Tag: admission

  • آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کیسے داخلہ لے سکتے ہیں؟ ویڈیو رپورٹ‌

    آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کیسے داخلہ لے سکتے ہیں؟ ویڈیو رپورٹ‌

    ویلنگٹن : آکسفورڈ یونیورسٹی کا شمار دنیا کی قدیم ترین اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اور یہاں داخلہ حاصل کرنا ایک باوقار لیکن سخت مقابلے کا عمل ہوتا ہے، خاص طور پر غیر ملکی یا پاکستانی طلبہ کے لیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے ہر سال دنیا بھر سے 30 ہزار کے زائد طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلیے یہاں آتے ہیں۔

    پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو، ٹونی بلیئر، ڈیوڈ کیمرون اور دنیا کی نامور ترین شخصیات نے اس عظیم تعلیمی درسگاہ سے استفادہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق فنڈز کی کمی کے باعث بے شمار پاکستانی طلبہ یہاں تعلیم حاصل نہیں کرپاتے یہ فنڈز کہاں سے اور کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں اس سلسلے میں وہاں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    اس حوالے سے جھنگ کے جعفر علی اور چترال سے تعلق رکھنے والے عبد الواحد نے بتایا کہ ایک پروگرام کے تحت داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کو کاغذات اور دیگر معاملات سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

    اس وقت آکسفورڈ یونیورسٹی میں صرف 50 پاکستانی طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں، یقیناً پاکستان میں ذہین اور قابل طلباکی کمی نہیں، حکومتی سطح پر دلچسپی اور سرپرستی سے یہ طلبہ دنیا کی اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

    داخلے کا مکمل طریقہ کار

    مندرجہ ذیل سطور میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستانی طلبہ کے داخلے کا مکمل طریقہ کار بیان کیا گیا ہے۔

    پہلے فیصلہ کریں کہ آپ کون سا مضمون پڑھنا چاہتے ہیں (جیسے لاء ، طب، انجینئرنگ وغیرہ)۔

    تعلیمی قابلیت کیلیے اے لیولز میں عام طور پر AAA یا AAA گریڈز درکار ہوتے ہیں۔ صرف ایف ایس سی سے براہ راست داخلہ ممکن نہیں۔ ، اے لیولز یا فاؤنڈیشن ایئر ضروری ہے۔

    داخلے کیلیے آپ کو یو سی اے ایس ویب سائٹ کے ذریعے اپلائی کرنا ہوتا ہے، جس کی آخری تاریخ ہر سال 15 اکتوبر ہوتی ہے۔
    www.ucas.com

    اس کے علاوہ کچھ کورسز کے لیے ٹیسٹ اور آن لائن انٹرویو دینا ہوتا ہے۔ یونیورسٹی سے آفر لیٹر ملنے کے بعد پھر آپ کو یو کے اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔

    اگر آپ کسی خاص مقصد کے لیے مدد چاہتے ہیں یا اسکالر شپ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو ان مفید ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔
    www.ox.ac.uk

    اس کے علاوہ آکسفورڈ کی اس ویب سائٹ پر تمام کورسز کی فہرست موجود ہے:
    https://www.ox.ac.uk/admissions

  • اہم خبر، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل روک دیا گیا

    اہم خبر، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل روک دیا گیا

    اسلام آباد: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل روک دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو ایچ ایس نے سرکاری میڈیکل کالجز میں 21 اکتوبر اور نجی میڈیکل کالج میں 5 نومبر کو داخلوں کا اعلان کیا تھا، تاہم داخلوں کا عمل روک دیا گیا ہے، اور اب داخلوں کے نئے شیڈول کا اعلان پی ایم ڈی سی اب دوبارہ کرے گی۔

    واضح رہے کہ سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں سے روکا تھا تاہم عدالتی احکامات کے باوجود داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا تھا، جس پر توہین عدالت کی درخواست دائر ہونے کے بعد وائس چانسلر یو ایچ ایس نے داخلوں کا شیڈول واپس لے لیا۔

  • ہزاروں طلبہ وطالبات سرکاری کالجز میں داخلہ سے محروم

    ہزاروں طلبہ وطالبات سرکاری کالجز میں داخلہ سے محروم

    کراچی : انٹر کے سالانہ امتحانات میں صرف پانچ ماہ باقی ہیں۔لیکن کسی بھی سرکاری کالج میں انٹرسال اول کے تدریسی عمل کاآغازنہ ہوسکا،مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلےمکمل نہ ہونے سے نیا سیشن شروع نہ ہوسکا۔

    امتحانات میں کچھ ہی عرصہ رہ گیا ہے لیکن ہزاروں طلبہ و طالبات اب تک داخلہ سے محروم ہیں۔بورڈ آف انٹر میڈیٹ نے امیدواروں کیلئےکلیم سینٹرکی تعدادپندرہ سےکم کرکےصرف تین کردی ہے جبکہ آن لائن داخلہ فارم سےپینسٹھ ہزارسےزائدامیدواروں کےفارم مسترد بھی ہوئےتھے۔

    جس کی وجہ سے امیدوار،والدین کالجزاورمحکمہ تعلیم کے دفاترکے چکرلگانے پرمجبور ہیں، اور جلد تعلیمی سال کے آغاز کے منتظر ہیں۔