Tag: advisor

  • سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے معاشی امورمقرر

    سلمان شاہ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیربرائے معاشی امورمقرر

    لاہور: پنجاب حکومت نےسلمان شاہ کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا نیامشیرتعینات کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سلمان شاہ پرویز مشرف کے دور میں بھی مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز بدھ  پنجاب حکومت کی جانب سے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت ڈاکٹرسلمان شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے مشیر برائے اکنامک افیئرز اور منصوبہ بندی ہوں گے۔

    نوٹی فکیشن جاری ہوتےہی وزیراعلیٰ پنجاب نے سلمان شاہ کوفی الفوراپنا چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی ہے ، یاد رہے کہ ڈاکٹر سلمان شاہ ، سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں بھی مشیر خزانہ  کے عہدے پر  فائز رہ چکے ہیں۔

    سلمان شاہ کے تقرر کا نوٹی فکیشن   محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن کیبنٹ ونگ نےنوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، جس کے تحت وہ مشیر کے عہدے کے تمام  فوائد کے اہل ہوں گے اور اختیارات استعمال کرسکیں گے۔

    خیال رہے کہ پنجاب  حکومت کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کا چیلنج درپیش ہے اور بجٹ سازی کے حوالے سے ماہر اقتصادیات ڈاکٹر سلمان شاہ کو ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کو ریونیو ریکوری میں کمی اور بجٹ سازی میں مشکلات تھیں، پنجاب ریونیو اتھارٹی بھی اہداف حاصل نہیں کر پائی۔

     مشیروں کی آئینی تعداد پوری ہونے کے باعث ڈاکٹر سلمان شاہ کو جگہ دینے کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مشیر اکرم چوہدری عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اکرم چوہدری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے مسترد کردیا ہے۔

  • عدالت نے ٹرمپ کے سابق مشیر کو قید کی سزا سنا دی

    عدالت نے ٹرمپ کے سابق مشیر کو قید کی سزا سنا دی

    واشنگٹن : عدالت نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے پر سیکیورٹی ایجنسی سے غلط بیانی کرکے حقائق کی پردہ پوشی کرنے پر ٹرمپ کے سابق مشیر جارج پاپا ڈولس کو 14 دن قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں دو برس قبل صدارتی انتخابات میں ہونے والی روسی مداخلت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر امریکی عدالت ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ایڈوائزر جارج پاپا ڈو پولس کو قید کی سزا سنادی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جارج پاپا ڈولس امریکا کے صدارتی انتخابات کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر تھے جنہوں امریکا کے سیکیورٹی ادارے ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے اور تحقیقاتی کمیٹی کو گمراہ کرنے کے الزام میں 14 دن کی قید سنادی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر کو سزا پوری کرنے کے بعد بھی ایک سال سیکیورٹی اداروں کی نگرانی میں گزانے میں ہوں گے، اس کے علاوہ جارج کو 200 گھنٹے کمیونٹی کی خدمت میں گزارنے ہوں گے۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق جارج پاپا ڈولس کو 9 ہزار 500 ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ سنہ 2016 میں امریکا کے صدارتی الیکشن میں روس کی مبینہ مداخلت پر جاری تحقیقات کے دوران جارج نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے حقائق کی پردہ پوشی کی تھی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتخابات میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر امریکی صدر کے 6 قریبی ساتھیوں کو سزا ہوچکی ہے جس میں ٹرمپ کے وکیل بھی شامل ہیں، جبکہ 13 روسی شہریوں اور 12 افسران پر کیس درج ہے۔

  • ایرانی حکومت دہشت گردوں کے تعاقب کے بیانات دیتی رہتی ہے، سرتاج عزیز

    ایرانی حکومت دہشت گردوں کے تعاقب کے بیانات دیتی رہتی ہے، سرتاج عزیز

    اسلام آباد: مشیر خارجہ  سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے دہشت گردوں کا تعاقب کرنے کے بیانات آتے رہتے ہیں،ایرانی حکومت سے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے متعلق معلومات فراہم کریں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

    ایرانی حکومت کی جانب سے پاکستانی میں کارروائیوں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردوں سے متعلق ایران کے بیانات آتے رہتے ہیں۔

    افغان حکام کی جانب سے 50 افغان فوجی مارے جانے کا بیان مسترد کرنے پر مشیر خارجہ نے کہا  کہ چمن میں جو کچھ ہوا اس پر افسوس ہے، افغان سفیر کے مطابق ان کا نقصان کم ہوا ہے تو یہ اچھی بات ہے,افغانستان سے کہا ہے کہ وہ گولی کے بجائے سفارتی زبان میں بات کرے۔

    بھارتی شہری ڈاکٹر عظمیٰ  اور بونیر کے شہری طاہر کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس ضمن  میں دفتر خارجہ بیان جاری کر چکا ہے۔