Tag: ADS

  • بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد

    بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد

    میڈرڈ: اسپین میں بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اسپین کی متعلقہ وزارت نے ان اشیا کو مضر صحت قرار دیا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اسپین میں بچوں کے لیے مٹھائیوں کے اشتہارات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

    اسپین کی موجودہ حکومت میں صارفین کے امور کے وزیر آلبیرٹو گارسیون نے بچوں کے کھلونوں کی مارکیٹنگ کے شعبے میں جنس کی بنیاد پر ترتیب دی گئی تجارتی اور تشہیری ترجیحات کے خلاف اپنی مہم گزشتہ برس شروع کی تھی، جو اب کامیاب ہو گئی ہے۔

    انہوں نے ماضی میں بچوں کے لیے میٹھی اشیائے خوراک کی تشہیر پر بھی یہ کہہ کر پابندی لگا دی تھی کہ ایسے اشتہارات بچوں کی صحت کے منافی ہوتے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے ہسپانوی عوام سے یہ مطالبہ بھی کر دیا تھا کہ انہیں گوشت کم کھانا چاہیئے، اپنے ایسے ہی اقدامات کی وجہ سے وہ ذرائع ابلاغ میں سرخیوں کا موضوع بھی بنتے رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ ہسپانوی حکومت نے بچوں کے کھلونے تیار کرنے والے ملکی اداروں کے ساتھ ایک ایسا نیا اور بہت منفرد معاہدہ کر لیا ہے، جس کا مقصد کھلونوں کے اشتہارات تک میں روایتی صنفی تفریق اور نفسیاتی رجحان کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

    اس اقدام کا مقصد اسپین میں پیداواری اور تجارتی اداروں کی طرف سے اپنی مصنوعات کی فروخت کے لیے ممکنہ خریداروں کو مدنظر رکھتے ہوئے جینڈر سٹیریو ٹائپس کو استعمال کرنے کی سوچ کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

    میڈرڈ حکومت اور کھلونوں کے تیار کنندہ ہسپانوی اداروں کے مابین اتفاق رائے سے طے پانے والے کوڈ آف کنڈکٹ میں اب خاص طور پر اشتہارات کے شعبے میں ایسی روایتی صنفی تخصیص کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔

  • ٹرمپ کی حمایت میں آن لائن اشتہارات چلانے پر امریکی اخبار پر پابندی

    ٹرمپ کی حمایت میں آن لائن اشتہارات چلانے پر امریکی اخبار پر پابندی

    واشنگٹن: فیس بک نے اشتہارات کے ذریعے منفی پروپیگینڈا کرنے پر امریکی اخبار پر اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے تشہیر پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت اور ان کے سیاسی حریفوں کے خلاف فیس بک اشتہارات کے ذریعے منفی پروپیگینڈا کرنے پر امریکی اخبار پر اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے تشہیر پابندی عائد کردی۔

    امریکی نشریاتی ادارے نے انکشاف کیا کہ امریکی اخبار نے ٹرمپ کی حمایت اور ان کے سیاسی حریفوں کے خلاف سازشی تھیوری کے لیے فیس بک اشتہارات کی مد میں 20 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔

    امریکی ٹی وی کے انکشاف پر فیس بک نے اشتہارات سے متعلق اپنی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے پر امریکی اخبار پر مزید تشہیر کرنے پر پابندی لگادی۔

    فیس بک کے ترجمان نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ گزشتہ چند برس کے دوران امریکی اخبار کے متعدد فیس بک اکاؤنٹس غیرفعال کیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ فیس بک کی اشتہارات کی پالیسی سے متضاد ہونے کی وجہ سے امریکی اخبار کے اکاؤنٹس معطل کیے گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نشریاتی ادارے کے انکشاف کے بعد بعض اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی تاہم اب وہ ہمارے اشتہارات سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

  • اشتہارات کےبغیر ویب سائٹیس دیکھنا ممکن ہوگیا

    اشتہارات کےبغیر ویب سائٹیس دیکھنا ممکن ہوگیا

    گوگل نے ایک ایسے منصوبے کا اعلان کیا ہے جو انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو اشتہارات کے بغیر ویب سائٹیں دیکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    کنٹری بیوٹر نامی سروس کو صارفین ایک سے تین ڈالر کی ماہانہ فیس دے کر اشتہارات کے بغیر ویب سائٹیں دیکھ سکیں گے،اس سہولت کو استعمال کرنے والے صارفین جب اس سکیم کے ساتھ جڑی ہوئی کس بھی ویب سائٹ کا دورہ کریں گے تو اشتہارات کے بجائے انھیں پکسلیٹڈ یا مختلف حصوں میں تقسیم ہوئے نمونے کی صورت نظر آئیں گے۔

    آزمائشی بنیاد پردیگر ویب سائٹس،وکی پیڈیا،میش ایبل بھی اس پروجیکٹ میں شامل ہیں۔