Tag: Admire

  • کنتارا: ساؤتھ انڈین فلم نے شلپا شیٹھی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

    کنتارا: ساؤتھ انڈین فلم نے شلپا شیٹھی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا

    معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بھی ساؤتھ انڈین فلم کنتارا کے سحر میں کھو گئیں، اداکارہ نے تھیٹر جا کر یہ فلم دیکھی۔

    شلپا شیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فلم کے لیے تعریفی الفاظ لکھے۔

    انہوں نے لکھا کہ انہوں نے کنتارا فلم تھیٹر میں جا کر دیکھی اور یہ نہایت شاندار تھی، کلائمس کے وقت رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

    شلپا نے لکھا کہ اس میں دکھائی گئی دنیا مجھے واپس اپنے اصل کی طرف لے گئی جب میں اداکاری کرتی تھی، فلم کی کہانی، ہدایت کاری اور اداکاروں کی پرفارمنس نہایت اعلیٰ پائے کی تھی۔

    انہوں نے پوسٹ میں فلم کے ہدایت کار رشبھ شیٹھی کو بھی ٹیگ کیا اور ان کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ کنتارا فلم ستمبر 2022 میں ریلیز ہوئی جو بھارت میں بے حد مقبول ہورہی ہے۔

  • سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور کا عظیم کارنامہ

    سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور کا عظیم کارنامہ

    مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور نے ایسا کارنامہ انجام دیا جس پر ملکی انتظامیہ داد دیے بغیر نہ رہ سکی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ایک پاکستانی ٹینکر ڈرائیور نے سعودی خاندان کو جانی نقصان سے بچالیا، اس عظیم کارنامے پر ملکی انتظامیہ بھی پاکستانی کی معترف ہوگئی۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی خاندان مکہ کی سبت الجارۃ نامی شاہراہ پر سفر کررہا تھا کہ اچانک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، پاس سے گزرتے ٹینکر ڈرائیور نے انسانیت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت ایکشن لیا۔

    شہری دفاع سے متعلق انتظامیہ کے جائے وقوعہ پر پہنچے سے پہلے ہی پاکستانی ڈرائیور نے آگ پر قابو پالیا۔

    ٹینکر ڈرائیور نے پہلے گاڑی سے بچوں کو نکالا بعد ازاں اپنے ٹینکر میں موجود پانی سے بھڑکتی ہوئی آگ کو ٹھنڈا کردیا۔ سول ڈیفنس ٹیم جائے وقوعہ پر منظر دیکھ کر حیران رہ گئی اور اس کارخیر پر پاکستانی کو شکریہ ادا کیا۔

    سعودی شہری کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے ناصرف میری اور بچوں کی جان بچائی بلکہ میری گاڑی کو بھی بڑی تباہی سے بچالیا، اگر یہ شخص فوری کارروائی نہ کرتا تو شہری دفاعی انتظامیہ کے پہنچے سے پہلے ہی گاڑی جل کر خاکستر ہوجاتی۔