Tag: address to

  • ‘ ہم نے خود کو ٹشو پیپربنا دیا اسلیے تکبر بھری دھمکیاں آتی ہیں’

    ‘ ہم نے خود کو ٹشو پیپربنا دیا اسلیے تکبر بھری دھمکیاں آتی ہیں’

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے خود کو ٹشو پیپر بنادیا ہے اس لیے ایسی تکبر بھری دھمکیاں آتی ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے حکم کیا جارہا ہے کہ اپنے وزیراعظم کو ہٹاؤ، لیکن ان میں بیٹھا کوئی بے شرم کہتا ہے ایسے مراسلے آتے رہتے ہیں، ہم نے خود کو ڈی گریڈ کیا ہے اور ٹشو پیپر بنادیا ہے اسی لیے ایسی تکبر بھری دھمکیاں آتی ہیں۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے پتہ چل گیا کون مشکل وقت میں ساتھ کھڑا ہوتا ہے، پاکستان میں اس وقت جو ہورہا ہے اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا جذبہ اور جنون نہیں دیکھا، آج چور اچکوں، ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کردیا گہا ہے اور یہی بات لوگوں کودل پر لگی ہے، باپ اور بیٹے پر16 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 26 سال سے کہتا آرہا ہوں کہ اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے نہیں دونگا، ایسا لگ رہا ہے قوم پھر ایک ہوگئی ہے اور میری بات کو سنجیدہ لےرہی ہے، پاکستان میں ایسے واقعات ہوئے ہیں جب قوم ایک ہوکر کھڑی ہوئی ہے، زلزلہ آتا تھا تو قوم خود کھڑی ہوکر امدادی کارروائیاں شرع کردیتی تھی، آج قوم پر کرپٹ اورغدار ٹولہ مسلط ہوگیا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف انتہائی جھوٹ بول رہےہیں، ان کا پورا خاندان جھوٹا ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے فوج کی توہین کردی ہے تو شہباز شریف سن لو میں تم کو کل جہلم کے جلسے میں جواب دونگا۔

    انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی محنت کرکے پاکستان پیسے بھیجتے ہیں اور یہاں موجودہ یہ کرپٹ لوگ پیسہ چوری کرکے باہر بھیج دیتے ہیں۔ سارےلندن میں ان کرپٹ لوگوں کی جائیدادیں ہیں، نوازشریف کا بیٹا 9 ارب کے فلیٹ میں لندن میں رہ رہا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج شہبازشریف کہتا ہے ہم نے مشکل حالات میں معیشت چھوڑی حقیقت یہ ہے کہ جب ہم حکومت میں آئے تو مشکل وقت تھا، 20 ارب روپے کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملاتھا، ہم نے کورونا کے باوجود محنت کرکے معیشت کو درست کیا، پی پی اور ن لیگ دور کی نسبت ہمارے دور میں بےروزگاری میں کمی ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ ڈونلڈلو کیساتھ مل کر ان لوگوں نے سازش کی، آج سارے جرائم پیشہ اقتدار میں بیٹھ گئے ہیں، کوئی ضمانت پر ہے تو کوئی کیسز بھگت رہا ہے، باقی معاملات میں بڑی جلدی ایکشن لیے گئے لیکن سندھ ہاؤس میں منڈیاں لگی ہوئی تھیں اس پر کوئی سوموٹو نہیں ہوا ہم سیاست نہیں کررہے بلکہ ان لوگوں کیخلاف جہاد کررہے ہیں، آج جن لوگوں کا پی ٹی آئی سےلینا دینا بھی نہیں وہ بھی ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب پاکستان میں تھا تو چوں چوں کرتا تھا لندن بھاگ کر فوج کو گالیاں دیتا تھا، ڈان لیکس کیا تھی یہی کہ نوازشریف مودی سے چھپ چھپ کرملتا تھا، ہم کبھی اپنے اداروں کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، میں نے کہیں نہیں جانا پاکستان میں ہی رہنا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میری بھی عمرے پر جانے کی خواہش ہے لیکن اس وقت ملکی حالات اہم ہیں اور ایک ایک گھنٹہ اہم ہے یہ عمرے پر جانے کا وقت نہیں ہے، چیلنج کرتاہوں نواز شریف اور شہباز شریف عوام میں جائیں دو ہی نعرے ان کا پیچھا کریں گے غدار اور چور، ان کی کوشش ہے اپوزیشن میں چند لوگ بٹھاکر اپنی من مانی کریں۔

    عمران خان نے کہا کہ مجھےمعلوم ہے کہ انہوں نے مجھے گرفتار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے لیکن یہ لوگ جو بھی منصوبہ بنائیں گے اپنا ہی نقصان کریں گے، اب قیمے کے نان پر لوگ نہیں نکلیں گے بلکہ ڈائریکشن چاہیں گے، میں 20 مئی کے بعد کال دوں گا جو اسلام آباد نہیں آسکتے وہ اپنے علاقوں میں نکلیں، وقت ضائع نہیں کرنا، بازاروں میں جائیں لوگوں کو تیار کریں۔

    انہوں‌ نے کہا کہ لوگوں میں پہلے ایسا جذبہ نہیں دیکھا،اللہ نے لوگوں میں خودداری جگا دی ہے،میرے جانے اور ان کے آنے پر ہندوستان خوش ہوا ہے، عمران خان کے جانے پر اسرائیل اور ہالینڈ کا گستاخ بہت خوش ہوا، اس قسم کے واقعات ملک کےراستے موڑ دیتے ہیں، جب تک قوم نہیں بنتی سب اپنے لیے کھیلتے ہیں، قوم بن جاتی ہے تو پھرسب ملک کیلئے کھیلتے ہیں، قوم ایک ہوجائے تو کچھ بھی کر سکتی ہے۔

  • ’عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو جوتے پڑیں گے‘

    ’عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں کو جوتے پڑیں گے‘

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والوں پر عوام کے جوتے پڑیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں امربالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے جب اپنے اپنے حلقوں میں کھڑے ہونگے کیونکہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدارنیں، اقدار کی سیاست کرتےہیں، وہ پاکستان اورمسلم امہ کےلیڈربن کرکھڑےہیں اور آج 20 کروڑ عوام عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، آپ نے عمران خان کے حکم کا انتظار کرنا ہےاور اس پر چلنا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں موجود پی ٹی آئی کارکنوں کو سلام، عوام کا ٹھاٹیں مارتا سمندر تحریک نصاف اور عمران خان کے ساتھ ہے، اپوزیشن 20 کروڑ لوگوں سے گزر کرعمران خان تک پہنچے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوامی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عمران خان غریب کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں، ہمیں اقتدار عوام نےدیا اور ہم عوام کے سر پر اقتدار رکھیں گے، عمران خان کو تخت کا لالچ نہیں، وہ فقیر منش آدمی ہے، عمران خان کے اقتدار میں آنے کا فرق اسے نہیں بلکہ مجھے اور آُ پ کو پڑے گا۔