Tag: ADNAN PASHA

  • شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان پاشا کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم

    شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان پاشا کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم

    کراچی : پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والے ملزم عدنان پاشا کو جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے اور دھمکیاں دینے کے معاملہ پر سماعت ہوئی، سماعت میں فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالے عدنان پاشا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے ملزم عدنان پاشا کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس کے بعد عدالت نے ملزم عدنان پاشا کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ملزم اس سے قبل ایک اور مقدمہ میں ضمانت لے چکا ہے، جو تھانہ بہادر آباد میں درج ہے، ملزم کو ذیشان کی مدعیت میں درج مقدمے میں گرفتار کیا، ملزم کے مزید دو ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے، ملزم کا گروہ ہے، جو ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتا ہے۔

    دوسری جانب ملزم عدنان پاشا کا کہنا تھا میرے خلاف مقدمہ جھوٹا ہے۔

    یاد رہے کہ ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوبارہ ویڈیو آنے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم کی 50ہزارروپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

    گذشتہ روز کراچی میں شارع فیصل پر کھلے عام فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، عدنان پاشا کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

    ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ ملزم کےخلاف ذیشان سعید نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم وڈیوزمیں ذیشان سعید کو دھمکیاں دے رہا تھا۔


    کراچی: شارع فیصل پرفائرنگ کرتے ہوئےشہری کا پولیس کوچیلنج


    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنچ کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تھی، جس کے بعد ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کی تھی۔

    جس کے بعد ایک ویڈیو میں عدنان پاشا پولیس کو چیلنج کرنے کے بیان سے مکرگیا تھا اور کہا تھا کہ ویڈیو ذیشان عرف شانی کیلئے بنائی، نوجوان نے شانی پر باپ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنےوالاعدنان پاشا گرفتار

    شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنےوالاعدنان پاشا گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر کھلے عام فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، عدنان پاشا کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

    ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ ملزم کےخلاف ذیشان سعید نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم وڈیوزمیں ذیشان سعید کو دھمکیاں دے رہا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پرفائرنگ کرنے والےعدنان پاشا نے ایک اور ویڈیو میں دھمکی دی تھی کہ میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا، دیکھ لیں یہ رینجرزاور پولیس دونوں طرف ہےاورمیں اکیلا ہوں۔


    کراچی: شارع فیصل پرفائرنگ کرتے ہوئےشہری کا پولیس کوچیلنج


    یاد رہے کہ تین روز قبل ملزم عدنان پاشا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنچ کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا، عدنان پاشا کی ایک اور ویڈیو میں دھمکی

    میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا، عدنان پاشا کی ایک اور ویڈیو میں دھمکی

    کراچی : شارع فیصل پرفائرنگ کرنیوالےعدنان پاشا نے ایک اور ویڈیو میں دھمکی دی ہے کہ میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا، دیکھ لیں یہ رینجرزاور پولیس دونوں طرف ہےاورمیں اکیلا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پرفائرنگ کرنیوالے عدنان پاشا کی ایک اور ویڈیو سامنےآگئی، ویڈیو فائرنگ کے بعد شارع فیصل سے گزرتے ہوئے بنائی گئی، ویڈیو میں عدنان پاشا کا کہنا ہے کہ دیکھ لیں یہ رینجرزاور پولیس دونوں طرف ہے اور میں اکیلا ہوں، تو مجھے اور میرے باپ کو اچھی طرح جانتا ہے۔

    عدنان پاشا نے ویڈیو میں دھمکی دی کہ میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا۔

    اس سے قبل ایک ویڈیو میں عدنان پاشا پولیس کو چیلنج کرنے کے بیان سے مکرگیا تھا اور کہا تھا کہ ویڈیو ذیشان عرف شانی کیلئےبنائی، نوجوان نےشانی پرباپ کےقتل میں ملوث ہونےکاالزام بھی لگایا۔

    ادھر ذیشان عرف شانی بھی سامنے آگیا اور کہا کہ عدنان کے والد کے قتل سےکوئی تعلق نہیں، وہ بے قصور ہے اور ہر طرح کے مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔

    دوسری جانب پولیس اب تک شارع فیصل پرفائرنگ کرنیوالےعدنان پاشا کا سراغ نہ لگا سکی اور عدنان پاشا کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ عدنان پاشا کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں مقدمہ دفعہ 504 اور 506 بی کے تحت سرکار کی مدعیت میں تھانہ بہادر آباد میں درج کرلیا گیا ہے۔


    مزید پڑھیں : کراچی: شارع فیصل پرفائرنگ کرتے ہوئےشہری کا پولیس کوچیلنج


    خیال رہے گذشتہ دنوں ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنچ کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تھی، جس کے بعد ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم عدنان پاشا کے خلاف مقدمہ درج

    سرعام ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم عدنان پاشا کے خلاف مقدمہ درج

    کراچی: شارع فیصل پر کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے شہری عدنان پاشا کے خلاف تھانہ بہادر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدنان پاشا کے خلاف مقدمہ دفعہ 504 اور 506 بی کے تحت سرکار کی مدعیت میں تھانہ بہادر آباد میں درج کیا گیا، تاہم ملزم کی گرفتاری اب تک عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم نے شارع فیصل پر عوامی مرکز کے قریب ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا۔

    کراچی: شارع فیصل پرفائرنگ کرتے ہوئےشہری کا پولیس کوچیلنج

    دوسری جانب ملزم کا اپنے وضاحتی بیان میں کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کرنا چاہتا تھا، اس کا مقصد قطعی شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنا نہیں تھا۔

    خیال رہے گذشتہ دنوں ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنچ کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تھی، جس کے بعد ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کی تھی۔

    کراچی، ہوائی فائرنگ سے زخمی بچہ جاں بحق

    واضح رہے گذشتہ دنوں وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اے آر وائی  نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو کارروائی کا حکم دیا تھا، تاہم دو روز گزر جانے کے باوجود پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو شہری کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔