Tag: Adnan sami

  • عدنان سمیع کی والدہ انتقال کر گئیں

    عدنان سمیع کی والدہ انتقال کر گئیں

    میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار عدنان سمیع کی والدہ بیگم نورین سمیع خان 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

    پاکستان سے بھارت منتقل ہو کر وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ADNAN SAMI (@adnansamiworld)

    عدنان سمیع نے لکھا کہ میں انتہائی دکھ کے ساتھ اپنی پیاری والدہ بیگم نورین سمیع خان کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں، ہم اس وقت گہرے غم اور صدمے سے دوچار ہیں، وہ ایک شاندار شخصیت کی مالک خاتون تھی۔

    عدنان سمیع نے لکھا کہ میری والدہ نے ہر اس شخص کو محبت اور خوشی دی جن سے ان کا رابطہ ہوا، ہمیں ان کی بہت زیادہ کمی محسوس ہو گی، براہ کرم میری والدہ ایصال ثواب کے لیے دعا فرمائیں۔

    واضح رہے کہ عدنان سمیع نے سال 2015 میں بھارتی شہریت حاصل کرلی تھی، وہ شہریت حاصل کرنے سے پہلے بھی کئی سال تک کام کے سلسلے میں بھارت میں ہی مقیم رہے۔

  • ’’میجر‘‘ عدنان سمیع کی باحفاظت واپسی کے لیے مظاہرہ

    ’’میجر‘‘ عدنان سمیع کی باحفاظت واپسی کے لیے مظاہرہ

    کراچی: شہر قائد کے نوجوانوں نے پاک فوج اور پاکستان کے خلاف بیان دینے والے گلوکار عدنان سمیع کی باحفاظت وطن واپسی کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی شہرت چھوڑ کر بھارت میں سکونت اختیار کرنے والے عدنان سمیع کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں میجر قرار دیا تو اب اُن کی باحفاظت واپسی کے لیے مظاہرہ بھی کردیا گیا۔

    کراچی پریس کلب کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین نے عدنان سمیع کی واپسی کا مطالبہ کیا اور مزاحیہ نعرے لگائے۔

    Image may contain: 4 people, people standing, crowd and outdoor

    گلوکار کی واپسی کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر مظاہرے کا اعلان کیا تھا، ایونٹ میں شرکت کے لیے 22 ہزار سے زائد صارفین نے شرکت کی دلچسپی ظاہر کی تھی۔

    پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کا کہنا تھا کہ عدنان سمیع نے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف بیان دیا، یہ مظاہرہ  دراصل اُس کا ہی ردعمل ہے، ہم حمایت نہیں بلکہ مخالفت کررہے ہیں۔

    Image may contain: text

    یاد رہے کہ پلوامہ حملے اور پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد عدنان سمیع نے ملک مخالف بیان دیا تھا جس پر اُن کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر #MajorAdnanSami ہیش ٹیگ چلایا گیا تھا جس میں صارفین نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ وہ بھارت میں پاکستان کا جاسوس ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے یہ مزاق انتقاماً کیا کیونکہ انہیں عدنان سمیع کے بیان پرتکلیف پہنچی تھی۔

  • بھارتی عوام اپنے وزیراعظم کے خلاف سراپا احتجاج، GoBackModi# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارتی عوام اپنے وزیراعظم کے خلاف سراپا احتجاج، GoBackModi# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم کے خلاف عوام سوشل میڈیا پر اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے نریندر مودی سے واپس جانے کا مطالبہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی کو الیکشن مصروفیات کے باعث تامل ناڈو کا دورہ کرنا تھا تاہم اُس سے قبل ہی بھارتیوں نے  وزیر اعظم کے سامنے واپس جانے کا نعرہ لگادیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت میں ’گوبیک مودی‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس پر سیکڑوں لوگوں نے بھارتی وزیراعظم سے واپس جانے کا مطالبہ کیا اور انہیں سیاسی اداکار قرار دیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا نام نوبل امن انعام کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے مودی کو شدید مخالفت کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے گزشتہ الیکشن میں ترقیاتی کام کروانے کا وعدہ کیا تھا تاہم فتح ملنے کے بعد حکومت نے علاقائی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی۔

    انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ مخالف مظاہرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت اقداما ت کیے جس کے بعد بھارتی عوام نے سوشل میڈیا پر شدید احتجاج کیا۔

    بھارت کے سوشل میڈیا صارفین نے مودی کو ملک کی 70 سالہ تاریخ کا بدترین حکمران قرار دیا اور کئی صارفین نے کہا کہ مودی لاشوں پر سیاست کر کے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پرستار ہوگیا ہوں، سابق بھارتی چیف جسٹس مرکنڈے کاٹجو

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ مودی اپنے وعدے نبھانے اور کارکردگی دکھانے میں بری طرح ناکام ہوگئے لہذا اب انہیں بھارت کی قیادت کا کوئی حق نہیں ہے۔

  • بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں، عدنان سمیع

    بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں، عدنان سمیع

    ممبئی : بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے کہا ہے کہ بھارتی شہری کے طور پر جنم دن مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔

    پاکستان کی شہریت ترک کرکے بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع آج اپنا جنم دن منارہے ہیں، اس موقع پر گلوکار نے ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد ایک بھارتی کے طور پر ہندوستان کی آزادی اور اپنا جنم دن ایک ساتھ مناتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہوں۔

    عالمی شہرت یافتہ گلوکار اورموسیقار عدنان سمیع 15 اگست کو اپنی43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، پانچ سال کی عمر سے پیانو پر برق رفتاری سے انگلیاں چلانے والے عدنان سمیع خان پندرہ اگست انیس سو تہتر کو برطانیہ میں پیدا ہوئے۔

    2-adnan-sami-eid-party-1308

    لندن میں نورین اور ارشد سمیع خان کے گھر پیدا ہونے والے عدنان سمیع کا گھرانہ پاکستانی، ہندوستانی، اور افغانی نسب رکھتا ہے، عدنان سمیع خان بھارتی گلوکار، موسیقار، پیانو نواز، اور اداکار ہیں، وہ خاص کر پیانو بجاتے ہیں اور ہندوستانی اور مغربی موسیقی سے رغبت رکھتے ہیں، امریکی جریدے کیبورڈ نے انھیں دنیا کا تیز ترین پیانو بجانے والا شخص قرار دیا، وہ موسیقی کے تقریباً 35 ساز بجانا جانتے ہیں۔

    INDIA-ENTERTAINMENT-MUSIC

    پاکستان کی شہریت ترک کرکے گزشتہ دنوں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع کو دس سال کی عمر میں لندن میں آرڈی برمن کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران آشا بھوسلے نے عدنان کا ٹیلنٹ بھانپ کر انہیں موسیقی کو کیریئر بنانے کا مشورہ دیا۔

    adnan-fat-590

    عدنان سمیع اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کے خصوصی ایوارڈ سمیت ایک درجن سے زائد بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرچکے ہیں۔

    انیس سو اکیانوے میں باضابطہ طور پر گلوکاری اور موسیقاری، گیت نگاری شروع کرنے والے عدنان سمیع خان کے کئی کامیاب البمز منظر عام پر آ چکے ہیں۔

    440963-adnan-sami-in-bb

    ان کی بعض میوزک البموں کو جنوبی ایشیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی البموں کی فہرست میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا نے انھیں ’’موسیقی کا سلطان‘‘ قرار دیا ہے۔

    525df4911fbfd

  • عدنان سمیع کو شہریت  مل گئی کل سے بھارتی کہلائیں گے

    عدنان سمیع کو شہریت مل گئی کل سے بھارتی کہلائیں گے

    ممبئی: گلوکارعدنان سمیع خان کو بھارتی شہریت دے دی گئی۔عدنان سمیع کل سے بھارتی شہری کہلائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان سمیع نےچھبیس مئی دوہزارپندرہ کوبھارتی وزیرداخلہ کودرخواست میں بھارت میں قیام کی اجازت مانگی تھی،عدنان سمیع تیرہ مارچ دوہزارایک میں ایک سال کے وزٹ ویزا پربھارت پہنچے تھے۔

    عدنان کوویزا اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جاری کیا تھا، عدنان سمیع کے ویزے میں وقتاً فوقتاً توسیع کی جاتی رہی۔عدنان کوستائیس مئی دوہزادس کوپاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا جس کی میعادچھبیس مئی دوہزارپندرہ کوختم ہوگئی تھی۔

    شیوسینا اوردیگرہندوانتہا پسند تنظیموں نے عدنان سمیع کوشہریت دینے کی مخالفت کی تھی۔

  • عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

    عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے گلوکارعدنان سمیع کا پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا، عدنان سمیع اپنی پاکستانی شہریت واپس کرچکے ہیں۔

    گلوکارعدنان سمیع 2001 سے بھارت میں وزٹ ویزہ پرمقیم تھے اور رواں سال ماہ اکتوبرمیں انہیں بھارتی شہریت سے نوازا گیا ہے۔

    عدنان سمیع نے 2013 میں بھی بھارتی شہریت کے لئے ممبئی پولیس کی اسپیشل برانچ میں درخواست دی تھی تاہم اس وقت ان کی درخواست منسسوخ کردی گئی تھی۔

    بھارتی شہریت حاصل کرنے کے بعد عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت منسوخ کرنے کے لئے درخواست دے دی تھی اوراپنا قومی شناختی کارڈ واپس کردیا تھا۔

    ان کا پاسپورٹ تاحال کارآمد تھا لیکن جب یہ بات وزیرِداخلہ نثار علی خان کے علم میں آئی تو انہوں نے ڈی جی پاسپورٹ عثمان باجوہ کو فوری طور پرعدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

  • بھارتی حکومت کا عدنان سمیع خان کو شہریت دینے پر غور

    بھارتی حکومت کا عدنان سمیع خان کو شہریت دینے پر غور

    نئی دہلی : اٹارنی جنرل کی اجازت کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع خان کوشہریت دینے پر غور شروع کر دیا۔

    بھارتی میڈیارپورٹس کےمطابق اٹارنی جنرل نےگلوکارعدنان سمیع خان کےحق میں رائےدےدی ہے۔

    اٹارنی جنرل کاکہناہےکہ انڈیاقوانین کے مطابق ان غیرملکی افراد کوشہریت دی جا سکتی ہے، جنھوں نے سائنس، ادب، ثقافت،عالمی امن،اورانسانی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہو،۔

    جس کے بعد وزارت داخلہ نامورگلوکارکوشہریت دینےپرغورکررہی ہے۔ عدنان سمیع گزشتہ پندرہ سال سے بھارت میں مقیم ہیں۔

    پاکستانی پاسپورٹ کی توثیق نہ ہونےکے بعد انھوں نےبھارتی شہریت کی درخواست دائر کی تھی۔

  • راحت علی خان نے عدنان سمیع کی حمایت کردی

    راحت علی خان نے عدنان سمیع کی حمایت کردی

    پاکستان کے نامور گلوکار راحت فتح علی خان عدنان سمیع کے بھارتی شہریت اختیار کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی ہے۔

    عدنان سمیع کے بھارت میں قیام کے حوالے سے متنازعہ بیان سے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کوئی بھی پاکستانی ان کی حمایت نہیں کرے گا لیکن عدنان کے ہم عصر گلوکار راحت فتح علی خان ان کی حمایت میں بول پڑے اور عدنان کے پتلے جلائے جانے کی واقعات کی مذمت بھی کی۔

    واضح رہے کہ عدنان سمیع کا پاکستانی پاسپورٹ 26 مئی 2015 کو اپنی معیاد مکمل کرچکا ہے اور انہوں نے باھرتی شہریت کے لئے درخواست دی ہوئی ہے۔ بھارتی وزارتِ داخلہ نے انہیں غیر معینہ مدت کے لئے بھارت میں قیام کی اجازت دی ہے جس پر عدنان سمیع نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تھا کہا نہیں بھارتی شہریت دے دی جائے گی۔

    عدنان سمیع نے یہ بھی کہا تھا کہ ’’میں نے سنا ہے کہ پاکستان میں میرے پتلے جلائے جارہے ہیں لیکن میں خوش ہوں کہ بالاخر مکجے میرا گھر مل گیا ہے‘‘۔

    راحت فتح علی خان نے اس سارے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اگر ان کے پتلے جلائے جارہے ہیں تو یہ غلط عمل ہے کیوں کہ ہر شخص یہ فیصلہ کرنے میں آزاد ہے کہ وہ کہاں رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور وہ اس خبر پر خوش نہیں ہیں‘‘۔

  • پوری دنیا میں لوگ مجھے بھارتی گلوکار کے طورپر جانتے ہیں، عدنان سمیع

    پوری دنیا میں لوگ مجھے بھارتی گلوکار کے طورپر جانتے ہیں، عدنان سمیع

    پاکستانی گلوکارعدنان سمیع خان کو "انسانی ہمدردی کی بنیاد” پر غیر معینہ مدت تک کے لیے ہندوستان میں رہنے کی اجازت مل گئی ہے۔

    عدنان سمیع نے کہا کہ پاکستان میں لوگ اس خبر سے خوش نہیں ہوں گے ، پتلے جلائے جائیں گے لیکن اُنہیں اس سے کوئی سروکار نہیں ۔

    واضح رہے کہ عدنان سمیع خان نے رواں برس 26 مئی کو ہندوستانی وزارت داخلہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ہندوستان میں قیام کی درخواست کی تھی۔

    عدنان سمیع نے درخواست منظور پر خوشی کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ بالآخر اپنا گھر ڈھونڈلیا، درخواست پر غور کرنے پر بھارتی حکومت کا شکرگزار ہوں لیکن اس دن کا انتظار ہے جب حکومت مجھے اپنا شہری قراردے گی ، ابھی تک کسی ملک کا باشندہ نہیں کیونکہ پاکستانی شہریت بھی اب ختم ہوجائے گی ۔

    ستائیس مئی 2010 کو جاری کیے گئے ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت 26 مئی 2015 کو ختم ہوگئی جسے حکومت پاکستان کی جانب سے از سر نو جاری نہیں کیا گیا، جس کے بعد انھوں نے ہندوستانی حکومت سے انڈیا میں اپنے قیام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قانونی قرار دینے کی درخواست کی۔

    عدنان سمیع کاکہناتھاکہ بھارت میں ملنے والی محبت اور گرمجوشی کی وجہ سے اس ملک کا انتخاب کیا، پوری دنیا میں لوگ انہیں بھارتی گلوکار کے طورپر جانتے ہیں،وہ کسی اور ملک کا بھی انتخاب کرسکتے تھے لیکن دل بھارت میں ہے اور ہمیشہ ہی رہے گا۔