Tag: Admiral Asif Sandhaila

  • نیول چیف آصف سندھیلہ کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

    نیول چیف آصف سندھیلہ کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

    راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے پاک بحریہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ نے ملاقات کی، جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایڈمرل آصف سندیلہ کی پاک بحریہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے سمیت شدت پسندی کے خلاف کارروائیوں میں باہمی تعاون کو سراہا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندیلہ کو مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

    پاک بحریہ کے 19ویں سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ 7اکتوبر کو اپنی مدت ملازمت پوری کرکے سبکدوش ہوجائیں گے، وزیرِاعظم میاں محمد نواز شریف ان کی جگہ پاک بحریہ کے 20ویں امیر البحرکا انتخاب کریں گے۔

    نئے امیر البحر کیلئے زیرِ غور ناموں میں وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد ذکاء اللہ ، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹس فرائض انجام دینے والے وائس ایڈمرل خان ہشام بن صدیق اور کمانڈر کراچی فلیٹ فرائض انجام دینے والے وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی شامل ہیں۔

  • چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ اگلے ماہ ریٹائرہونگے

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندھیلہ اگلے ماہ ریٹائرہونگے

    کراچی: پاک بحریہ کے انیس ویں سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ مدت ملازمت پوری کر کے سات اکتوبر کوذمہ داریوں سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ذرائع کےمطابق بیسویں امیرالبحر کیلئے تین ناموں کا پینل تیار کر لیا گیا ہے۔

    جن میں وائس ایڈمرل ذکاء اللہ،وائس ایڈمرل حشام بن صدیق اور وائس ایڈمرل ظفر محمودعباسی کے نام شامل ہیں۔ذکاء اللہ اس وقت بحریہ کے سب سے سینئر افسر ہیں۔حشام بن صدیق ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف جبکہ ظفرمحمودعباسی کمانڈر کراچی فلیٹ میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

    تاہم ذرائع کمانڈر کراچی کےفرائض انجام دینےوالے وائس ایڈمرل سید عارف الحسینی کو بھی نظراندازنہیں کررہے۔ذرائع کے مطابق نیول چیف کا انتخاب وزیراعظم کی صوابدیدپرہے۔