Tag: admiral zakaullah

  • ایڈمرل ذکا اللہ کی صدر‘ وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں

    ایڈمرل ذکا اللہ کی صدر‘ وزیراعظم سے الوداعی ملاقاتیں

    اسلام آباد : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے صدر مملکت ممنون حسین وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے الوداعی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں ایڈ مرل محمد ذکا اللہ صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں ان کی بحیثیت سربراپ پاک بحریہ کار گردگی کو سراہا گیا۔

    صدر مملکت نے پاک بحریہ کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی ذمہ داریاں بہترین پیشہ ورانہ طریقے سے ادا کیں۔ جس کے نتیجے میں ملک کا بحری دفاع مضبوط ہوا اور پاک بحریہ پر قوم کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

    ایڈمرل ذکا اللہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس سے الوداعی ملاقات

    انھوں نے توقع ظاہر کی کہ ان کے جانشین ان کے دور میں شرو ع کیے ہوئے تمام اچھے منصوبوں کو احسن طریقے سے مکمل کریں گے۔ انھوں نے ایڈمرل ذکا اللہ کی ترقی ، خوشحالی اور صحت کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ان کا تجربہ ملک و ملت کی ترقی کے لیے کام آتا رہے گا۔

    دوسری جانب وزیرِاعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے بھی پاک بحریہ کے سربراپ نے ان کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔

    وزیرِاعظم نے اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے پاک بحریہ کے سربراہ کی وطنِ عزیز کے دفاع کے سلسلے میں کی جانے والی غیر معمولی خدمات کو سراہا اوراُن کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاک بحریہ کے سربراہ کو اعلیٰ ترین سعودی عسکری ایوارڈ تفویض

    پاک بحریہ کے سربراہ کو اعلیٰ ترین سعودی عسکری ایوارڈ تفویض

    ریاض: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ کو سعودی عرب میں اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ ’کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینس‘ سے نوازا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ایوارڈ کی تقریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقد ہوئی جہاں رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاک بحریہ کے سربراہ کو ایوارڈ سے نوازا۔

    سعودی عرب کا یہ اعلیٰ ترین عسکری ایوارڈ سابق سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف کو بھی تفویض کیا جا چکا ہے۔

    اس موقع پر ایڈمرل ذکا اللہ اور رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف جنرل عبدالرحمٰن بن صالح کے درمیان دو طرفہ ملاقات بھی ہوئی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ عبد الرحمٰن بن صالح نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ذکا اللہ کی سعودی نیول فورسز کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے بحری تعاون اوربحیرہ عرب کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ 8 اکتوبر سنہ 2017 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہورہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف سے پاک بحریہ کے سربراہ کی الوداعی ملاقات

    انہیں سابق سربراہ پاک بحریہ محمد آصف سندیلہ کے بعد سنہ 2014 میں پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

    پاک بحریہ میں اپنی خدمات کے دوران ایڈمرل ذکا اللہ کو نشان امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز، پرائڈ آف پرفارمنس اور اعزازی شمشیر (سورڈ آف آنر) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ووشینگلی کیلئے نشان امتیاز ملٹری

    چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ووشینگلی کیلئے نشان امتیاز ملٹری

    کراچی: پاکستان کی جانب سے چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ووشینگلی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ووشینگلی کو پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے اعتراف میں نشان امتیاز دیا گیا۔

    پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقدہ تقریب میں عبدالقادر بلوچ نے معزز مہمان کو اعزاز تفویض کیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی پاک چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچےتھے۔

    china-post-1

    چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی کی پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔

    china-post-2

    اس موقع پر پاک بحریہ کی جانب سے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایڈمرل وو شینگلی نے چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اورآپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    china-post-3

    چینی بحریہ کے سربراہ نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کی تعریف کی۔

  • چین کے نیول چیف کا پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    چین کے نیول چیف کا پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    کراچی : چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی پاک چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ کی دعوت پر پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچے.

    چینی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل وو شینگلی کی پاکستان نیوی فلیٹ ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    اس موقع پر پاک بحریہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ ایڈمرل وو شینگلی نے چیف آف نیول اسٹاف سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اورآپریشنل امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    چینی بحریہ کے سربراہ نے خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں اور عزم کی تعریف کی۔

     

  • ایڈمرل ذکاء اللہ نئے امیرُ البحر مقرر

    ایڈمرل ذکاء اللہ نئے امیرُ البحر مقرر

    اسلام آباد: ایڈمرل ذکاٗء اللہ کو نیا امیر البحر مقررکر دیا گیا ہے۔

    نئے نیول چیف کے تقرر کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے ، نئے نیول چیف سات اکتوبر کو موجودہ نیول چیف ایڈمرل آصف سندھیلہ کا منصب سنبھالیں گے، ایڈمرل ذکاء اللہ نے انیس سو اٹہترمیں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے اعزازی شمشیر اور نیول اسٹاف گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    ذکاء اللہ نے رائل نیول اسٹاف کالج برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے گریجویشن کیا، ایڈمرل ذکاء اللہ نےجنگی جہاز ٹیپو سلطان کی کمان بھی سنبھالی اور قطر میں پاکستان کے دفاعی اتاشی رہے ۔

    ایڈمرل ذکاء اللہ نے فلیگ آفیسر کی حیثیت سے قومی احتساب بیورو نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں۔