Tag: adventure

  • یوٹیوبر ایسی جگہ پہنچ گیا جہاں عام انسان کا پہچنا ’ناممکن‘ ہے، تصاویر وائرل

    یوٹیوبر ایسی جگہ پہنچ گیا جہاں عام انسان کا پہچنا ’ناممکن‘ ہے، تصاویر وائرل

    امریکی یوٹیوبر نے عجیب و غریب مقام دریافت کرکے صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا، اس کا کہنا ہے کہ میں نے گوگل ارتھ پر ایک ایسا مقام دریافت کیا جسے پہلے کسی نے نہیں دیکھا اور نہ وہاں تک پہنچ سکا ہے۔

    امریکا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر نولان فشر نے گوگل ارتھ کی مدد سے ایک انوکھی مہم کا آغاز کیا اور ایسے مقام کا پیدل سفر کیا جسے پہلے کسی آنکھ نے نہیں دیکھا۔

    Hiking

    نولان فشر کا ’’پی او وی چینل آن لائن‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، یو ٹیوب پر اس کے 1لاکھ 32ہزار سبسکرائبرز ہیں اور وہ گوگل ارتھ کی مدد سے زمین پر عجیب و غریب مقامات تلاش کے لیے جانا جاتا ہے۔

    adventure

    ”گوگل ارتھ “ بنیادی طور پر نقشہ جات اور جغرافیائی معلومات کا ایک مکمل پروگرام ہے، اس کی مدد سے مختلف اقسام کے نقشے، کسی مقام کی تلاش، ایک مقام سے دوسرے تک کا فاصلہ، راستہ اور درکار وقت معلوم کیا جاسکتا ہے۔

    Google Earth

    گوگل ارتھ کی جانب سے بہت سی ایسی حیرت انگیز دریافتیں بھی سامنے آئی ہیں جو اس سے قبل ایک عام انسان کی نظر سے اوجھل تھیں، جس کی ایک مثال نولان کی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

    scouting

    اس بار یوٹیوبر  نے ایک عجیب و غریب جگہ کا انتخاب کیا اور لائیو ویڈیو پر اپنے فالوورز سے رابطے میں رہ کر انہیں اس مہم جوئی کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔

    Eerie Site

    اس ویڈیو میں نولان نے گوگل ارتھ کا استعمال کرتے ہوئے امریکی ساؤتھ ویسٹ کے دور دراز علاقوں کا جائزہ لیا اور ایک ایسی وادی تلاش کی جس کے بارے میں اس کا خیال تھا کہ یہ قدیم اور نایاب مقام ہے۔

    hunting

    نولان نے اپنے پالتو کتے کینائن کے ساتھ مہم جوئی پر نکلنے کا فیصلہ کیا اور کئی گھنٹوں کے سفر کے بعد وہ ایک بیابان صحرا میں ریت کے پتھر کے بڑے اور پراسرار نظر آنے والے ٹیلے تک پہنچ گیا۔

    YouTuber

    یہاں تک پہنچنے کیلئے اسے کئی میل تک پیچیدہ اور ریت کے دشوار گزار راستوں سے نبرد آزما ہونا پڑا، اس کا کہنا تھا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں یہ کام کامیابی سے کرسکوں گا، نولان کا کہنا تھا کہ وہ حیران ہے کہ ریتیلے پتھر کے یہ ٹیلے کیسے بنے ہیں اور کیا دوسروں نے بھی انہیں دیکھا ہے؟

    Footage

    یوٹیوبر کی ویڈیوز میں وہ کلپس بھی شامل ہیں جس میں اس نے اپنے کتے کے ساتھ ان دشوار گزار راستوں پر پیدل سفر کیا اور متعدد مشکل رکاوٹیں بھی عبور کیں اور کئی حیرت انگیز مناظر بھی دیکھے۔

    اپنا سفر مکمل کرنے کے بعد نولان نے کہا کہ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اس تک پہنچ پاؤں گا۔ ویڈیوز کے کمنٹس سیکشن میں صارفین نے مہم جو یوٹیوبر کی دل کھول کر تعریف کی اور کہا کہ آج انہیں ایسے مقامات دیکھنے کو ملے جو شاید وہ کبھی وہاں جاکر نہیں دیکھ سکیں گے۔

  • پوری دنیا کا چکّر لگانے والی انتہائی کم عمر لڑکی

    پوری دنیا کا چکّر لگانے والی انتہائی کم عمر لڑکی

    لندن : بیلجئیم کی رہائشی19سالہ لڑکی نے دنیا کو حیران کردیا، تین ماہ کے دوران دنیا کے57ممالک کا چکر بذریعہ طیارہ لگائے گی۔

    یوروپی ملک بلجیم کی 19 سالہ لڑکی نے طیارہ کے ذریعے دنیا کے گرد چکر لگانے کا آغاز 18 اگست سے کردیا، وہ تین ماہ کے دوران 57 ممالک کے گرد چکر لگائیں گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بلجیم نژاد برطانوی لڑکی 19 سالہ زارا ردرفورڈ نے ایک روز قبل ہی دنیا کے گرد چکر لگانے سے متعلق مشن کا آغاز کیا اور وہ پہلے مرحلے میں اپنے آبائی علاقے سے انگلینڈ پہنچیں۔

    زارا ردرفورڈ کی خواہش ہے کہ وہ تین ماہ کے دوران دنیا کے پانچ براعظموں کے 57 ممالک کے گرد چکر لگا کر مذکورہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین لڑکی بنیں۔

    زارا ردرفورڈ نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کی اور وہیں جہاز اڑانے کی تربیت بھی حاصل کی، وہ بچپن میں خلاباز بننا چاہتی تھیں مگر اب ان کی خواہش کم عمری میں دنیا کا فضائی چکر لگانا ہے۔

    زارا ردرفورڈ ہلکے جہاز کے ذریعے دنیا کے گرد چکر لگائے گی۔ ان کے الٹرا لائٹ اسپورٹ طیارے کا وزن محض 325 کلو گرام ہے اور یہ تیز رفتاری کے ساتھ درمیانی اونچائی پر اڑان بھرتا ہے۔

    بلجیم نژاد برطانوی لڑکی سولو فلائٹ سفر کے دوران دنیا کے 57 ممالک میں رکیں گی اور رات بھر آرام کریں گی۔ انہوں نے دنیا کے گرد چکر مکمل کرنے کے لیے سعودی عرب، میانمار، گرین لینڈ اور ہنڈراس سمیت کئی ممالک سے خصوصی اجازت لی ہے اور وہ اپنے سفر کے دوران پانچ براعظموں کے سمندر، ریگستانوں اور پہاڑوں کو کراس کرتے ہوئے اپنی آرام کی منزل پر پہنچیں گی۔

    سولو فلائٹ سفر کے دوران زارا ردرفورڈ الٹرا لائٹ طیارے میں تنہا ہوں گی اور ان کے پاس سیٹلائٹ ٹیلی فون سمیت ریڈیو وائرلیس کی سہولیات بھی ہوں گی جنہیں استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے روٹ کے ٹریفک کنٹرولرز سے رابطہ کر سکیں گی۔

    زارا ردرفورڈ نے 18 اگست کو اپنے انسٹاگرام پر بلجیم سے اپنے گاؤں سے سفر شروع کرنے کی پہلی اڑان کی ویڈیو بھی شیئر کی اور خوشی کا اظہار کیا کہ انہوں نے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔

    بلجیم نژاد برطانوی لڑکی نے محض 14 برس کی عمر میں پائلٹ بننے کی تربیت کا آغاز کیا تھا اور گزشتہ برس ہی انہوں نے کمرشیل پائلٹ کا لائسنس حاصل کیا تھا۔

    ان کے والدین بھی ہواباز ہیں۔ اگر وہ تین ماہ کے اندر دنیا کے گرد چکر لگانے کا اعزاز حاصل کر لیتی ہیں تو وہ دنیا کی پہلی نوجوان خاتون ہوں گی۔ تاہم ان سے گزشتہ ماہ جولائی میں ہی 18 سالہ برطانوی لڑکے نے بھی دنیا کے گرد چکر لگانے کا مشن مکمل کیا تھا۔

    ایک تیس سالہ خاتون نے بھی دنیا کے گرد چکر لگانے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے، لیکن اگر زارا ردرفورڈ اپنے مشن میں کامیاب ہوگئیں تو وہ ورلڈ ریکارڈ بنائیں گی۔

  • ایڈونچرفلم جراسک ورلڈ کےنئےٹریلرنےتہلکہ مچادیا

    ایڈونچرفلم جراسک ورلڈ کےنئےٹریلرنےتہلکہ مچادیا

    لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور خوف سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ۔ بڑے پردے پر  تہلکہ مچے گا جب دیوہیکل ڈائنا سارز ایک بار پھر حملہ کرینگے۔

    ڈائناسارزسے بھرے جراسک پارک میں جنگ چھڑے گی ، جب انسانوں کا سامنا خطرناک ڈائناسارز سے ہوگا۔ ہالی ووڈ کی ایڈونچر اور ایکشن سے بھرپور فلم جراسک ورلڈ کے نئے ٹریلر نے سنسنی پھیلادی۔

    جراسک ورلڈ ہالی ووڈ کی تہلکہ خیز اور خوف سے بھرپور فلم جراسک پارک سیریز کا چوتھا پارٹ ہے۔ فلم میں اسپیشل افیکٹس کے ساتھ ساتھ دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

    فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی تباہی کو بائیس سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے، تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اسے ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔

    تہلکہ خیز مناطر سے بھرپور فلم بارہ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائیگی۔