Tag: administrator Karachi

  • کراچی کی قسمت سنورنے لگی، شہر کی خوبصورتی کیلئے کام شروع

    کراچی کی قسمت سنورنے لگی، شہر کی خوبصورتی کیلئے کام شروع

    کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹرسیف الرحمان کی ہدایت پر چہر بھر کے فٹ پاتھوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    ایڈمنسٹریٹر کراچی نے گورنر سندھ کے احکامات پر شہر کی خوبصورتی کیلئے کام شروع کردیا، کراچی کی تمام مرکزی شاہراہوں پر شجرکاری کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹرسیف الرحمان کا کہنا ہے کہ شہر کی مختلف شاہراہوں پر ایک ہزار کے قریب پودے لگائے جاچکے ہیں۔

    غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے گرفتار

    علاوہ ازیں ایڈمنسٹریٹرکراچی کی ہدایت پر ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ نے یونیورسٹی روڈ پر کارروائی کی، اس دوران غیرقانونی چارجڈ پارکنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کی وصولی میں ملوث افراد کے ایم سی کو بدنام کر رہے تھے۔ متعلقہ افسران کے پہنچنے پر شرپسند عناصر روپوش ہوجاتے اور بعد میں غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن میں غیرقانونی چارجڈ پارکنگ کی وصولی کے خلاف درخواست جمع کرائی گئی تھی۔ تھانہ انچارج سے کہا گیا تھا کہ غیرقانونی پارکنگ فیس کی وصولی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ سوک سینٹر کے قریب آنے والے شہریوں سے خود ساختہ غیر قانونی پارکنگ فیس وصول کی جارہی تھی۔

    ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا کہنا ہے کہ جو پارکنگ سائٹس کے ایم سی نے بند کردی ہیں وہاں پارکنگ فیس وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب جلد مستعفی ہوجائیں گے!

    ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب جلد مستعفی ہوجائیں گے!

    متحدہ اپوزیشن کے ایم کیو ایم سے ہونیوالے معاہدے کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب چند دنوں میں اپنا عہدہ چھوڑ دینگے۔

    ایم کیو ایم کے حکومت چھوڑ کر متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے اور عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دینے کے فیصلے کے بعد اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد پر پیش رفت کا آغاز ہوگیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ طے شدہ معاہدے کے تحت ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب آئندہ چند روز میں عہدہ چھوڑ دینگے اور مستعفی ہوجائیں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ مرتضیٰ وہاب کے عہدہ چھوڑنے کے بعد نئے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی ایم کیو ایم سے طے شدہ معاہدے کے تحت ہوگی جب کہ حیدرآباد کا ایڈمنسٹریٹر بھی ایم کیو ایم کی مشاورت سے لگایا جائیگا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دینے پر بھی رضامند ہوچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں میں ایم کیوایم کو نمائندگی دینے توثیق کردی

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبےکےشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کردی۔

  • گیٹ آؤٹ : عدالت کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ہٹانے کا حکم

    گیٹ آؤٹ : عدالت کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ہٹانے کا حکم

    کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گٹر باغیچہ اراضی کیس کی سماعت ہوئی اس دوران چیف جسٹس نے برہم ہوکر ایڈمنسٹریٹر کراچی کو عہدے سے ہٹادیا۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے گٹر باغیچہ کیس کی سماعت کی۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت میں کسی بات پر اشتعال میں آنے پر عدالت نے مرتضیٰ وہاب پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو فوری ہٹانے کا حکم جاری کردیا، چیف جسٹس نے شدید غصے کے عالم میں گیٹ آؤٹ کہتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کو فوری باہر نکل جانے کا حکم دیا۔

    سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کراچی کے اہل نہیں ہیں، عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ کو فوری طور پر دوسرا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب ایڈمنسٹریٹر کے بجائے سیاستدان کی طرح  ایکٹ کر رہے ہیں۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی کی  سندھ بارکونسل کے سیکریٹری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

    ایڈمنسٹریٹر کراچی کی سندھ بارکونسل کے سیکریٹری کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت

    کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ بارکونسل کے سیکریٹری ایڈووکیٹ عرفان مہرکے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مبانق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سندھ بارکونسل کے سیکریٹری ایڈووکیٹ عرفان مہر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے عرفان مہر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔

    مرتضیٰ وہاب نے پولیس کو ہدایت دی کہ عرفان مہر کے قتل کی مکمل تحقیقات کی جائیں، سندھ بار جنرل سیکریٹری عرفان مہر کے قاتلوں کو بےنقاب کریں گے۔

    ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے عرفان مہر کے لواحقین اور وکلابرادری سے اظہار تعزیت کیا۔

    یاد رہے آج صبح کراچی میں موٹرسائیکل پرسوار 2 نامعلوم ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کرکے سندھ بارکونسل کے سیکرٹری عرفان مہر کو قتل کردیا تھا۔

  • بارش کے پیش نظر کراچی کی انتظامیہ متحرک ہے، مرتضی وہاب

    بارش کے پیش نظر کراچی کی انتظامیہ متحرک ہے، مرتضی وہاب

    کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں متوقع طوفانی بارشوں کے پیش نظر تمام تر خدشات سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہے،

    اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے  ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کے ایم سی انتظامیہ نے شہر میں ضروری اقدامات کئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلدیہ کے تمام ادارے ٹریفک پولیس رین ایمرجنسی ڈیوٹی پر موجود ہے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ ارکان کی ڈیوٹیاں بھی لگا دی ہیں۔

    کراچی کے لیے جن وزراء کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ان میں مکیش چاولہ ساؤتھ ، سعید غنی ایسٹ ، تیمور تالپور کورنگی ، شہلا رضا سینٹرل ، ساجد جوکھیو ملیر، لیاقت آسکانی کیماڑی اور وقار مہدی ویسٹ شامل ہیں۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے لئے واٹر پمپس لگا دئیے گئے ہیں، ہماری پوری کوشش ہوگی کہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔

    ایڈمنسٹریٹرکراچی نے شہریوں سے اپیل کی کہ بارش کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، شہری حکومت اور بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

  • سندھ حکومت کا مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی ہدایت پر مرتضیٰ وہاب کو ایڈمنسٹریٹرکراچی لگایا جائے گا۔

    آئندہ ہفتے بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی تقرری کانوٹیفکیشن جاری ہونےکا امکان ہے ۔ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کو کراچی کی رونقیں بحال کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور کے ایم سی کا تباہ حال نظام درست کی ہدایت دے دی گئی ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ سال ستمبر میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی کو میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔

    بعد ازاں دسمبر 2020 میں سندھ حکومت نے کراچی کے کمشنراور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو تبدیل کرتے ہوئے لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا تھا۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اپنے من پسند افراد کو کے ایم سی میں بھرتی کرنا شروع کردیا

    ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اپنے من پسند افراد کو کے ایم سی میں بھرتی کرنا شروع کردیا

    کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے دست راست خالد خان کو بھی کے ایم سی میں تعینات کرا دیا ہے، خالد خان پر سنگین بدعنوانیوں کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی نے اپنے من پسند افراد کو کے ایم سی میں بھرتی کرنا شروع کردیا ہے ، ایڈمنسٹریٹر لئیق احمد کے فرنٹ مین کہلائے جانے والے خالد خان کی بلدیہ عظمی کراچی میں انٹری ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی میں اس سے قبل جب لئیق احمد ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر تعینات تھے تو خالد خان ہی تمام معاملات سنبھالتے تھے، کے ایم سی افسران اور کنٹریکٹرز کی جانب سے خالد خان پر سنگین بدعنوانیوں کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

    ذرائع کے مطابق کے ایم سی کے منافع بخش محکموں میں افسران کی پوسٹنگ، سمیت کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں کی مد میں کمیشن وصولی کے الزامات بھی خالد خان پر عاہد تھے۔

    لئیق احمد نے ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے دست راست خالد خان کو بھی کے ایم سی میں تعینات کرا دیا اور سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد کے ایم سی میں خالد خان کی جوائننگ منظور کر لی گئی ہے۔

    خالد خان بلدیہ کراچی میں سینئر ڈائریکٹر کوآرڈنیشن اور ایڈمنسٹریٹر کے پرنسپل سیکریٹری کے عہدے پر تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

  • ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارشلوانی سے متعلق سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخارشلوانی سے متعلق سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کراچی کے کمشنراور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو عہدے سے ہٹا دیا، جاری کردہ نوٹیفکیشن میں لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے کراچی کے کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر افتخارشلوانی کو تبدیل کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق افتخارشلوانی کو کمشنر کراچی اور ایڈ منسٹریٹر کراچی کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ لئیق احمد کو کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ حکومت کے حکم نامہ میں نویداحمد شیخ کو کمشنر کراچی تعینات کیا گیا، واضح رہے کہ اس سے قبل افتخار شلوانی کمشنر کراچی تھے اور میئر کراچی وسیم اختر کی مدت ملازمت ختم ہونے پر انہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی کی اضافی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں۔

  • سورج لاشیں گراتا رہا، ایڈمنسٹریٹرکراچی چھٹیاں مناتے رہے

    سورج لاشیں گراتا رہا، ایڈمنسٹریٹرکراچی چھٹیاں مناتے رہے

    کراچی: شہری ماہ رمضان میں شدید گرمی سے بے حال ہیں اوراموات کی تعداد1000 تک جاپہنچی ہے اورایڈمنسٹریٹرکراچی بغیر کسی کو نائب مقرر کئے نجی دورے پربیرونِ ملک ہیں۔

    ایڈمنسٹریٹرکراچی ثاقب سومرو جرمنی کے نجی دوے پر ہیں اور ان کے عملے کو بھی ان کی غیرحاضری سےمتعلق کچھ علم نہیں ہے۔ ان کے علاوہ دیگر کے ایم سی کے دیگر کئی ڈائریکٹر بھی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں جبکہ شہر میں گرمی کی شدت کے سبب ہنگامی صورتحال ہے۔

    شہری مسائل کے حل کیلئے بلدیہ عظمیٰ کے دفاتر میں آتے ہیں لیکن دادرسی کیلئے کوئی ہو تو مدد کرے۔ روزے میں پریشان حال سائل دن گزار کرخالی ہاتھ واپس چلے جاتے ہیں ۔

    انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی طور پر عملے کی موجوگی یقینی بنائے جائے، تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔

    میڈیا پر نشر ہونےوالی اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی شعیب صدیقی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی کا اضافی چارج دے دیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفیکیشن آج شام تک جاری ہونے کی امید ہے۔