Tag: address in ceremony

  • پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے ،خواجہ آصف

    پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے ،خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے، پاکستان کشمیرسے دستبردار نہیں ہوسکتا، 8لاکھ بھارتی فوج کشمیر کی تحریک کوکچلنے میں مصروف ہے، ظلم کے باوجود بھارت اس تحریک کو ختم نہیں کر سکا

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا یوم یکجہتی کشمیر پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم کشمیر پراس بار نظر آنیوالے جذبے کی مثال پہلے نہیں ملتی، ایک لاکھ کشمیریوں کو بارڈر پارکرتے ہوئے شہید کیا گیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو پاکستان کی آزادی سے آگاہی حاصل کرناچاہئے، کشمیر کی جدوجہدکو خون سے نیا جذبہ ملا ہے، 8لاکھ بھارتی فوج کشمیر کی تحریک کو کچلنے میں مصروف ہے، ظلم کے باوجود بھارت اس تحریک کو ختم نہیں کر سکا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جنہوں نے غداری کی وہ بھی مجبور ہیں کشمیر کا حل ہونا چاہئے، پاکستان سفارتی واخلاقی سطح پرکشمیریوں کی مدد کررہاہے، پاکستان کشمیریوں کیساتھ ہر محاذ پر اظہار یکجہتی کررہا ہے، کشمیر کی تحریک کو آزادی کی جدوجہدتسلیم کیا جا رہا ہے۔


    مزید پڑھیں :  کشمیر کی ہرصورت حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم


    انکا کہنا تھا کہ دنیاکاضمیراس مسئلے پرخاموش ہے، کشمیریوں کی آزادی کی آواز اٹھانے پر ایران کے شکر گزار ہیں، ترکی نے بھی ہر محاذپر کشمیریوں کیلئے آوازاٹھائی ہے، پاک بھارت دشمنی کی وجہ صرف مقبوضہ کشمیر ہے، پاکستان کشمیرسے دستبردار نہیں ہوسکتا، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی جا رہی ہے۔

    وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری ،افغان بارڈرپر دہشتگردی کرارہا ہے، دہشت گردی کےباوجود ہرسطح پرکشمیرکیلئے آواز اٹھائیں گے، ہم کشمیریوں کیساتھ محبت تیسری نسل میں منتقل کررہےہیں، ہماری بہادرافواج گلی کوچوں اورسرحدوں کی حفاظت کررہی ہیں، کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کی جنگ لڑنے کا عہد کرنا چاہئے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہلی میں دہشت گرد حکمرانوں نے سمجھوتہ ایکسپریس کو جلایا ، بھارتی گجرات میں مسلمانوں کےخون سےہولی کھیلی گئی، کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • اقتصادی راہداری پاک چین دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے،وزیرداخلہ

    اقتصادی راہداری پاک چین دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے،وزیرداخلہ

    اسلام آباد: :وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری پاک چین دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے 2030میں مکمل ہونگے، ہم صرف سیاسی ملک بن کررہ گئے ہیں، معاشی ترقی کےبغیرتمام خواب ادھورےرہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری پاک چین دوستی کامنہ بولتاثبوت ہے، ہمیں چین کی تیزرفتارمعجزاتی ترقی کی تقلیدکرنی چاہیے، چین کےساتھ مضبوط دوستی کی تعریف الفاظ میں ممکن نہیں۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے2013میں حکومت سنبھالتےہی چین کادورہ کیا، چین کےساتھ طویل المدتی اسٹریٹیجک پلاننگ کررہےہیں، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے2030میں مکمل ہونگے، چین اپنی ترقی سے دیگرممالک کو بھی مستفید کررہا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں ترقی کیلئے چین سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، لانگ ٹرم پلان نےسی پیک کواسٹرٹیجک شراکت داری میں بدل دیا،  1980میں  پاکستان کی فی کس آمدن 3 ڈالر،چین کی 200ڈالرتھی، آج پاکستان کی فی کس آمدن 1600ڈالر،چین کی 8000ڈالر ہے


    مزید پڑھیں : سی پیک کو دیکھ کر پتہ لگتا ہے کون ہمارے ساتھ مخلص ہے، احسن اقبال


    انکا کہنا تھا کہ چین ایک ٹریلین ڈالرکی درآمدات کررہاہے، ہم صرف سیاسی ملک بن کررہ گئےہیں، پاکستان میں معاشی تبدیلیوں کے بارے میں نہیں سوچا گیا، دفاعی معاہدوں سےنہیں جی ڈی پی سےملکوں کی عزت ہے، معاشی ترقی کےبغیرتمام خواب ادھورے رہیں گے۔

    وزیرداخلہ نے کہا کہ سی پیک نے ہمیں خوشحالی کاموقع دیا، چین نےسیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں سے ترقی کی، چین نےاس وقت سرمایہ کاری کی جب سخت ضرورت تھی، جب ہم آئے تھے یوپی ایس چارج کیلئے بھی بجلی نہ ہوتی تھی۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ سی پیک سے46 ارب ڈالر کے منصوبے ستمبر 2014 میں شروع ہوناتھے، سیاسی حالات کے باعث منصوبہ 8 ماہ تاخیر کا شکار ہوگی، اپریل 2015 سے پہلے پاکستان کو دیوالیہ قرار دیا جارہا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔