Tag: address to nation

  • وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ بطور وزیر اعظم عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد یہ ان کا قوم سے دوسرا خطاب ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔ ریکارڈنگ کرنے والی سرکاری ٹی وی کی ٹیم وزیر اعظم سیکریٹریٹ پہنچ گئی ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان آج شام 5 بجے اہم پیغام ریکارڈ کروائیں گے۔

    وزیر اعظم پانی بحران پر بیرون ملک پاکستانیوں کو آگاہ کریں گے، پیغام کے ذریعے بیرون ملک پاکستانیوں کو اعتماد میں لیں گے۔

    وزیر اعظم کے پیغام کا ایک اہم حصہ ڈیمز فنڈز ریزنگ سے متعلق ہوگا، وہ ڈیمز کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کے لیے قوم سے اپیل کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے پہلا خطاب 19 اگست کو کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا قوم سے خطاب

    پہلے خطاب میں وزیر اعظم نے منی لانڈرنگ سے باہر جانے والا پیسہ واپس لانے کے لیے ٹاسک فورس بنانے کا وعدہ کیا تھا۔

    وزیر اعظم نے وزیر اعظم ہاؤس میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو نیلام کرنے اور وزیر اعظم ہاؤس کے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

    انہوں نے سرکاری اسکولوں ک معیار بہتر بنانے اور جلد سے جلد ڈیم بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

  • دنیا کودھوکہ نہیں دینا چاہتے، ایرانی صدر کا قوم سے خطاب

    دنیا کودھوکہ نہیں دینا چاہتے، ایرانی صدر کا قوم سے خطاب

    ایران : ایرانی صدر کا جوہری معاہدے کے بعد قوم سے خطاب میں کہا کہ چھ عالمی طاقتوں نے اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل کیا تو ایران بھی پابند رہیگا۔

    قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب میں ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ مغرب نے ایران کو جھکانے کے لیے پابندیاں لگائیں لیکن ایرانی قوم نے بہادری سے دباؤ کا مقابلہ کیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ دنیا کو دھوکہ نہیں دینا چاہتے تاہم عالمی طاقتوں نے معاہدے سے رُوگردانی کی تو ایران بھی معاہدے کی پاسداری نہیں کرے گا۔

    یاد رہے کہ امریکا کی سربراہی میں عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان نیو کلیئرمعاہدہ طے پاگیا، امریکی صدر براک اوباما نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا جبکہ اسرائیل نے معاہدے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    معاہدے کے تحت یورپی یونین اور امریکا ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹادیں گے جبکہ ایران یورینیم افزودگی کی شرح کم کرتے ہوئے سینٹری فیوجز کی تعداد انیس ہزار سے کم کرکے چھ ہزار کرے گا، جوہری معاہدے کی دستاویز تیس جون تک تیار کرلی جائیں گی۔

    معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کردی جائیں گی۔

    ایران کی طرف سے متعدد بار یقینی دہانی کرائی گئی ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کے لیے ہے ۔امریکی صدر براک اوباما نے ایران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتہ خوش آئند قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب ایران کے جوہری پروگرام سے خدشات کے شکار اسرائیل نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور معاہدے کو خطے کے امن کے لیے ناخوشگوار قرار دیا ہے ۔اسرائیلی رہنماؤں نے عالمی طاقتوں کوخبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے جوہری پروگرام کو مزید محدود کیا جائے دوسری صورت میں اسرائیل ایران پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔