Tag: address about

  • چاہتا ہوں نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے،عمران خان

    چاہتا ہوں نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے،عمران خان

    پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ایپ کا آغاز کردیا ہے اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں موروثی سیاست چل رہی ہے باپ وزیراعظم اور بیٹاوزیراعلیٰ بن گیا، میں چاہتا ہوں کہ تحریک انصاف وہ پارٹی بنے جس میں میرٹ ہو میں پی ٹی آئی کو ایسی پارٹی بنانا چاہتا ہوں جو ہمارے جانے کے بعد بھی چلتی رہے۔

    انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ نوجوان نسل پاکستان تحریک انصاف کی ممبر بنے، پی ٹی آئی رابطہ ایپ کے ذریعے آپ سب ممبرز بنیں، پوری ٹیم نے بڑی محنت سے ایپ بنائی ہے، جب ایپ لانچ کرینگے تو ایک دم لوڈ پڑے گا مسئلے بھی آئیں گے، پہلے نمبر پر ممبر شپ پھر تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کی کوشش کریں گے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ سیاست میں خاندان آجاتے ہیں،ان کا میرٹ بھی نہیں ہوتا، بادشاہت بھی خون کے رشتے پر ہوتی تھی اسی لیے وہ پیچھے چلی گئی اور جمہوریت اوپر چلی گئی، دنیا میں جہاں میرٹ کا نظام ہو وہ ملک ترقی کرتا ہے، چین بھی اپنےمیرٹ کی وجہ سے آگے بڑھا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ 2018میں بھی مشکل تھا، 800ٹکٹس دیےتھے، ہم نے کئی جگہ غلط ٹکٹ دے کر اپنا نقصان کرایا، لیکن اب ہم ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ہر قسم کا ڈیٹا آجائے گا، الیکشن کمیشن، امیدوارکی ویری فکیشن کا بھی ڈیٹا آجائے گا،عمران جب ٹکٹس دینگے تو وہ دینے میں بھی فائدہ ہوگا۔

    عمران خان نے یہ بھی کہا کہ زندہ قوم وہی ہوتی ہے جو خوددار ہوتی ہے، سب سے بڑا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب قوم نیوٹرل ہوجاتی ہے، کیونکہ قوم جب نیوٹرل ہوجاتی ہے تو وہ تیترہوتی ہے نہ بٹیر، جذبہ ختم ہوجاتا ہے، آج خودداری کی وجہ سے قوم جاگ اٹھی ہے، پوری دنیا میں تحریک انصاف کو پذیرائی مل رہی ہے، یہ بہت اچھا وقت ہے کہ اسے استعمال کریں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی رابطہ ایپ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی ہے، اوورسیز پاکستانی ہمیشہ سے پاکستان کا اثاثہ ہیں، لیکن موجودہ حکومت کوشش کررہی ہے کہ اوورسیز کسی طرح ووٹ نہ دیں۔

  • خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کیلیے کپڑے بیچنا پڑیں گے؟

    خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کیلیے کپڑے بیچنا پڑیں گے؟

    وزیراعظم شہباز شریف کے کے پی میں سستے آٹے کی فراہمی کیلیے اپنے کپڑے بھی بیچ دینے کے بیان پر صوبائی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اب سمجھ آیا کہ انہیں شوباز شریف کیوں کہتے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کی شام کے پی کے علاقے بشام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی خوبیاں گنوائیں اور پھر وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کی کہ وہ اسپتالوں میں علاج اور ادویات مفت اور صوبے میں آٹا سستا کریں۔

    اس موقع پر وہ انتہائی جذباتی ہوگئے اور جذبات کی رو میں بہتے ہوئے کہہ دیا کہ اگر وزیراعلیٰ کے پی عوام کو سستا آٹا فراہم نہیں کرینگے تو میں اپنے کپڑے بیچ کر بھی انہیں سستا آٹا دونگا اور کے پی کے مسائل حل کرنے کیلیے اپنی جان لڑا دوں گا۔

    وزیراعظم کے اس بیان پر کے پی کے وزیر خزانہ تیمور ظفر جھگڑا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کی آٹے سے متعلق بات پر ہنسی آرہی ہے، اب سمجھ میں آرہا ہے انہیں شوباز کیوں کہا جاتا ہے۔

    تیمور ظفر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 ماہ قبل ہی وزیراعلیٰ کے پی نے آٹے کی قیمت کم کرکے 800 کردی تھی، امپورٹڈ حکومت آنے سے قبل ہی کے پی میں آٹا 800 روپے کا تھا اور رمضان کے دوران صوبے بھر میں اسی قیمت پر فروخت ہوا لیکن یہ ثابت کرتے ہیں کہ انہیں پنجاب کی چند سیٹوں کے سوا ملک کا پتہ نہیں۔

    صوبائی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمت کم کرکے درحقیقت شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نقل کی۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کے پی حکومت آٹے کی افغانستان اسمگلنگ بند کرے لیکن بارڈر ایریاز تو کسٹمز اور دیگر وفاقی اداروں کی ذمے داری ہے، ضروری نہیں ہے کہ جب بھی آپ آئیں تو پختونوں کواسمگلنگ سےجوڑیں۔

    تیمور ظفر نے مزید کہا کہ جب آپ بجلی، پیٹرول کی قیمت کنٹرول نہیں کرسکتے تو حکومت میں کیوں ہیں؟ آپ الیکشن کرا دیں جس نےآنا ہے وہ مینڈیٹ کے ساتھ آئے۔