Tag: Admin

  • واٹس ایپ کے گروپ ایڈمن کو ہٹانے کا طریقہ، نیا فیچر

    واٹس ایپ کے گروپ ایڈمن کو ہٹانے کا طریقہ، نیا فیچر

    کیلی فورنیا: پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ نے آخرکار وہ فیچر متعارف کرادیا جس کا صارفین کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے صارفین کی ایک اور خواہش کو پورا کردیا جس کے بعد وہ کسی بھی ایڈمن کو  گروپ سے ہٹا سکتے ہیں۔ یہ فیچر پہلی بار بیٹا ورژن میں دو ماہ قبل سامنے آیا تھا تاہم اب اسے مخصوص ممالک کے عام صارفین کے لیے فراہم کردیا گیا۔

    نئے فیچر کے تحت انتظامیہ کی جانب سے ہر صارف کو اختیار دیا گیا ہے کہ ایڈمن سمیت کسی بھی دوسرے صارف کے اسٹیٹس کو ختم کریں یا پھر انہیں گروپ سے باہر نکال دیں۔

    واضح رہے کہ اب تک اگر کوئی شخص واٹس ایپ گروپ چیٹ سے کسی ایڈمن کو ختم کرنا چاہتا تو اسے مکمل چیٹ سے نکالنا پڑتا تھا، پھر اس صارف کو دوبارہ گروپ میں عام ممبر کی طرح شامل کیا جاتا تھا لیکن اب واٹس ایپ نے آخر کار ایڈمن اسٹیٹس کو ختم کرنے کا آپشن شامل کردیا ہے جس کے لیے صارف کو چیٹ سے نکالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ واٹس ایپ کا نیا فیچر  iOS ، اینڈرائیڈ اور ویب صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

    یہ فیچر کس طرح کام کرتا ہے؟

    اپنے گروپ چیٹ سے ایک ایڈمن کو ختم کرنے کے لیے اسکرین کے اوپر گفتگو کے عنوان پر انگلی ماریں۔ اس سے گروپ انفو کی اسکرین سامنے آجائے گی جہاں یوزرز گروپ فوٹو اپ ڈیٹ اور گروپ کے بارے میں وضاحت اپ ڈیٹ کرتے ہیں، اسی جگہ پر چیٹ میں تصاویر شامل کی جاتی ہیں، یہاں کنورسیشن تلاش کریں اور ستارہ لگے پیغام دیکھیں۔

    گروپ انفو والی ونڈو کے نچلے حصے میں شرکا کی فہرست کو نیچے کی طرف لے جائیں اور کسی بھی یوزر کے آگے لکھے ’ایڈمن‘ کے لفظ پر انگلی ماریں۔ اگر آپ خود بھی ایڈمن ہیں تو آپ کو Dismiss As Admin کا آپشن نظر آجائے گا۔ ایڈمن کو نکالنے کے بعد وہ گروپ میں چیٹ میں بدستور رہے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی ائیرپورٹ پر چوہوں کا راج، مسافروں کا سامان غیر محفوظ

    کراچی ائیرپورٹ پر چوہوں کا راج، مسافروں کا سامان غیر محفوظ

    کراچی: شہر قائد کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سول ایوی ایشن کی غفلت اور لاپروائی کے باعث چوہوں کی بھرمار ہوگئی، جس کے باعث مسافروں کا قیمتی بھی غیر محفوظ ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے صلاح الدین کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث چوہوں کی تعداد بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس کے باعث مسافروں کا قیمتی سامان غیر محفوظ ہوگیا ہے۔

    علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر بھی چوہوں کا راج ہوگیا ہے اور وہ ہر جگہ دندناتے پھرنے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر واقع مسافروں کے گمشدہ سامان رکھنے والی جگہ پر چوہوں کی بھرمار کی وجہ سے وہاں رکھے سامان کو نقصان پہنچانے لگے۔

    ہوائی اڈے پر انتظامیہ کی غفلت اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے چوہے مسافروں کا قیمتی سامان کترنے لگے اور انہوں نے گمشدہ سامان کے اسٹور میں اپنے ڈیرے جماکر مسافروں کے سامان کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے، بیگ کو کترنے کے باعث مسافروں کے بیگ کھل جاتے ہیں جس کی وجہ سے اُن کا قیمتی سامان بھی چوری ہونے لگا ہے۔

    نمائندے کے مطابق مسافروں نے سامان کو نقصان پہچانے کے بعد انتظامیہ کو شکایات بھی درج کروائی ہیں تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی ان پر عمل درآمد میں سنجیدہ نہیں ہے۔

    اس موقع پر منیجرنثار بروہی نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو مخصوص جگہ الاٹ کی تھی اور اس کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا پی آئی اے کی ذمہ داری ہے ۔

  • جامعہ کراچی سنگین مالی بحران کا شکار، اساتذہ در بدر

    جامعہ کراچی سنگین مالی بحران کا شکار، اساتذہ در بدر

    کراچی: سندھ کی سب سے بڑی اور بین الاقوامی جامعات کی فہرست میں شامل کراچی یونیورسٹی سنگین مالی بحران کا شکار، پینل کے اسپتالوں نے بقایا جات ادا نہ کرنے پر اساتذہ کا علاج کرنے سے معذرت کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی شدید مالی بحران کے شکار کے بعد یونیورسٹی کا اکاؤنٹ صفر تک ہوگیا، فنڈز کی عدم فراہمی پر انتظامیہ کی جانب سے پینل کی فہرست میں موجود اسپتالوں کو بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کے باعث اسپتالوں نے اساتذہ کا علاج کرنے سے صاف انکار کردیا۔

    جامعہ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’’ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گرانٹ روک کر مادرِ علمی کے اساتذہ کو مشکلات میں دھکیل دیا، جس کے بعد قوم کا مستقبل سنوانے والی یونیورسٹی کا اپنا مستقبل تاریک ہورہا ہے‘‘۔

    پڑھیں:  جامعہ کراچی پوائنٹ بسوں کے کرایوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

    یاد رہے فنڈز کی کمی کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ نے اساتذہ کو سالانہ چھٹیوں (لیو انکیشمنٹ) کی ادائیگی بھی روک دی گئی تھی تاہم اب انتظامیہ نے علاج و معالجے کے لیے فنڈز بھی روک لیے گئے۔

    جامعہ کراچی کے اساتذہ کو لیو انکیشمنٹ کی مد میں 2 کروڑ روپے کی ادائیگی التواء کاشکار ہے جس کی وجہ سےجامعہ کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملہ شدید متاثر ہے۔ اس تمام تر صورتحال میں طالب علم بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

    سالانہ چھٹیوں کی رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر جامعہ کراچی میں موجود اساتذہ کی یونین (ٹیچرز ایسوسی ایشن) کی جانب سے ایڈمن دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا گیا تھا، مظاہرین نے وزیر اعلیٰ سندھ سے مالی بحران کا نوٹس لینے اور اسے فوری حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔