Tag: admiral zafar mehmood abbasi

  • پاک بحریہ نے3سال میں مینگروز کے40لاکھ پودے لگائے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

    پاک بحریہ نے3سال میں مینگروز کے40لاکھ پودے لگائے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

    کراچی : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی کا کہنا ہے کہ سماجی اقتصادی ترقی اور پائیدار ایکو سسٹم کیلئے جنگلات کا اُگاﺅ نہایت ہی اہم ہے۔

    یہ بات انہوں نے شجرکاری مہم دو ہزارانیس کے سلسلے میں جاری ایک پیغام میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے تین سال کے دوران ساحلی پٹی میں مینگروز کے چالیس لاکھ پودے اُگائے اور ملک بھر میں پاک بحریہ کی یونٹس نے سات لاکھ درخت لگائے۔

    سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاکستان میں شجر کاری کی مہمات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ مہم کے دوران پاک بحریہ کے تمام یونٹس ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائیں گے۔

    مزید پڑھیں :’’ ایک پودا پاکستان کے لیے‘‘  وزیر اعظم کل شجر کاری مہم کا آغاز کریں گے

    ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے شہریوں سے پاک بحریہ کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرے اور بہتر ماحول کو ممکن بنانے کیلئے کم ازکم ہرفرد ایک درخت لگانے کا عہد کرے۔

  • پاک بحریہ ملک کو درپیش خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے، ایڈمرل ظفرعباسی

    پاک بحریہ ملک کو درپیش خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے تیار ہے، ایڈمرل ظفرعباسی

    کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مظاہرے قابل تحسین ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی کی بحری مشق سی اسپارک2018کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاکستان نیوی کی بحری سی اسپارک مشق2018اختتام پذیر ہوگئیں۔

    اختتامی اجلاس میں پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لیا گیا، اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف سی اسپارک مشق کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

    اختتامی اجلاس میں پاک بحریہ کی جنگی حکمت عملی کا تنقیدی جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ مشق سے حاصل تجربات پر سفارشات بھی پیش کی گئیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک کو درپیش خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے آپریشنل تیاریوں کا تجزیاتی جائزہ ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مشق کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے مظاہرے قابل تحسین ہیں، میری ٹائم مشق سی اسپارک2018کا کامیاب انعقاد قابل تعریف ہے۔

    مزید پڑھیں: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی مشق ” سی اسپارک “2018 کا جائزہ لیا

    ترجمان نیوی کے مطابق مشق میں جنگی جہازوں،آبدوزوں، فضائی طیاروں، اسپیشل فورسز، میرین فورس نے حصہ لیا، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاک فضائیہ نے مشق میں شرکت کی، اس کے علاوہ مشق میں پاک آرمی کے فضائی دفاع کے شعبوں، مختلف وزارتوں کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

  • نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی مشق ” سی اسپارک "2018 کا جائزہ لیا

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی مشق ” سی اسپارک "2018 کا جائزہ لیا

    کراچی : پاک بحریہ کی مشق ” سی سپارک "2018 جاری ہیں، نیول چیف نے ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے  آپریشنل تیاریوں اور میزائل فائرنگ کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی بحری مشق ” سی اسپارک2018 "میں شامل دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مکران کوسٹ پرگوادر، تربت اور جناح نیول بیس اورمارہ میں قائم پا ک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف گوادر میں ہیڈ کوارٹر کمانڈر ویسٹ پہنچے جو ٹاسک فورس 88 کے ذریعے پاک چین اقتصادی راہداری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی گوادر پورٹ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی کے بحری جہازوں کو لاجسٹک اسپورٹ فراہم کرنے کا ذمّہ دار ہے۔

    نیول چیف کی گوادر آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے ان کاخیر مقدم کیا۔

    نیول چیف کو مغربی ساحل اور گوادر پورٹ کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ کے آپریشنل یو نٹس کی تعیناتی اور فضائی خطرے سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے تین مختلف قسم کے میزائلوں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ نیول چیف نے گوادر فری زون کاروباری مرکز کا بھی دورہ کیا۔

    چینی حکام کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی گوادر پورٹ کی ہرطرح کے غیرروایتی حظرے سے حفاظت کے لئے پر عزم اور ہمہ وقت تیار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) کا مرکز ہے اور گوادر پورٹ کوعالمی تجارتی مراکز سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہ داری کا حصہ ہیں۔

    بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے تربت اور جناح نیول بیس اورماڑہ کا دورہ بھی کیا۔ تربت آمد پرکمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد نیازی نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا استقبال کیا۔اس دوران تربت اور اورماڑہ کے ساحلی اسٹیشنز میں جاری آپریشنل سرگرمیوں کے بارے میں چیف آف دی نیول اسٹاف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    چیف آف نیول اسٹاف نے مختلف اسٹیشنز پر افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور مادرِ وطن کے نا قابلِ تسخیر دفاع کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔

    نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں اور قومی بحری مفادات کا دفاع ہر قیمت پرکرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کے اگر دشمن نے کسی بھی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • پاک بحریہ ملکی دفاع کے لیے پُرعزم ہے، نیول چیف

    پاک بحریہ ملکی دفاع کے لیے پُرعزم ہے، نیول چیف

    اسلام آباد: پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت اور دفاع کے لیے ہر دم پُر عزم ہے۔

    پاکستان نیوی کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں پاک بحریہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی سربراہی میں کیا گیا۔

    کانفرنس میں شریک شرکاء نے پاک بحریہ کے سربراہ کو آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر بریفننگ دی جبکہ جوانوں کی تربیت اور فلاح سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: پاکستانی بندرگاہوں سے تجارت 350 ارب ڈالر ہوجائے گی: نیول چیف

    ایڈمرل ظفر محمود نے سمندری حدود کی حفاظت اور آپریشنل تیاریوں پر اور بحریہ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم ملکی سرحدوں کا ناقابلِ تسخیر دفاع کریں گے۔

    مٹینگ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف کا کہنا تھا کہ بحرہند کے مشترکہ چیلنجز اور میری ٹائم سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، پاکستان نیوی ملکی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے اثاثوں کی محافظ ہے۔