Tag: administrartor karachi

  • کراچی : نالےمیں ڈوبا ننھا عبدالحنان تاحال مل نہ سکا

    کراچی : نالےمیں ڈوبا ننھا عبدالحنان تاحال مل نہ سکا

    کراچی :  جہانگیرآباد نالے میں ڈوبا پانچ سالہ ننھا عبدالحنان تاحال مل نہ سکا۔۔ بے بس والدین پر ہر لمحہ قیامت کی طرح گزرنے لگا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جہانگیرآباد نالے گرنے والے بچے کی لاش چھ روزبعد بھی نہیں نکالی جا سکی۔

    انتظامیہ لاتعلق ہوگئی،  بچے کے والد، بھائی اور علاقہ مکین آج بھی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ بے بس والدین پر ہر لمحہ قیامت کا گزرنے لگا۔

    بچے کی محبت میں سرشار لاچار والدین دن چڑھتے ہی نالے پر پہنچ جاتے ہیں ، دن بھر تلاش میں ناکامی کے بعد شام ڈھلے گھر لوٹ جاتے ہیں ۔

    بچے کے والدین ، رشتہ دار ، محلے دار ،اب بھی مایوس نہیں،ان کی امیدوں نے دم نہیں توڑا ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نالے کو کور کیا جائے۔

    دوسری طرف شہری انتظامیہ نےجگہ کی تنگی اور نالے پر تجاوزات کا بہانہ بنا کر تلاش سے جان چھڑالی ہے۔

     

  • کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 2افراد جان سےگئے

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات، 2افراد جان سےگئے

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں دو افراد جان سے گئے، دوسری جانب رینجرز سے مقابلے کے دوران تیرہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ وارکا ملزم ہلاک ہوگیا۔

    کراچی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کے باوجود ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اورنگی ٹاؤن نمبر چار میں فائرنگ سے ایک شخص ابدی نیند سوگیا، کلری کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ گولیاں لگی لاش ملی۔

    دوسری جانب لیاری کے علاقے علی محمد محلہ میں رینجرز اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی، جہاں گینگ وار کے ملزمان سے مقابلے کے دوران ملزم نصیر گُل مارا گیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے ہے، ہلاک ملزم آرمی کے سپاہی سمیت تیرہ افراد کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا۔