھ کروڑ ڈالر کا قرض لے گی، یہ قرضہ حکومتی اداروں کے تنظیم نو اور توانائی منصوبوں کے نام پر لئے جائیں گے۔

    اس کے علاوہ حکومت اور فرانسیسی ایجنسی کے درمیان بھی دس کروڑ ڈالر کے قرضے کیلئے مزاکرات جاری ہیں۔

    زرائع کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے سرکاری اداروں کی تنظیم نو کیلئے آگلے مالی سال میں فنڈز دئیے جانا تھا مگر حکومت کی درخواست پر یہ رقم رواں مالی سال جاری کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : یورو بانڈز کی ادائیگی، حکومت کا چین سے نیا کمرشل قرضہ لینے پر غور


    چند روز قبل حکومت کومشرف دور میں فروخت کئے گئے یورو بانڈز کی ادائیگی کیلئے حکومت کو پچھتر کروڑ ڈالر درکار ہیں، ان دس سالہ بانڈز کی مدت مئی میں ختم ہورہی ہے، بانڈز پرشرح سود چھ اعشاریہ آٹھ فیصد ہے، یورو بانڈز کی ادئیگی کے لئے حکومت ایک بار پھر چینی کمرشل بینکوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

    چینی کمرشل بینک پہلے ہی ایک ارب تیس کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کر چکے ہیں۔

    نوازحکومت نے تین برس میں 25 ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے

    نوازحکومت نے تین برس میں پچیس ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے ہیں، حکومت نےغیر ملکی کمرشل بینکوں سے تین ارب تیس کروڑ ڈالر کا قرض لیا جبکہ ساڑھے چار ارب ڈالر کے بانڈز بھی فروخت کئے جاچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ نواز لیگ کے موجودہ دورے حکومت میں ملک پر قرضوں کے بوجھ میں پینتیس فیصد کا ہوش ربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک کا مجموعی قرضہ 18 کھرب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔

  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایل این جی ٹرمینل کیلئے قرضے کی منظوری دیدی

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایل این جی ٹرمینل کیلئے قرضے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد : ایل این جی ٹرمینل کیلئے3کروڑ ڈالر قرض کی منظوری۔اے ڈی بی بجلی کی پیداوار کیلئے فرنس آئل پر انحصار بھی کم کرنا ہوگا، ٹرمینل سالانہ 30 لاکھ ٹن مائع گیس کو گیس میں تبدیل کرے گا ۔

    حکومت کودرآمدی بل کی مد میں1ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی، تفصیلات کے مطابق ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں ایل این جی ٹرمینل کیلئے تین کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی ہے۔

    اے ڈی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو بجلی کی پیداوار کیلئے مہنگے فرنس آئل پر انحصار بھی کم کرنا ہوگا۔

    ایل این جی ٹرمینل میں سالانہ تیس لاکھ ٹن مائع گیس کو گیس میں تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے۔ٹرمینل اینگرو ایل این جی نامی کمپنی تعمیر کر رہی ہے۔

    ایل این جی سے پاکستانی حکومت کوفرنس آئل کےدرآمدی بل کی مد میں ایک ارب ڈالر سالانہ کی بچت ہوگی۔انٹرنیشنل فنانشل کارپوریشن کی جانب سے بھی اس منصوبے کیلئے دوکروڑ ڈالر قرض کی فراہمی متوقع ہے۔

  • پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    پاکستانی معیشت میں بہتری آئی ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

    اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے شروع کردہ اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں گزشتہ ایک سال کے دوران اقتصادی معیشت میں بہتری آئی ہے، شرح نمو میں اضافہ، بجٹ خسارہ میں کمی، غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں استحکام آیا ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی حالیہ ایک رپورٹ ایشین ڈویلپمنٹ آﺅٹ لک اپ ڈیٹ 2014ءمیں کہا ہے کہ بجلی کے بحران کو ختم کرنے اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کیلئے کئی سالوں پر مشتمل قومی کوششوں کی ضرورت ہوگی تاکہ مجموعی ترقی کے مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔

    مالی سال 2014ءمیں جی ڈی پی کی شرح نمو 4.1 فیصد رہی ، جو اس سے پچھلے سال 3.7 فیصد تھی جبکہ 30 جون 2014ءکو اختتام پذیر ہونے والے سال کے دوران اس کا اندازہ 3.4 فیصد لگایا گیا تھا، اس دوران لارج سکیل مینو فیکچرنگ 4.0 فیصد اور بجلی کی سپلائی میں 3.7 فیصد بہتری آئی ۔

     رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت کی کوششوں سے بجٹ خسارہ 5.5 فیصد تک لایا گیا جو گزشتہ تین سال کے دوران اوسطاً 8 فیصد تھا، مالی سال 2014ءکے دوران کل اخراجات میں 19.8 فیصد تک کمی آئی جو اس سے پچھلے سال 21.4 فیصد تھے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2015ءمیں حکومت پاکستان اپنے اقتصادی ایجنڈے پر اطمینان بخش پیشرفت کرے گی ، جس میں توانائی کے ۔شعبہ میں اصلاحات ، سرکاری کاروباری اداروں کی نجکاری، ایمپورٹ ٹیرف کو متناسب بنانا اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانا شامل ہیں۔