Tag: additional IG karachi

  • کراچی کے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر مفت کھانا کھانے والے پولیس والوں کیلئے بری خبر

    کراچی کے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر مفت کھانا کھانے والے پولیس والوں کیلئے بری خبر

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے پولیس افسران و ملازمین کیلئے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر مفت کا کھانا پینا فوری طور پر ترک کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے ہوٹلوں اور ڈھابوں پر مفت کھانا کھانے والے پولیس والوں کیلئے بری خبر آگئی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سخت حکمنامہ جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران وملازمین مفت کاکھاناپینافوری طورپرترک کردیں، حکمنامہ تینوں زونزکےڈی آئی جیز کو لکھا گیا ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ پولیس افسران ،اہلکاروں کیخلاف شکایات موصول ہوتی ہیں، کھانے پینے کی اشیا بغیر رقم یا زیادہ رعایت پر مانگی جاتی ہیں اور پولیس کایہ رویہ اختیارات کےناجائزاستعمال میں شمارہوتا ہے۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ایک ضمن میں بھتہ بھی گردانا جاتا ہے، ایسا عمل عوام کی نظر میں پولیس کیلئےنفرت کاباعث بنتا ہے۔

    کراچی چیف نے خبردار کیا کہ صاف ،واضح پیغام تمام ماتحت پولیس افسران ،ملازمین تک پہنچایا جائے اور غیراخلاقی سرگرمیوں کو فوری طور پر ترک کیا جائے۔

    انھوں نے کہا اب اس قسم کی کوئی شکایت نظرانداز نہیں کی جائے گی،سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے  ٹیم تشکیل

    صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل

    کراچی : صحافی اطہرمتین کے قتل کی تحقیقات کیلئےٹیم تشکیل دے دی گئی ، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن اورایس ایس پی سینٹرل ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے صحافی اطہر متین کے قتل کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ویسٹ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی ، ایس ایس پی اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ اور ایس ایس پی سینٹرل تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

    ترجمان پولیس نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا ، میڈیا کا کردار بلاشبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پولیس اور میڈیا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق کراچی پولیس میں تھانے کی سطح پر نفری میں اضافے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، تھانوں میں عملے کی تربیت اور ایس ایچ او کی کارکردگی کی جانچ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، کارکردگی نہ دکھانے والے تھانیداروں کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔

    پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ مقدمات کے اندراج کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، فوری مقدمہ نہ کرنے والے ایس ایچ اوز کیخلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منشیات کے عادی افراد نشے کے حصول کیلئے وارداتیں کرتے ہیں، نشے کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے مراکز کا قیام ناگزیر ہے۔کمیونیٹی پولیسنگ انتہائی اہم ہے، عوام اور پولیس میں فاصلوں کو کم کئے بناء خاطر خواہ نتائج کا حصول ممکن نہیں۔

  • غلام نبی میمن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا عہدہ سنبھال لیا

    غلام نبی میمن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا عہدہ سنبھال لیا

    کراچی : نئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، جس کے بعد کراچی پولیس سیٹ اپ میں ممکنہ طور پر پھر تبدیلی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق غلام نبی میمن نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کا عہدہ سنبھال لیا، کےپی اوپہنچنے پر سابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ان کا استقبال کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس سیٹ اپ میں ممکنہ طورپرپھرتبدیلی کی جائے گی، غلام نبی میمن اپنی سابقہ حکمت عملی کو لے کرہی چلیں گے۔

    ذرائع کے مطابق معمولی ردو بدل اورباصلاحیت افسران کی تعیناتی کی جائےگی اور کراچی پولیس کےتمام ایس ایچ اوزکی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھرشہریوں کےمقدمات فوری درج کیےجائیں گے، ماڈل تھانےسمیت دیگرامورپرمشاورت کی جائےگی۔

    ذرائع کا کہنا تھا آرگنائزکرائم میں ملوث پولیس افسران واہلکاروں کےخلاف کارروائی ہوگی اور ایس ایچ اوزکی تعیناتی صرف میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔

  • کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری

    کراچی میں سیکیورٹی الرٹ جاری

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا اور ہدایت کی کہ احتیاط کریں تاکہ کوئی شرپسند پولیس پارٹی کونقصان نہ پہنچاسکے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس نے سیکیورٹی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران وملازمین ڈیوٹی پر اپنا اور ساتھی کاخیال رکھیں، پکٹ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار چوکنا رہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص، کار، موٹر سائیکل یا پارسل احتیاط سےچیک کریں اور موبائل گشت کے دوران دونوں اطراف نظررکھی جائے، احتیاط کریں تاکہ کوئی شرپسند پولیس پارٹی کونقصان نہ پہنچاسکے۔

    عمران یعقوب منہاس نے مزید کہا کہ اکٹھےبیٹھ کرکھانانہ کھائیں، ایک سنتری حفاظت پر رکھیں پھر کھانا تناول فرمائیں۔

    انھوں نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزنگ افسران تمام افسران وملازمین کو چیک کرتے رہیں اور افسران حالات کی مناسبت سےخصوصی ہدایات دیتے رہیں، احتیاط برتیں تاکہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہ ہو۔

  • کراچی :تھانوں سے ہٹائے جانے والے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری

    کراچی :تھانوں سے ہٹائے جانے والے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تھانوں سے ہٹائے جانے والے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تھانوں سے انٹیلیجنس اہلکاروں اور افسران کے ہٹائے جانے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی ہٹائے جانے والے تمام انٹیلیجنس ملازمین کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تینوں زون کے ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹیلیجنس افسران واہلکار تھانے کی خفیہ آنکھ ہوتے ہیں، ان کا کام جرائم پیشہ عناصراور منظم جرائم کی رپورٹ تیار کرنا ہوتا ہے۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ انٹیلیجنس افسرکی اطلاع پر تھانہ ملزمان کیخلاف کارروائی کرتا ہے، انٹیلیجنس افسر یا اہلکار جرائم پیشہ عناصر سے مل جائے تو کیسے کام ہوگا؟

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مزید کہا کہ مختلف شکایات پر تمام تھانوں کے انٹیلیجنس عملے کو ہٹایا تھا، اب ڈی آئی جیز کو اسکروٹنی کرنے کو کہا ہے، اچھے افسران و اہلکاروں کو سامنے لایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ سے تمام تھانوں میں انٹیلیجنس عملہ تعینات کریں گے، منظم جرائم چلانے والوں کوکسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

  • حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ کیسے اور کہاں سے نکلا؟ ایڈیشنل آئی جی کا تحقیقات کا حکم

    حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ کیسے اور کہاں سے نکلا؟ ایڈیشنل آئی جی کا تحقیقات کا حکم

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کے نکلنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے   تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے کمرے سے زہریلے سانپ کے نکلنے کے معاملے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ڈی آئی جی سی آئی اے عارف حنیف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے عارف حنیف کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا سانپ کیسے اور کہاں سے نکلا اور حلیم عادل شیخ کے کمرے تک کیسے گیا؟

    ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے تحقیقات کرکے فوری رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

    مزید پڑھیں :گرفتارحلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکل آیا

    یاد رہے ترجمان محمد علی بلوچ نے بیان میں کہا تھا کہ قائدحزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے کمرے میں سانپ نکل آیا، ناشتہ دینے کے لئے جانے والے ملازم نے سانپ دیکھ کر اطلاع دی تاہم بعد میں کمرے میں موجودسانپ کو مار دیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کوایس آئی یوسینٹرصدرمیں رکھاگیاہے، کمرے سے زہریلے سانپ کا نکلنا پولیس کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، پولیس پیپلزپارٹی کی غلام بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ کےخلاف سازشیں کی جارہی ہیں، ان کو کچھ بھی ہواتوذمہ دارسندھ حکومت ہوگی۔

  • تھانوں کی صفائی ،  ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر کو 3 روز کا الٹی میٹم

    تھانوں کی صفائی ، ایڈیشنل آئی جی کراچی کا ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر کو 3 روز کا الٹی میٹم

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تمام ایس ایس پیز کو 3روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوایس ایچ او اور ہیڈ محرر تھانہ صاف نہیں رکھ سکتا وہ گھر چلا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مام ایس ایس پیز کو کنٹرول میسج جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ ایس ایس پیزتھانوں کےایس ایچ اواور ہیڈ محرر تک پیغام پہنچائیں اور 3روز کے اندر اپنے تھانوں کی حالت زار تبدیل کرلیں۔

    ایڈیشنل آئی جی نے پیغام میں کہا ہے کہ پبلک باتھ روم،رپورٹنگ سینٹر، ہیڈمحررآفس،لاک اپ کی صفائی کی جائے، جس تھانے میں صفائی نہ پائی گئی اس کےخلاف کارروائی ہوگی۔

    کنٹرول میسج میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن صاف نہ رکھنےوالےایس ایچ او،ہیڈمحررکوپوسٹنگ پررہنےکاحق نہیں، نائٹ پٹرولنگ افسر روز تھانہ وزٹ اور صفائی کی رپورٹ ساتھ لائیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کاالٹی میٹم 3روز کےلیےجاری کیاگیاہے، الٹی میٹم ختم ہونے کے بعد کارروائیاں شروع کر دی جائیں گی۔

  • کورونا سے جاں بحق فرنٹ لائن فائٹرز کو شہید کا درجہ دینے کی سفارش

    کورونا سے جاں بحق فرنٹ لائن فائٹرز کو شہید کا درجہ دینے کی سفارش

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کورونا سے جاں بحق فرنٹ لائن فائٹرزکوشہید کادرجہ دینے کی سفارش کردی ، کراچی پولیس کے 2 اہلکار اب تک کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے آئی جی سندھ کو خط لکھا،جس میں کوروناسےجاں بحق فرنٹ لائن فائٹرزکوشہید کادرجہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

    غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی پولیس کے 2 اہلکار اب تک کوروناسےجاں بحق ہوچکےہیں، عالمی وبا کے دوران ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کا حوصلہ بلند کرنا ہے، فیلڈ اور دفاترمیں درجنوں اہلکار کورونا سے متاثرہوئے ہیں۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ شہیدکادرجہ ملنےسےاہلخانہ کوشہیدکوٹہ کی مراعات حاصل ہوں گی ، پولیس شہدا کے ورثا کو ایک کروڑمعاوضہ دیا جاتا ہے اور خاندان کےایک فردکوپولیس میں نوکری دی جاتی ہے جبکہ ریٹائرمنٹ تک بیوہ یااہلخانہ کوتنخواہ بمعہ مراعات دی جاتی ہے۔

    ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے خط کیساتھ 21مارچ کوجاری کیےگئےآرڈرکی کاپی منسلک کردی گئی ہے۔

  • کراچی: ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ ختم، صحافی اور پولیس اہل کار بھی پابند ہوں گے

    کراچی: ڈبل سواری کی پابندی سے استثنیٰ ختم، صحافی اور پولیس اہل کار بھی پابند ہوں گے

    کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے مستثنیٰ افراد کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی میں دی جانے والی رعایت ختم کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا وائرس کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنیٰ افراد کو دی جانے والی رعایت بھی ختم کردی، ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بھی پابندی کی تصدیق کردی۔

    ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری کی کسی بھی صورت اجازت نہیں ہے، پولیس افسران اور اہلکار ڈبل سواری پر پابندی کو یقینی بنائیں۔

    غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ پابندی کی خلاف ورزی پر قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    نمائندہ اے آروائی نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ مستثنیٰ‌افراد پر ڈبل سواری پر پابندی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے لگائی گئی ہے.

    فیملی کے ساتھ بھی موٹرسائیکل پر نہ نکلیں، خاتون ایس ایچ ا و کی تنبیہ

    دوسری جانب ملیر میں پولیس نے ڈبل سواری پر شہریوں کی بڑی تعداد کو روک لیا، شہری خواتین اور بچوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر سفر کررہے تھے۔ خاتون ایس ایچ او نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ  ابھی وارننگ دے کر چھوڑ رہی ہیں،فیملی کے ساتھ بھی موٹرسائیکل پر نہ نکلیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے پہلے ہی ڈبل سواری پر پابندی عائد کررکھی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر سندھ سمیت کراچی میں 22 مارچ سے لاک ڈاؤن جاری ہے اور سندھ حکومت نے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی تھی۔

  • کراچی میں شدید گرمی ، درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    کراچی میں شدید گرمی ، درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    کراچی : شہر قائد میں غضب کی گرمی شہریوں کا امتحان لے رہی ہے، پارہ اب تک 45 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سورج آج بھی آگ برسا رہا ہے، کراچی میں پارہ 40 سے تجاوز کرگیا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت45 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا، سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔

    شہر کا موجودہ درجہ حرارت 45 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 4 فیصد ہے جس کے بعد آج کا دن سال کا گرم ترین دن کہلایا جارہا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی لہر جمعرات تک برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، تاہم جمعے سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے ہفتہ اور اتوار کو موسم بہتر رہنے کی توقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے سے ہیٹ ویو آنے کے خدشات ظاہر کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے صوبائی اور شہری حکومتوں کے زیر انتظام اسپتالوں میں پہلے ہی ہیٹ اسٹروک ایمرجنسی نافذ ہے جبکہ ہیٹ ویو کی پیش نظر کمشنر کراچی کی زیر نگرانی ضلعی حکومتوں، رینجرز اور پولیس نے ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کررکھے ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کراچی کے شہری گذشتہ دنوں پڑنے والی گرمی کی طرح احتیاط کریں اور شدید ہیٹ ویو اور ہوا میں نمی کم ہونے پر بلاضرورت باہر نکلنے سے گریز کریں اور ضرورت پڑنے پر دھوپ میں نکلتے وقت سر گیلے کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔

    روزہ دار افطار وسحر میں دودھ دہی لسی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں، تلی ہوئی اشیاء اور فریج میں رکھے باسی کھانے اور کھلی فضاء میں فروخت ہونے والے کٹے فروٹ استعمال نہ کریں اور ساتھ ہی ساتھ ڈی ہائیڈریشن سے بچنے کے لئے دن میں دو بار نہانا بہتر رہے گا۔

    گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    دوسری جانب سندھ پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں میں قیامت خیز گرمی کا راج ہے، لاہور فیصل آباد اور سرگودھا میں آج درجہ حرارت پینتالیس ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ حیدر آباد 45 سکھرمیں48 اور موہنجوڈارو میں49 تک پارہ چڑھا رہے گا۔

    تربت میں48 اورسبی میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی تک جاسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں