Tag: Adil al jabir

  • سعودی عرب سوڈان کے استحکام کے لیے مدد جاری رکھے گا، عادل الجبیر

    سعودی عرب سوڈان کے استحکام کے لیے مدد جاری رکھے گا، عادل الجبیر

    ریاض : سعودی عرب نے سوڈانی قوتوں کے درمیان مصالحتی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ہے، عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ سوڈانی قوم کو بیرونی مداخلت سے بچنے کے لیے مل کرآگے بڑھنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ سوڈان میں فوج اور سیاسی قوتوں کے درمیان سمجھوتا ملک کی تعمیر نو، اقتصادی اور دفاعی ترقی کے اعتبار سے اہم سنگ میل ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سوڈان کے استحکام کے لیے ہرممکن معاونت جاری رکھے گا،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے سوڈانی قوتوں کے درمیان مصالحتی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوڈانی قوم کو بیرونی مداخلت سے بچنے کے لیے مل کرآگے بڑھنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ ہفتے کے روز سوڈان کی فوج اور اپوزیشن جماعتوں نے عالمی وفود کی موجودگی میں ایک تاریخی سمجھوتے پر اتفاق کیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ تاریخی معاہدے پر اپوزیشن کے احمد ربیع اور عسکری کونسل کے محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی نے دستخط کیے، اس موقع پر مصری وزیراعظم اور سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر سمیت کئی عالمی شخصیات موجود تھیں۔

  • بھارت کا منفی رویہ : سعودی وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کا دورہ ملتوی کردیا

    بھارت کا منفی رویہ : سعودی وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کا دورہ ملتوی کردیا

    اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ نے بھارتی رویہ کے باعث پاکستان اور بھارت کا دورہ مؤخر کردیا، عادل الجبیر آئندہ ہفتے اپنا دورہ مکمل کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر جنہوں نے آج بھارت کا دورہ کرنا تھا اسے ملتوی کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ کا دورہ ملتوی ہونے کی اصل وجہ بھارتی کا منفی رویہ ہے، بھارت کی جانب سے امن کوششوں کا مثبت جواب نہ آنے پر دورہ ملتوی ہوا، سعودی وزیرخارجہ دونوں ممالک کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، عادل الجبیر کا دورہ ایک ہفتے کیلئے مؤخر ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں تاخیر، اتوار کو پہنچیں گے

    ذرائع کامزید کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ دورہ پاکستان میں ولی عہد کا خصوصی پیغام بھی لائیں گے، مجوزہ دورے میں ملاقاتوں کے ایجنڈا کوحتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے، دو ملکی دورے کی تفصیلات نئے شیڈول کے مطابق ترتیب دی جارہی ہیں۔

  • سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں تاخیر، اتوار کو پہنچیں گے

    سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں تاخیر، اتوار کو پہنچیں گے

    اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان میں تاخیر ہوگئی ہے، عادل الجبیر کا اتوار کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، پاکستان سے قبل وہ کل بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کو ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچنا تھا تاہم ان کے دورے میں تاخیر ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عادل الجبیر کی آج پاکستان آمد متوقع تھی، ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے، جس کے مطابق وہ اب اتوار کے روز پاکستان پہنچیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اس سے قبل وہ کل بروز ہفتہ بھارت کادورہ کرسکتے ہیں تاہم حتمی تفصیلات بدستور زیرغور ہیں۔ عادل الجبیر کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کےاقدامات کرنا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی ، سعودی وزیرخارجہ ولی عہدکا اہم پیغام لے کر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

    ذرائع کامزید کہنا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ دورہ پاکستان میں ولی عہد کا خصوصی پیغام بھی لائیں گے، مجوزہ دورے میں ملاقاتوں کے ایجنڈا کوحتمی شکل دینے کا عمل جاری ہے، دو ملکی دورے کی تفصیلات نئے شیڈول کے مطابق ترتیب دی جارہی ہیں۔