Tag: advice

  • پرسکون نیند کے لیے ایلون مسک کا مشورہ کتنا کارآمد ہے؟

    پرسکون نیند کے لیے ایلون مسک کا مشورہ کتنا کارآمد ہے؟

    دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے بہترین نیند کے لیے ایک کارآمد مشورہ دیا جس پر سوشل میڈیا پر حسب معمول مزاحیہ اور طنزیہ تبصروں کا طوفان آگیا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے سوشل میڈیا صارفین کو بہترین نیند کے لیے ایک آزمودہ مشورہ دیا ہے۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایلون مسک نے پرسکون اور بہترین نیند کے لیے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ نیند بہتر بنانے کے لیے اپنے بیڈ کے سر والے حصے کو 3 یا 5 سینٹی میٹر اونچا کریں اور سونے سے 3 گھنٹے قبل کچھ نہ کھائیں۔

    اس ٹویٹ کے جواب میں مسٹر بِیسٹ نامی ایک یوٹیوبر نے ایلون مسک سے پوچھا کہ کیا کوئی مجھے بتانا چاہے گا کہ یہ دو چیزیں مجھے کیسے مدد دیں گی؟

    جس کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ یہ اس لیے اچھا ہے کہ آپ رات کو ہلکی تیزابیت محسوس کر رہے ہوتے ہیں، جو نیند کے معیار پر اثر انداز ہوتی ہے۔

    خیال رہے کہ سنہ 2021 کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک رات کو 6 گھنٹے کی پرسکون نیند لیتے ہیں، ایلون مسک کے مطابق انہوں نے کم سونے کی کوشش کی تھی لیکن اس وجہ سے ان کی کام کرنے کی صلاحیت پر اثر پڑتا ہے۔

    ایلون مسک کے اس ٹویٹ کے بعد ٹویٹر پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ بہتر نیند کے لیے ضروری ہے کہ آپ ارب پتی ہوں، تاکہ آپ کو اپنے بِل ادا کرنے کے لیے محنت نہ کرنی پڑے۔

    کرپٹو ڈاٹ کام نامی ایک ہینڈل نے کہا کہ اس کے علاوہ سونے سے پہلے اپنے کرپٹو کے پورٹ فولیو کو بھی نہ چیک کریں۔

    ایک اور صارف نے کہا کہ بہتر نیند کے لیے ٹویٹر کو 44 بلین ڈالر میں نہ خریدیں اور پھر معاہدہ ختم کر دیں۔

  • نواز شریف کے غلط مشورے نے داماد کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر رہنماؤں کو پھنسوا دیا

    نواز شریف کے غلط مشورے نے داماد کیپٹن (ر) صفدر سمیت دیگر رہنماؤں کو پھنسوا دیا

    اسلام آباد : ایون فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ مجرم نوازشریف نے اپنے مجرم داماد کو قانون کے مطابق گرفتاری دینے کا مشورہ دینے کے بجائے قانون سے کھلواڑ کا غلط مشورہ دے کر داماد سمیت دیگر کارکنان کو بھی پھنسوا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان فیلڈ ریفرنس کے سزا یافتہ مجرم داماد محمد صفدر نے لندن میں موجود سُسرنوازشریف سے پوچھا کہ گرفتاری کیسے دینی ہے ؟ جس پر نوازشریف نے شکیل اعوان اور حنیف عباسی کو محمد صفدر کو چھپانے کا حکم دیا۔

    نوازشریف کا ہی مشورہ تھا کہ مجرم محمد صفدر کی قیادت میں ریلی نکالی جائے اور نیب گرفتار کرنے کی کوشش کرے تو کارکنان اس میں رکاوٹ ڈالیں، مگر  سسر کا کوئی مشورہ کام نہ آیا۔

    کارکنان کے درمیان ہی نیب کی ٹیم نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو حراست میں لیا اور ہیڈ کواٹر منتقل کیا جبکہ آج احتساب عدالت کے حکم پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔

    یاد رہے کیپٹن صفدرایون فیلڈریفرنس فیصلےمیں سزا کے بعد دو روز  تک چھپے رہے جبکہ نیب ٹیمیں ایبٹ آباد،مانسہرہ اورہری پورمیں انہیں ڈھونڈنےکےلیےجگہ جگہ چھاپے مارتی رہیں ۔

    ذرائع نےبتایاکہ کیپٹن صفدر دوست کےہمراہ غارمیں جاچھپے اور  نیب سے بچنے کےلئے چھپر روڈہری پور میں روپوش رہنےکےبعد چھپتےچھپاتےراول پنڈی پہنچےاور اتوار کو ریلی میں سامنے آئے ۔

    کیپٹن صفدرکی روپوشی میں مدد دینے اور راول پنڈی میں غیرقانونی ریلی نکالنے پر حنیف عباسی اور شکیل اعوان سمیت ن لیگ کے50 سے زائد رہنماؤں  اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے سحر و افطار میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کیا جائے، ماہرین صحت

    شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے سحر و افطار میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کیا جائے، ماہرین صحت

    کراچی : ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرمی کی حدت کے پیش نظر سحری اور افطاری میں مرغن غذاوٴں کے استعمال سے گریز کریں۔

    ماہِ صیام یوں تو برکتوں کا مہینہ ہے لیکن اس ماہ میں اگر کھانے پینے میں احتیاط نہ برتی جائے تو نہ صرف بیماریاں جنم لیتی ہیں بلکہ روزے رکھنا بھی محال ہو جاتا۔

    شہری علاقوں میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں، جلیبیاں اور دیگر ایسی تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ مرغن غذائیں افطار کے وقت ہر دسترخوان پر نظر آتی ہیں تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی اشیا کا استعمال صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔

    ماہرین صحت نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ماہ رمضان میں ہلکی غذاوں کے استعمال کے ساتھ سحر و افطار میں پانی کے زیادہ استعمال پر توجہ دیں، رمضان کے موقع پرگرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پانی کم پینے کے باعث ڈی ہائیڈریشن کی شکایات سامنے آتی ہیں۔

    شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے سحر و افطار میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کیا جائے، ڈاکٹرز نے روزہ داروں کو پھل اور سبزیوں کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رمضان کی فیض و برکات حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ صحت کا بھی خیال رکھا جائے۔

    رمضان میں جن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے، وہ پکوڑے، سموسے، کچوریاں اور تلی ہوئی اشیاء ، مرغن غذائیں جیسے بریانی، کڑاہی گوشت وغیرہ، کمرشل مشروبا ت استعمال نہ کریں یہ زیادہ پیاس لگاتے ہیں، بیکری کی بنی تمام چیزوں سے احتیاط کریں، بازاری کھانے بالکل نہ کھائیں ، زیادہ مصالحے استعمال نہ کریں، گھی اور آئل کا استعمال کم سے کم کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ریشے دار غذائیں مثلاً چھلکے والی دالیں ، سبزیاں ، چنے استعمال کریں ، جو دیرپا توانائی فراہم کرتیں ہیں ، افطار میں سادہ پانی پیئں ، میٹھی اشیاء بالخصوص سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں اور جتنا ہوسکے تلی ہوئی اشیاء سے گریز کریں، رمضان میں ہلکی ورزش سستی اور کاہلی کو دوربھگاتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔