Tag: Adelaide test

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت تاریخ کے کم ترین اسکور پر آؤٹ

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ: بھارت تاریخ کے کم ترین اسکور پر آؤٹ

    ایڈیلیڈ: بھارت کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں خسارے میں جانے والی کینگروز نے شاندار کم بیک کرتے فتح کی راہ ہموار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے بھارتی سورماؤں کو دوسری اننگز میں محض 36 رنز پر ڈھیر کردیا ہے اور کینگروز کو جیتنے کے لئے صرف نوے رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بھارت کا یہ کم ترین اسکورہے، اس سے قبل ٹیسٹ میں بھارت کا کم اسکور 42 رنز تھا۔

    بھارتی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا، مینک اگروال نے سب سے زیادہ نو رنز بنائے، انڈیا ٹیم آل آؤٹ نہیں ہوئی، آخری کھلاڑی محمد شامی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، اس کے ساتھ ہی انڈیا کی دوسری اننگز کا خاتمہ ہوگیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنس نے چار جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔گذشتہ روز بھارت اور آسٹریلیا کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کینگروز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 191 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے بھارت کو 53 رنز کی سبقت حاصل ہوئی تھی، دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک بھارت نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 9 رنز بنائے تھے۔

    بھارت کی جانب سے ایشون نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ، امیش یادو نے 3 اور جسپریت بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    آسٹریلیا ٹیم کے لیے کپتان ٹم پین نے ناقابل شکست 73 رنز بنائے، پین کے علاوہ لگھوشامبے نے 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اس سے قبل بھارت ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، بھارت کی جانب سے کوہلی نے سب سے زیادہ 74 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4 ، پیٹ کمنس نے 3 ، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے 1-1 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ: چوتھا روز، انگلینڈ کو فتح کیلئے178رنز درکار

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ: چوتھا روز، انگلینڈ کو فتح کیلئے178رنز درکار

    ایڈیلیڈ : ایشز کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، آخری روز انگلینڈ کو ایک سو اٹھہتر رنز اور آسٹریلیا کو چھ وکٹیں درکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ایڈیلیڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں انگلش کھلاڑیوں نے جوابی وار کرتے ہوئے354 رنز کے تعاقب میں چار وکٹ پر176رنز بنالئے۔

    چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلش کپتان جو روٹ67 کرس ووکس 5رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، جیت کیلئے آخری روز انگلینڈ کو مزید 178 رنز اور آسٹریلیا کو چھ وکٹیں درکار ہیں۔

    اس سے قبل جیمز اینڈرسن کی تباہ کن بولنگ نے آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا، اینڈرسن نے آدھی ٹیم کو پویلین بھیج کر آسٹریلیا کو صرف 138رنز ڈھیر کیا، ایشز سیریز برابر کرنے کے لئے انگلینڈ کو ایڈیلیڈ میں لازمی جیت درکار ہے۔


    مزید پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ تیسرا روز، انگلینڈ پہلی اننگز میں227رنز پرآؤٹ


    یاد رہے کہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میں تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا پر نفسیاتی برتری حاصل کرلی، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو ستائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جس کے بعد ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ: تیسرا روز، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں227رنز پرآؤٹ

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ: تیسرا روز، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں227رنز پرآؤٹ

    ایڈیلیڈ : انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلیا پر نفسیاتی برتری حاصل کرلی، انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو ستائیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ پر آسٹریلیا کی گرفت مضبوط ہوگئی، ایشیز کی تاریخ کا پہلا  ٹیسٹ انگلینڈ کے ہاتھوں سے نکلنے لگا۔

    اس وقت آسٹریلیا کو 268 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہے اوراس کی چھ وکٹیں باقی ہیں، کھیل کا تیسرا روز آسٹریلین بولرز کے نام رہا، انگلینڈ کا کوئی بلے باز نصف سنچری تک نہ بنا سکا۔

    اسپنر نیتھن لائن معین علی کا کیچ پکڑنے کیلئے سپر مین بن گئے، فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے بھی اپنی گیند پر خوب کیچ تھاما، انگلش ٹیم کا بوریا بستر دو سو ستائیس رنزپر گول ہوگیا۔

    لائن نے چار اور مچل اسٹارک نے3 وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا نے فالو آن کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تیسرے روز کھیل کے اختتام تک آسٹریلیا نے4 وکٹ پر53 رنز بنالئے تھے۔


    مزید پڑھیں: ایڈیلیڈ ٹیسٹ، دوسرا روز: آسٹریلیا کی اننگز442 رنز پر ڈکلیئر


    پہلی اننگز میں شاندار برتری کی بدولت اسے انگلینڈ پر مجموعی طور پر 268 رنز کی سبقت حاصل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ، دوسرا روز: آسٹریلیا نے پہلی اننگز442 رنز پر ڈکلیئر کردی

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ، دوسرا روز: آسٹریلیا نے پہلی اننگز442 رنز پر ڈکلیئر کردی

    ایڈیلیڈ : ایشز کی تاریخ کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ کا دوسرا روز آسٹریلین بلے باز شان مارش کے نام رہا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز چار سو بیالیس رنز پر ڈکلیئر کردی، اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ کے میدان میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز کے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز8آؤٹ442رنز پر ڈکلیئر کردی۔

    اننگ میں شان مارش کے ناقابل شکست 126رنز شامل ہیں، دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو انگلینڈ کو براڈ نے جلد کامیابی دلوائی دی۔

    شان مارش نے پہلے ٹم پین اور پھر پیٹ کمنز کے ساتھ شراکت جوڑ کر میچ کا نقشہ ہی بدل دیا، مارش نے ناقابل شکست 126 رنز بنائے، ٹم پین 57 اور کمنز 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    انگلینڈ کی پہلی اننگز کا آغاز مایوس تھا، اوپنر مارک اسٹون مین اٹھارہ رنز پر اسٹارک کا شکار بنے، انگلینڈ کی جانب سے اورٹن نے 3 اور اسٹورٹ براڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

    بارش کے باعث کھیل رکا تو انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 29 رنز بنالئے تھے، دوسرے روز بھی 18اوورز قبل کھیل ختم کرنا پڑا۔


    مزید پڑھیں: ایشزسیریز: آسٹریلیا کےدوسرے ٹیسٹ میں4 وکٹوں پر209 رنز


    یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔