Tag: Admiral Zafar Mahmood

  • پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

    پاک ترک دوستی خطےکے لیے انتہائی اہم ہے: سربراہ پاک بحریہ

    کراچی : پاکستان اور ترکی کی دوستی بے مثال اور خطے کی بہتری کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود نے دورہ ترقی کے موقع پر کیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک ترک دوستی کو باہمی تعاون اور مضبوط تعلقات کا ثمر قرار دیا۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ترکش فلیٹ ہیڈکوارٹرز آمد کے موقع پر ترکش فلیٹ نے ان کا شان دار استقبال کیا اور سلامی پیش کی۔

    ترکی کے اس دورے کے دوران نیول چیف کی کمانڈر ترکش فلیٹ، کمانڈر آف ترکش نادرن سی ایریا سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، جہاں باہمی دل چسپی کے امور زیر بحث آئے۔

    ان ملاقاتوں میں بحری اشتراکیت اور بحر ہند میں سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ کو ترکش فلیٹ کمانڈ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    نیول چیف نے گولکیک نیول شپ یارڈ اور ترکش نیوی کے جہاز کا بھی دورہ کیا اور عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔

    تجزیہ کاروں نےسربراہ پاک بحریہ کے حالیہ دورے کو پاک ترک جنگی تعاون کے لیے اہم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین دفاعی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستانی بندرگاہوں سے تجارت 350 ارب ڈالر ہوجائے گی: نیول چیف

    پاکستانی بندرگاہوں سے تجارت 350 ارب ڈالر ہوجائے گی: نیول چیف

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک سے آئندہ چند سال میں پاکستانی بندرگاہوں سے تجارت میں اضا فہ ہوگا۔ پاکستانی بندرگاہوں سے تجارت 350 ارب ڈالر ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا پیٹرولنگ جہاز سمندر میں اتارنے کی تقریب ہوئی۔ جہاز تیل،گیس اور معدنیات کی تلاش میں بھی مدد کرے گا۔

    اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون سے پاک بحریہ کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا۔ سی پیک پاکستان کو علاقائی تجارتی مرکز میں بدل دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری کی تعبیر کر رہا ہے۔ گزشہ برسوں میں میری ٹائم سیکیورٹی نے اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ جہاز سازی کی یہ منصوبہ بندی سدا قائم رہنے والی پاک چین دوستی کا مظہر ہے۔

    نیول چیف نے بتایا کہ بھارتی ماہی گیر ہماری سمندری حدود میں اربوں کا نقصان پہنچا رہے تھے، میری ٹائم سیکیورٹی نے سمندری حدود میں مچھلی کا غیر قانونی شکار روکا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند سالوں میں پاک چین بحری تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔ نئے جہازوں کی شمولیت سے بحری تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    نیول چیف نے مزید کہا کہ میری ٹائم سیکیورٹی کی صلاحیت میں اضافے کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ جدید تقاضوں کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی کی صلاحیت میں اضافہ ناگزیر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔