Tag: address jinnah ground

  • کارکنوں کے دبےہوئے جذبات غصےمیں بدلے، الطاف حسین

    کارکنوں کے دبےہوئے جذبات غصےمیں بدلے، الطاف حسین

    کراچی: ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین نے کہا ہے کہ کریم آباد پرکارکنوں کےدبےہوئےجذبات غصےمیں بدلے۔ انہوں نے کارکنوں کوہدایت کی کہ کسی سےلڑائی جھگڑا نہ کریں، گھروں کولوٹ جائیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کارکن جیت کاجشن ضرور منائیں،لیکن سیاسی مخالفین کااحترام کریں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی مخالف سیاسی جماعت کےجھنڈےیاپوسٹرکوہرگزنقصان نہ پہنچائیں، ایم کیوایم کے کارکنان جشن منانے کے لیکئے جناح گراونڈ جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ورکرز سڑکوں پر ہیں تو گھروں کو جائیں، کارکنان پولیس سے یا کسی بھی مخالفین سے جھگڑا نہ کریں، الطاف حسین نے انتظامیہ سے بھی کہ اپیل کی کہ صبر سے کام لیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ اینکر حضرات سے گزارش کروں گا کہ آپ اچھا پروگرام کرتے ہیں تنقید ضرور کریں لیکن کسی کو بھی گالی دینے یا صحافی اداب کی خلاف ورزی کرنے کا حق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا الفاظ کا چناؤ دیکھ بھال کرکیا جائے کچھ الفاظ معنیٰ مختلف ہوتے ہیں، تنقید کریں لیکن دائرے میں رہ کرکریں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ میں نے خود کارکنان کو صبر کی تلقین کی ہے، کریم آباد میں جو ہوا اس کی مزمت کرتا ہوں ۔میں خود رہنماؤں کو حیدر عباس رضوی اور فیصل سبزواری کو ہدایت کی ہے وہاں جائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عدالت جس کو مجرم کہے اس کو سزا دیجیئے خواہ اس میں میں خود ہی کیوں نہ ہوں۔

  • ہم مقبوضہ کشمیرمیں نہیں رہتے ہیں، الطاف حسین

    ہم مقبوضہ کشمیرمیں نہیں رہتے ہیں، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ طاقت کے استعمال سے ایم کیوایم کو نہیں روکا جا سکتا، کراچی کے عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام نہیں ہیں، انتخابی عمل کےدوران بہت سے چیزیں آئین کےخلاف ہورہی ہیں۔

    جناح گراوٴنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم کے مرکزی الیکشن سیل میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں ،کارکنوں اورہمدردوں سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم کی کامیابی کے حوالہ سے ہم پراعتماد ہیں، اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کی جانب سے عوام کو حق رائے دہی کے استعمال میں تاخیری حربے استعمال نہ کیے گئے تو انشاء اللہ ایم کیوایم کے نامزد امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا اور ایم کیوایم ماضی کے ریکارڈ توڑ دے گی۔

    قائد الطاف حسین نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غصہ دلانے کیلئے حرکتیں کی جارہی ہیں لیکن میں غصےمیں آنیوالا نہیں، روح سے روح اور دل سے دل کا رشتہ ہوتا ہے، میں لوگوں کے دلوں میں رہتا ہوں اور طاقت کا ناجائز استعمال کرکے عوام کے دلوں سے میری محبت ختم نہیں کی جاسکتی اورنہ ہی لوگوں کو خوف زدہ کیاجاسکتا ہے۔

     انہوں نے کہا کہ میڈیا کھل کر بتا رہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے دوران رینجرز کی جانب سے آئین اور قانون شکنی کی گئی، رینجرز اہلکاروں کی جانب سے عوام سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیں گے جوکہ قطعی نا قابل قبول ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری مفتوح عوام نہیں ہیں،عوام کے خلاف طاقت کا ناجائز استعمال کرکے یا انہیں خوف زدہ کرکے لوگوں کے دلوں کو تسخیرنہیں کیاجاسکتا۔

    انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کاکرم ، ماوٴں ، بہنوں ، بزرگوں کی دعائیں اور شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت چاروں جانب سے ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشیں ناکام ثابت ہوئیں ۔

    ایم کیوایم کے ہمدرد عوام کو زندہ لاشیں کہا گیا لیکن آج 90 سے 95 سال کے بزرگوں اور بزرگ خواتین نے اپنے بچوں کی گود میں پولنگ اسٹیشن آکر ایم کیوایم کے حق میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا جس پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیاجائے کم ہے۔

    انہوں نے کہاکہ بعض چیزوں کی تعریف کیلئے لغت میں الفاظ نہیں ملتے اور تعریفی الفاظ کم پڑ جاتے ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 کے ضمنی الیکشن کے دوران عوام بالخصوص خواتین نے تمام ترمشکلات کے باوجود جو جراتمندانہ کردارادا کیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی ۔ اتنے بہادر بزرگ،مائیں ،بہنیں اور ساتھی ایم کیوایم کے سوا کسی جماعت میں نہیں ہیں۔

    الطاف حسین نے محنت ولگن سے دن رات کام کرنے پر ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں ، منتخب نمائندوں ، کارکنوں اور ہمدرد عوام کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو گلے لگا کر آپکے ماتھوں پر ہزاروں بوسے دے رہا ہوں اور سب کو شاباش پیش کررہا ہوں، الطاف حسین نے ایماندارانہ رپورٹنگ پر میڈیا کے نمائندوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

  • الطاف حسین کا قیادت سے ایک مرتبہ پھر علیحدگی کا اعلان مؤخر

    الطاف حسین کا قیادت سے ایک مرتبہ پھر علیحدگی کا اعلان مؤخر

    لندن :  ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو کارکنوں نےایک بار پھر منالیا۔ الطاف حسین نےنائن زیرو پر خطاب کے دوران رابطہ کمیٹی سے ناراض ہوکر قیادت سے دستبردار ہونےکا اعلان کیا تھا۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے نائن زیرو پر خطاب کے دوران رابطہ کمیٹی سے ایک بار پھر ناراض ہوکر قیادت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا اور فون بند کردیا، جس کے بعد نائن زیرو پر موجود کارکنان میں صف ماتم بچھ گئی۔

    کارکنان نے اصرار کیا کہ ایم کیو ایم کے قائد اپنا فیصلہ واپس لیں ، کافی دیر بعد ایم کیو ایم کے قائد دوبارہ فون پر آئے اور گلہ کیا کہ ان کی بات نہیں سنی جاتی۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے اپنی تقریر میں مہاجروں پر مظالم بیان کیے، جس کے دوران وہ رو پڑے،  انہوں نے موجودہ آپریشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کے گھروں پر چھاپے کیوں نہیں مارے جاتے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے این اے دوسو چھیالس کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی شکست کی پیش گوئی بھی کی۔

    الطاف حسین نے کارکنان کے اصرار پر قیادت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیا، جس کے بعد جناح گروانڈ میں رات گئے تک جشن کا سلسلہ جاری رہا ۔

  • این سے 246: 23تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی،الطاف حسین

    این سے 246: 23تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی،الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ حلقہ دو سو چھالیس میں مقابلہ نہیں مقابلی ہوگی، نوجوان سوشل میڈیا پر فعال ہو جائیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے رات گئے کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان این اے دوسو چھالیس کےانتخاب سے متعلق تیاریاں مکمل کرلیں، الطاف حسین کا کہنا تھا کہ تئیس تاریخ کو مقابلہ نہیں مقابلی ہونے جارہی ہے۔

    الطاف حسین نے پارٹی نوجوانان کو تاکید کی کہ سوشل میڈیا پر فعال ہوجائیں جبکہ خواتین کو ہدایت کی این اے دو سو چھالیس کے ضمنی انتخاب میں خواتین پہلے ووٹ ڈالیں۔

  • آج پیشی پر جاؤں گا ،کارکنان دعا کریں، الطاف حسین

    آج پیشی پر جاؤں گا ،کارکنان دعا کریں، الطاف حسین

    لندن : منی لانڈرنگ کے مقدمے میں آج ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ضمانت ختم ہوگئی ہے، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ آج وہ لندن میٹرو پولیٹن اسٹیشن میں پیش ہوں گے، عوام ان کے لئے دعا کریں۔

    رات گئے جناح گراونڈ میں ایم کیو ایم کے زیرِ اہتمام انتخابی مہم کے سلسلے میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ لندن میں ان پر مقدمات چل رہے ہیں آج ان کی پیشی ہے۔

    الطاف حسین این اے دو چھیالیس میں ضمنی انتخاب کی مہم کے تناظر میں الطاف حسین نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قیمت پر لڑائی جھگڑے سے دور رہا جائے تاکہ پر امن طریقے سے ضمنی الیکشن ہوسکیں ۔

    انھوں نے کہا کہ این اے دو چھیالیس کی نشست ایم کیوایم کی ہے اور عوام اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیں۔