Tag: adelaide city

  • پانچواں ون ڈے، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

    پانچواں ون ڈے، آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا

    سڈنی: آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو پانچویں ایک روزہ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے ہرا کر سیریز چار ایک سے جیت لی۔

    سڈنی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،پروٹیاز نے وکٹ کیپر کونٹین ڈی کوک کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ اوورز میں دو سو اسی رنز بنائے۔ پیٹ کمنز نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو برق رفتار آغاز ملا، ابتدائی بلے بازوں کی نصف سنچریوں نے کینگروز کی منزل کو آسان بنایا۔

    روبن پیٹرسن نے یکے بعد دیگرے چار وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کی مشکلات بڑھائی۔ لیکن پیٹرسن کی شاندار پرفارمنس بھی جنوبی افریقہ کو شکست دے نہ بچاسکی، آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے سیریز میں چار ایک سے کامیابی سمیٹ کر ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

  • جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

    پرتھ: جنوبی افریقہ نے دوسرے ون ڈے میں میزبان آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دے دی، پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔

    پرتھ میں کھیلے گئےون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم آسٹریلیا بیالیسویں اوور میں ایک سو چون رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،مچل مارش سرسٹھ رنز بناتے ہوئے ٹاپ اسکورر رہے۔ پروٹیاز کیلئے مورنی مورکل نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے پانچ،ڈیل اسٹین نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

    جواب میں جنوبی افریقی ٹیم کو مشکلات درپیش رہیں لیکن مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا گیا۔ڈی ویلیئرز نے اڑتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔ سیریز کا تیسرا میچ انیس نومبر کوکنبیرا میں کھیلا جائیگا۔

  • جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

    جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو شکست دیدی

    ایڈیلیڈ: جنوبی افریقہ نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت بیٹنگ کا فیصلہ کیا، میچ کے آغاز سے ہی میزبان ٹیم مشکلات کا دوچاررہی۔ شین واٹسن سینتالیس اور جیمز فالکنر اکتالیس رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کرسکے، آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں پر ایک سو چوالیس رنز بنائے۔ کائل ایبٹ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کو اننگز کے پہلے ہی اوور میں اوپنر کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ ڈی کوک اور ریلی روسو نے ایک سو انتیس رنز کی شراکت قائم کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ مہمان ٹیم نے مطلوبہ تین وکٹوں پر انیس اوورز میں حاصل کیا، تین میچز کی سیریز کا دوسرا میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

  • ایڈیلیڈ:جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا آج ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

    ایڈیلیڈ:جنوبی افریقہ اورآسٹریلیا آج ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

    ایڈیلیڈ:جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی دو بہترین ٹیموں میں گھمسان کی جنگ ہوگی۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی مختصر طرز کی کرکٹ میں بھرپور مہارت رکھتے ہیں۔

    پروٹیاز نے ریگولر کپتان فف ڈوپلیسی، اے بی ڈولئیرز، ہاشم آملہ، ڈیل اسٹائن، مورن مورکل اور ورنن فیلنڈر کو ریسٹ دیا ہے۔ اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں آسٹریلیا کو برتری حاصل ہوگی۔

    ڈوپلیسی کی جگہ جے پی ڈومینی جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کریں گے۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کریں گے۔ کینگروز شین واٹسن، کیمرون وائٹ، جیمز فالکر اور سین ایبٹ پر انحصار کرے گی۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر گیارہ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ آسٹریلیا نے سات اور جنوبی افریقہ نے چار میں کامیابی حاصل کی