Tag: additional flights

  • سعودی عرب: عید الفطر کے موقع پر اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

    سعودی عرب: عید الفطر کے موقع پر اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب کی ایئر لائن السعودیہ نے عید الفطر کے دوران فضائی سفر کی سہولیات میں اضافے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق السعودیہ نے عید الفطر کے دوران سفر کی سہولت بڑھانے کے لیے داخلی پروازوں میں 10 ہزار نشستوں کا اضافہ کر دیا ہے۔

    سعودی عریبین ایئر لائنز (السعودیہ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عید الفطر کے دوران زیادہ سے زیادہ افراد کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے داخلی پروازوں میں 10 ہزار سے زیادہ نشستوں کا اضافہ کر دیا گیا۔

    السعودیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات 28 اپریل 2022 سے لے کر عید الفطر کی تعطیلات کے اختتام تک 10 ہزار سے زائد اضافی نشستیں اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے مہیا ہوں گی۔

    ایئر لائن کے مطابق بعض پروازوں کے لیے بڑے طیارے استعمال کیے جائیں گے اور اضافی پروازیں بھی چلائی جائیں گی۔

  • موسم سرما : پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    موسم سرما : پی آئی اے کی جانب سے مسافروں کے لیے اچھی خبر

    کراچی : قومی ایئر لائن پی آئی اے نے موسم سرما میں مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان کردیا، ونٹراسپیشل آفر متعارف کروا دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کروا دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے نےاندرون ملک21اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، مذکورہ اضافی پروازیں25دسمبر سے31دسمبر تک چلائیں جائیں گی۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں کراچی لاہوراور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان یکطرفہ کرایہ7ہزار800روپے ہوگا جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ریٹرن ٹکٹ15ہزار 600روپے کا ہوگا۔

  • پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خبر

    کراچی : قومی ایئرلائن پی آئی اے نے رواں ماہ روٹس کے ساتھ پروازوں میں بھی اضافہ کردیا، ملک بھر سے جدہ کیلئے 42پروازیں آ پریٹ ہوں گی جبکہ 14 اکتوبر سے اسلام آباد سے کوالالمپور کی پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن میں بزنس پلان پر عمل درآمد شروع کردیا ، پی آئی اے نے رواں ماہ روٹس کے ساتھ پروازوں میں بھی اضافہ کردیا ہے تیرہ نئے روٹس پر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جس سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے جدہ کیلئے 42پروازیں آ پریٹ کرے گی اور 28 اکتوبر سے کوئٹہ جدہ کیلئے ہفتہ وار 2 پروازوں کا آغاز کرے گی جبکہ ملتان سے ریاض ملتان کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملتان دبئی کیلئے ہفتے میں ہفتہ وار دو اور کویت سیالکوٹ کیلئے بھی ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کرے گی جبکہ 14 اکتوبر سے اسلام آباد سے کوالالمپور پروازیں شروع کی جائیں گی۔

    پی آئی اے پشاور سے دمام کیلئے بھی ایک پرواز کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ اسلام آباد سے برمنگھم ہفتے میں 4 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور کراچی سے ٹورنٹو کیلئے بھی 2 اضافی پروازیں آپریٹ کرے گی۔

    مزید پڑھیں : پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید7طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

    پاکستان سے کینیڈا کیلئے ہفتے میں 5 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی جبکہ جدہ کیلئے مزید 7 پروازوں کا اضافہ کردیا ، جس کے بعد ملک بھر سے جدہ کیلئے ہفتے میں42 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

    یاد رہے 13 ستمبر کو قومی ائیر لائن پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7طیارے شامل کرنے اور مزید نئے روٹس میں اضافے کافیصلہ کیا تھا ، دو ایئر بس 320 طیارے ڈرائی لیز پر آئندہ ماہ بیڑے میں شامل ہوں گے جبکہ مزید5طیارے آئندہ سال پی آئی اےبیڑےمیں شامل ہوجائیں گے، پی آئی اے کے بیڑے میں مزید طیارے شامل ہونے سے تعداد 37 ہو جائے گی۔

    خیال رہے ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پی آئی اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نئے طیاروں کے حصول کی اجازت دی تھی، سال2023تک مجموعی طور پر12 نئے طیارے فضائی بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نہ صرف قومی ادارہ بلکہ ملک کی پہچان ہے۔ ماضی کی منافع بخش ائیر لائن اور ہوابازی کے شعبے میں خطے کا سرکردہ ادارہ بد انتظامی اور غفلت کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہوا۔