Tag: address-nation

  • وزیراعظم قوم سے خطاب میں کیا اعلان کرنے جارہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    وزیراعظم قوم سے خطاب میں کیا اعلان کرنے جارہے ہیں؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب میں کیا اعلان کرنے والے ہیں؟ وزیر دفاع پرویزخٹک نے بتادیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع پرویزخٹک نے نوشہرہ میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم آج اپنے خطاب میں پیٹرول فی لیٹر 10 روپے سستا کرنے کا اعلان کرینگے جبکہ بجلی کے فی یونٹ پر 5 روپے کمی کی جارہی ہے۔

    وزیر دفاع نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب میں بے روزگار بی اے پاس افراد کو ماہانہ 20 ہزار روپے دینے کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اطلاعات و نشریات اور معاشی ٹیم کےذمہ داران شریک ہیں۔

    اجلاس میں وزیراعظم قوم سےخطاب کےممکنہ نکات پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں، اجلاس میں وزیراعظم کے خطاب کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ‘اچانک’ ملتوی کردیا گیا

    ادھر  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان بھی پر امید ہے کہ وزیراعظم بہت جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ورثے میں جو مسائل ملے انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے نیا پاکستان کارڈ لایا جارہا ہے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے یہاں بھی اس کا اثر ہوتا ہے، سب چیزیں باہر سے آرہی ہیں تو یقیناً مہنگائی ہوگی۔

  • حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

    حکومت کی 3 سالہ کارکردگی ، وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج قوم سےاہم خطاب کریں گے، جس میں حکومت کی3سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے ، وزیراعظم کا خطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانےکافیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 3 سال مکمل ہونے پر آج تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں وزیراعظم عمران خان قوم سےاہم خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ حکومت کی 3 سال کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے۔

    وزیراعظم کاخطاب ملک بھرمیں عوامی مقامات پربراہِ راست دکھانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے خطاب کی براہ راست نشریات کے انتظامات کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں ، انصاف یوتھ ونگ کےنوجوان خطاب عوام کودکھانےکےانتظامات کریں گے۔

    خطاب نشر کرنے کیلئے لاہور، کراچی،پشاور،کوئٹہ سمیت گلگت،ملتان اورحیدرآباد میں بڑی اسکرینیں نصب ہوں گی۔

    خیال رہے حکومت کی 3 سالہ کارکردگی پر رپورٹ پیش کرنےکی تقریبات تقریبات 18اگست کو ہونا تھیں تاہم حکومت نے تقریبات محرم کےاحترام میں ایک ہفتےکیلئے مؤخر کردی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان  آج شام قوم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جس میں سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سینیٹ الیکشن میں ہار کے بعد  پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور حکومتی اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے ، مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے ، جس میں عمران خان سینیٹ الیکشن کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا وزیر اعظم عمران خان آج شام قوم سے  خطاب کریں گے جبکہ صادق سنجرانی چیئرمین سینٹ کیلئے پی ٹی آئی کےامیدوار ہوں گے ، ہفتے کو دوپہر سوا 12 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہو گا ، اجلاس میں ایوان وزیر اعظم پر اعتماد کا اظہار کرے گا۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

    وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی پر قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے قوم کو پاکستان کے 74ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں ، آئی پی پیز سے کل معاہدہ ہوگیا، جلد بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، عوام سے اپیل ہے کورونا سے بچاؤ کیلئےایس اوپیز پرعمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کےنام پیغام میں کہا کہ قوم کوپاکستان کے74ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں، قائداعظم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتے تھے، قائداعظم محمدعلی جناح کے سفرپرہم نکلے ہوئے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مبارکباد دیناچاہتاہوں کہ پوری قوم نےملکرکوروناکامقابلہ کیا، کوروناکےخلاف شایدہی پاکستان جیسےاقدامات کسی اورملک نےکئےہوں، اللہ کاشکرکوروناکیسزکم ہوئے، معاشی صورتحال بہترہوئی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ یہ نہیں کہ جنگ جیت چکے ہیں،ابھی بھی چیلنجز سامنے ہیں، ابھی بھی احتیاط کرنی ہے،فیس ماسک پہنیں، بڑے مشکل2 سال گزرے ہیں، عوام سے اپیل ہے کورونا سے بچاؤ کیلئےایس اوپیز پرعمل کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ڈیفالٹ کررہے تھے،قرض اداکرنےکیلئےپیسے نہیں تھے، اگرڈیفالٹ کرجاتے تو ملک پر بہت برے اثرات مرتب ہوتے،ڈالر کی قیمت اوپرجاتی ہے تو روپےکی قدر گرتی ہے، روپے کی قدر میں کمی سے باہر کی چیزیں مہنگی ہوجاتی ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ خوشخبری یہ ہے کہ حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں، لوگوں کا اعتماد بحال ہونے سے اسٹاک مارکیٹ اوپرجارہی ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات دیں جو پہلےکبھی نہیں دی گئیں، کنسٹرکشن سے40انڈسٹریزوابستہ ہیں جس سےروزگارمیں اضافہ ہوتاہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 4ہزارارب ٹیکس اکٹھاکیا،گزشتہ حکومتوں کےقرض2ہزارارب ادا کردیے، دوسرا سب سے بڑا بوجھ پاور سیکٹر کا ہے، کورونا کے باوجود جولائی میں ٹیکس کلیکشن ٹارگٹ سے زیادہ ہوئی، کنسٹرکشن انڈسٹری چلنےسےٹیکس کلیکشن بڑھےگی اور روزگار ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ خوش آئند ہے کہ ہماری ایکسپورٹ اوپر جارہی ہیں، کوروناسےدنیامیں برآمدات گریں،ہماری اوپرجارہی ہیں، ماضی کی حکومتوں نے بجلی سے متعلق معاہدے کررکھےتھے، 10روپےکی چیز خریدکر5روپےمیں بیچیں گے تو کوئی دکان نہیں چلے گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طویل مذاکرات کے بعد کل معاہدہ ہوگیا ہے، معاہدے سےبجلی کی جنریشن کی قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی، معاہدے کی تفصیلات میری ٹیم آپ کو بتاتی رہےگی، ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کو ٹھیک بھی کرنا ہے، بجلی کی چوری اور لائن لاسزکوکم کرنےکی کوشش کررہے ہیں، چوری روکنے اور لائن لاسزکم کرنےکالائحہ عمل بھی بنائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بہن، بھائیوں، بچوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان آپ کے ساتھ ہے، مقبوضہ کشمیر کے لئےسیاسی، سفارتی ، اخلاقی جدوجہد میں ساتھ ہیں، اللہ سے دعاہےمقبوضہ کشمیرکےعوام کوآزادی ملے، دعا ہے اقوام متحدہ کے آرٹیکل کے مطابق آپ کو حقوق ملیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آگے حالات مزید بہتر ہوتے چلے جائیں گے، حکومت سے آئی پی پیز سے مذاکرات چل رہے تھے، ہم بجلی مہنگی خرید رہے ہیں اور کم قیمت پر بیچ رہے ہیں، آئی پی پیز سے کل معاہدہ ہوگیا ہے جس سے متعلق ہماری ٹیم آگاہ کردے گی۔

    وزیراعظم نے مزید کہا معاہدے کے تحت بجلی کی پیداواری لاگت کم ہوگی، بجلی چوری اور لائن لاسز کے لئے اصلاحات لائیں گے، جلد بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی، دنیا میں ایکسپورٹ کو نقصان ہوا، ہماری ایکسپورٹ بڑھناشروع ہوگئی جبکہ سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

  • کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات، وزیر اعظم عمران خان آج  قوم کو اعتماد لیں گے

    کورونا صورتحال اور حکومتی اقدامات، وزیر اعظم عمران خان آج قوم کو اعتماد لیں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان ملک میں کورونا صورتحال پر  آج قوم کو اعتماد لیں گے، جس میں وہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناصورتحال پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا ، عمران خان آج قوم سے اظہار خیال کریں گے، جس میں قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

    اپنے خطاب میں وزیراعظم کوروناصورتحال پر بات کریں گے اور حکومتی اقدامات پرقوم کو اعتماد میں لیں گے جبکہ حفاظتی اقدامات،ایس اوپپز پر عملدرآمد پر گفتگو بھی کریں گے، اس موقع پر وفاقی وزرا،معاونین بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : لاک ڈاؤن میں سختی یا مزید نرمی سے متعلق فیصلہ آج کیا جائے گا

    خیال رہے قومی رابطہ کیمٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہوگا، جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی سمیت لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    قومی رابطہ کیمٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے اور صحت حکام شریک ہوں گے۔

  • کورونا کی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر قوم کو اعتماد میں لیں گے

    کورونا کی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر قوم کو اعتماد میں لیں گے

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر قوم کو اعتماد میں لیں گے، جس میں کورونا کی صورتحال اور حکومتی اقدامات سے متعلق قوم کو آگاہ کریں گے اور لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجوہات قوم کےسامنے رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک بار پھر قوم کو اعتماد میں لیں گے، اپنے خطاب کے دوران عمران خان نیشنل کمانڈ کنٹرول سینٹر کے فیصلوں پر بات اور ملک میں کورونا کی صورتحال سےمتعلق قوم کو آگاہ کریں گے۔

    وزیراعظم کوروناسےنمٹنے کےحکومتی اقدامات پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے اور ملک میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی وجوہات قوم کےسامنے رکھیں گے جبکہ کورونا سے بچاؤ کے لئے ایس اوپیز اور احتیاطی تدابیر پر بات کریں گے۔

    مزید پڑھیں : لاک ڈاؤن سے کہیں زیادہ خطرہ بھوک اور افلاس کا ہے، عمران خان

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھوک،وبا سے متعلق حفاظتی اقدامات میں توازن برقرار رکھنا ہے، لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ خطرہ اس سے کہیں زیادہ بڑھتی ہوئی بھوک اور افلاس کا ہے، لاک ڈاؤن کورونا کاعلاج نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ فیصلے زمینی حقائق اور عوام کی حالت دیکھ کر کرنے ہیں، جب تک معیشت بحال نہیں ہوجاتی نادار طبقے کی مشکلات بڑھیں گی، کاروبار کی بندش سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا، لاک ڈاؤن میں نرمی کا اقدام نہایت مجبوری میں اٹھانا پڑا۔

    وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کورونا وائرس ایک حقیقت ہے جس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرانتہائی ضروری ہیں، وضع شدہ قواعدوضوابط پرعملداری کوہر صورت ممکن بناناہے، حفاظتی تدابیراختیارکرنےکیلئےعوام میں شعور اجاگر کیا جانا چاہیے انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس عوام پر سختی کے بجائے دوستانہ رویہ اختیار کرے۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آج شام  قوم سے خطاب ،  اہم اعلانات متوقع

    وزیراعظم عمران خان کا آج شام قوم سے خطاب ، اہم اعلانات متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جس میں عمران خان ی جانب سے تعمیراتی انڈسٹری ،لاک ڈاؤن، شاہراہوں سے متعلق اہم اعلانات کئے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات کے پیش ںظر حکومت نےمتبادل انتظامات شروع کردئیے ہیں ، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قوم سے خطاب کیلئے ریکارڈنگ شروع کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج تعمیراتی انڈسٹری سے متعلق ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کیلئے فنڈز سے متعلق اکاونٹ تفصیلات سے قوم کو آگاہ کیاجائے گا، جس کے بعد بیرون ملک پاکستانی اورمخیرحضرات اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرسکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں رضاکارفورس سےمتعلق حکمت عملی سےآگاہ کریں گے اور غریب طبقے میں یوٹیلٹی اسٹورز سے راشن کی تقسیم سے متعلق بتائیں گے۔

    وزیراعظم کوروناوائرس کی مجموعی صورتحال سےآگاہ کریں گے اور حکومتی اقدامات سےمتعلق بھی اعتمادمیں لیں گے جبکہ کورونا کے پیش نظرآئندہ کے لائحہ عمل اور لاک ڈاؤن،شاہراہوں سےمتعلق حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

    وزیر اعظم نے کور کمیٹی کے بعد متعلقہ وزارتوں سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے، صنعت بحالی سے سیمنٹ، بجری، اسٹیل، ریت، اینٹوں کے کاروبار میں تیزی آئے گی جبکہ انجینئرنگ، ڈیزائن، ماربل اور سینٹری کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔

    مزید پڑھیں : کل قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا۔ وزیراعظم

    وزیر اعظم کے اعلان کے بعد معمار، مزدور، پلمبر، الیکٹریشن سمیت کئی مزدوروں وہنر مندوں کو روزگار ملے گا اور بلڈزر، ڈیولپر، ایکسپورٹرز کیلئے بھی کاروبارکے مواقع بڑھیں گے، ایک گھر کی تعمیر شروع ہونےپر کم ازکم100 کے روزگار کے دروازے کھلتے ہیں ۔

    گذشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس  میں کہا تھا کہ مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے، کل قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا،  گھبراہٹ میں کیےگئے فیصلے درست نہیں ہوتے، ہنگامی حالات میں تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں سے کہہ رہا ہوں نرمی سے کہی جانے والی بات مان لیں، سختی میں کیے جانے والے فیصلے آپ کے مفاد میں نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ہر طرح سے عوام کی مدد کے لیے تیار رہیں۔

  • وزیر اعظم حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر18اگست کوقوم سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر18اگست کوقوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر اٹھا رہ اگست کوقوم سے خطاب کریں گے اور ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کے ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم اٹھا رہ اگست کوقوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ ایک سالہ حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

    وزیر اعظم آفس نے وزراتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں وزارتوں اور ڈویژنزکو ایک سالہ کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مراسلے کے متن میں کہاگیا ہے کہ تمام وزراتیں اورڈویژنز پہلے سال کی 5 بڑی کامیابیاں بتائیں، تمام وزرا نو اگست تک اپنی وزارت کی اہم کامیابیوں سے آگاہ کریں گے۔

    یاد رہے 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا تھا۔

    مزید پڑھیں : عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ جب تک اقتدار میں ہوں کوئی کاروبار نہیں کروں گا، منی لانڈرنگ سے باہر گیا پیسہ واپس لانے کیلیے ٹاسک فورس بنائیں گے، قوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمرانی کرنے والوں کے رہن سہن سے آپ سب کو بچانا چاہتا ہوں، پاکستان میں وزیراعظم ہاؤس کے 524 ملازم ہیں، وزیراعظم ہاؤس 1100کینال پر واقع ہے، وزیراعظم کیلئے33بلٹ پروف سمیت 80گاڑیاں ہیں، ہم ان کو نیلام کرکے اس پیسے کو قوم کے استعمال میں لائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا آپ میری ٹیم بنیں، میں مسائل کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہائش اختیار کررہا ہوں، سیکیورٹی کے پیش نظر ملٹری سیکریٹری کے 3کمروں والے گھر میں رہوں گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا آج قوم سے خطاب کا امکان ہے، خطاب کا حتمی فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا آج قوم سےخطاب کا امکان ہے، اپنے خطاب میں وزیراعظم دورہ چین اورامن وامان کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خطاب کا حتمی فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہوگا، توقع ہے کہ وزیراعظم کا خطاب پونے 8 بجے ٹیلی کاسٹ کیاجائے گا۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی ساڑھے4بجےوزیراعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ کرے گا۔

    خیال رہے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم آفس میں سہ پہر3 بجے ہوگا، جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورانٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

    اجلاس میں داخلی اورخارجی سلامتی سے متعلق امور زیرغورآئیں گے۔

    یاد رہے 24 اکتوبر کو  وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب سے وطن واپس آنے کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  عوام خوشخبری سناتاہوں، سعودی عرب سے زبردست پیکج ملا ہے۔ پہلے دباؤ تھا آئی ایم ایف سے  زیادہ قرضہ لیں، اب زیادہ قرض نہیں لیناپڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب جیسے پیکج کے لیے مزید دو ممالک سے بات ہورہی ہے ، امید ہے تنخواہ دار طبقے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشااللہ ڈالر آنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، 50لاکھ گھر بننے سے 40انڈسٹریز کو فروغ ملے گا، روزگارکے مواقع ملیں گے، نچلےطبقے کے لیے کچھ دنوں میں پیکج کا جلد اعلان کروں گا۔ تھوڑے دنوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔