Tag: adyala jail

  • نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں اہل خانہ کی ملاقات

    نواز شریف اور مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں اہل خانہ کی ملاقات

    راولپنڈی : شریف خاندان نے اڈیالہ جیل میں مجرم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی ہے، ملاقات کرنے والوں میں ان کی والدہ، چھوٹے بھائی شہباز شریف اور حمزہ شہباز ودیگر شامل تھے، یہ ملاقات جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی۔

    تفصلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ بڑے مجرمان نواز شریف اور مریم نواز سے شریف خاندان کے افراد نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی، ملاقات کرنیوالوں میں نوازشریف کی والدہ، شہباز شریف، حمزہ شہباز اوردیگر افراد شامل تھے۔

    قبل ازیں یہ تمام افراد خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پہنچے، نواز شریف کے ڈاکٹر عدنان کارڈیالوجسٹ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    قوانین کے مطابق مجرمان کی گرفتاری کے پہلے دو روز کسی بھی وقت ملاقات ہو سکتی ہے، ذرائع کے مطابق ملاقات جیل سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ یہ ملاقات کچھ دیر جاری رہی۔

    علاوہ ازیں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر سے ان کے وکلاء نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے، دونوں نے وکالت ناموں اور ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر دستخط کردیئے، سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف احتساب عدالت کا فیصلہ پیر کو عدالتی فیصلہ چیلنج کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ رات نواز شریف اور مریم نوا ز کو لاہور پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ پر ہی گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں دونوں کو اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • میاں صاحب! اڈیالہ جیل کی صفائی بھائی صاحب کروارہے ہیں، قمر زمان

    میاں صاحب! اڈیالہ جیل کی صفائی بھائی صاحب کروارہے ہیں، قمر زمان

    لاہور: پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ  میاں صاحب آپ بہت جلد اڈیالہ جیل میں نظرآئیں گے، وہاں کی صفائی ستھرائی آپ کے بھائی صاحب کروارہے ہیں۔

    لاہور میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےاُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہہ رہے تھے کہ احتساب عدالت نوازشریف کو انصاف نہیں دے گی، آپ کے وزیراعظم ہوتے ہوئے اگر آپکے ہی لیڈر کو انصاف نہیں مل رہا تو غریب عوام کو انصاف فراہم کرنے کے لیے کون آواز اٹھائے گا؟۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے بھٹوسیمینار ہر سال منعقد کرائےجائیں گے جس میں اس چیز کو اجاگر کیا جائے گا کہ بھٹو ہی پاکستان کا وہ واحد لیڈر تھا جس نے قیام پاکستان سے لیکرآج تک کے ہرشہری کی عزت کو بحال کیا۔

    مزید پڑھیں: الیکشن سے پہلے نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہوں گے، قمرزمان کائرہ

    اُن کا کہنا تھا کہ بھٹو کے میدانِ سیاست میں آنے سے قبل غریبوں کو نیچے بٹھا کر طاقتور افراد کرسیوں اور تخت پر بیٹھتے تھے مگر پھر پیپلزپارٹی کے بانی نے غریبوں میں اس چیز کو اجاگر کیا کہ تم بھی زمین کے مالک ہو۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مسلمان آج دنیا بھر میں ذلت کی زندگی گزار رہے ہیں، شہید بھٹو نے اپنے دور میں تمام مسلمانوں کو اکٹھا کیا جس کے بعد وہ ایک طاقت کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔

    مسلم لیگ ن کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ عقل کےاندھےدو سڑکیں بناکر سمجھتے ہیں کہ بہت بڑا کام کرلیا، اسی طرح پنجاب کے خاص علاقے کیلئے جنگلا بس، میٹروبس کا منصوبہ بنادیا تو وزیر اعلیٰ گُن گاتے پھر رہے ہیں جبکہ پاکستان میں  سب سے بڑا ٹرانسپورٹ سسٹم شہید ذوالفقاربھٹو نے دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں صفائیاں ہورہی ہیں، انہیں کیسے پتہ چلا کوئی آرہا ہے‘ نوازشریف

    اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو آج ووٹ کی حرمت آج بہت یاد آرہی ہے، جس شخص نے زندگی بھر ووٹ کے تقدس کو پامال کیا آج وہ کہتا ہے کہ اس کا تقدس بحال کرو، میاں صاحب کا طریقہ کار یہ ہے کہ وہ صرف اپنی جیب بھرتے ہیں، اب جب وہ قانون کے شکنجے میں آئے تو انہیں عوام یاد آگئے۔

    قمر زمان کائرہ نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف بتائیں کہ ان کےخلاف سازش کون رہاہے؟  کیونکہ پاناما ایک عالمی معاملہ تھا جس میں دنیا بھر سے لوگوں کےنام آئے مگر میاں صاحب کو پاناما سازش لگتی ہے۔

    اسے بھی پڑھیں: نوازشریف اور اڈیالہ جیل کا فاصلہ کم ہورہا ہے، بابر اعوان

    شاہد خاقان عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب آپ کے لیڈر کو جھوٹ بولنے پر نکالا گیا بالکل اسی طرح عوام آپ کو آئندہ انتخابات میں اسمبلیوں سے باہر کردیں گے، عمران خان کی امیدیں بھی دھری کی دھری رہ جائیں گی اور بھٹو کا نواسہ ، بی بی کا بیٹا عوام کا اعتماد حاصل کر کے میدان اپنے نام کرے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • الیکشن سے پہلے نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہوں گے، قمرزمان کائرہ

    الیکشن سے پہلے نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہوں گے، قمرزمان کائرہ

    لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سے پہلے نواز شریف اڈیالہ جیل میں ہوں گے، شہباز شریف کو مزید کرپشن کا بھی حساب دینا ہوگا، پانچ فروری کو کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پانچ فروری کو جلسے کا اعلان کردیا، موچی گیٹ گراؤنڈ میں میں ہونے والے جلسے کے لئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی،قمرزمان کائرہ اور چودھری منظور کا کماہاں کے علاقے میں بھر پور استقبال کیا گیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ نے شریف برادران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن سے پہلے نواز شریف اڈیالہ جیل میں ہوں گے، سابق وزیر اعظم کا پورا خاندان کرپشن میں ملوث ہے، میاں صاحب الیکشن کیلئے قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کےخلاف نیب گھیرا تنگ کر رہا ہے، آشیانہ اسکیم کی تحقیقات پرہی شہبازشریف بوکھلا گئے، ان کو ابھی تو پیلی ٹیکسی، سستی روٹی اسکیم اور مختلف منصوبوں کے نام پر لوٹی گئی قومی دولت کا حساب بھی دینا ہوگا۔

    قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دنیا پاکستان کیخلاف محاذ بنا رہی ہے، ملک کو بچانے کیلئے پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لانے کی ضرورت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • اڈیالہ جیل نوازشریف کی منتظر ہے، قمرزمان کائرہ

    اڈیالہ جیل نوازشریف کی منتظر ہے، قمرزمان کائرہ

    فیصل آباد : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نوازشریف آپ نے پارلیمنٹ کو غیرمعتبر کیا اور سیاسی جماعتوں کو دھوکے دیئے ہیں، اڈیالہ جیل آپ کی منتظر ہے، کہا بھی تھا کہ استعفیٰ دے دیں ورنہ کالر سے پکڑکرنکال دیئےجائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب تاش کے بکھرنےکا وقت شروع ہوگیاہے، اڈیالہ جیل آپ کی منتظر ہے، اب آپ اڈیالہ جیل کی یاترا کرنے آئیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو میٹرو، موٹروے، اورنج ٹرین، نندی پور منصوبے کا حساب دینا ہوگا، جےآئی ٹی میں جواب نہیں دے سکے، اب میڈیا پربیان بازی کرتے ہیں، ہم سب کا احتساب چاہتے ہیں اور ہرحال میں چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ نہ وہاں جیت سکے ہیں اور نہ ہی یہاں، آ پ نے پارلیمنٹ کا وقار کم کیا، میاں صاحب آپ نےدس سال تک ملک ایک آمر کے نام کیا، میاں صاحب آپ نے پارلیمان کو غیرمعتبر کیا ہے، آپ کو کہا بھی تھا کہ استعفیٰ دے دیں، ورنہ کالر سے پکڑ کر نکال دیئےجائیں گے۔

    نوازشریف نے ملک سے جانے کیلئے قوم کو دھوکا دے کر راتوں رات معافی نامہ لکھا، نواز شریف کے ابھی تھوڑے سے کرتوت سامنے آئے اور کہتے ہیں کہ ہم پر ظلم ہوا ہے، آپ کا ابھی بہت کچھ سامنے آنا باقی ہے۔

    انہوں نے سابق وزیراعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف آپ نے سیاسی جماعتوں سے ہمیشہ دھوکا کیا ہے، آپ کی موجودگی میں بی بی شہید پر گھٹیا الزامات لگتے رہے، آپ کو اب اندازہ ہوگیا ہوگا کہ کیس اپنے خلاف آجائے تو کتنی تکلیف ہوتی ہے؟

    ہمارا ماضی عدالتوں کے ساتھ آرام دہ نہیں تھا، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ 40سال سے مقدمے بنتے جارہے ہیں لیکن ہمارے خلاف ایک بھی سول جج کا فیصلہ نہیں ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کو ایسےعزتیں نہیں اچھالنی چاہئیں، ان کو عدالت میں ثبوت دینے چاہئیں، یہ ملک اور اس کے ادارے اشرافیہ کیلئے نہیں ہیں۔

    بلاول بھٹو اپنے نانا اور والدہ کا مشن لیکر نکلے ہیں، وہ ملک بھرمیں دورے کریں گے، کنونشن بھی ہوں گے جلسےبھی ہوں گے، بلاول بھٹو ساہیوال، اٹک، گوجرانوالہ اور چنیوٹ میں جلسوں سے خطاب کرینگے۔

  • جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والوں کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے، سراج الحق

    جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والوں کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے، سراج الحق

    لاہور : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی جے آئی ٹی کو دھمکیاں دینے والے یاد رکھیں کہ ان کا مستقبل اڈیالہ جیل ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے۔

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا خطاب میں کہنا تھا کہ حکمرانوں کے چہرے بتا رہے ہیں کہ ان کے معاملات درست نہیں، جےآئی ٹی کی مخالفت کرنے والے اپنی کرپشن پر معافی مانگیں، پنجاب کے صوبائی وزیر جے آئی ٹی کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔ جے آئی ٹی پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کا فیصلہ لینے کی کوئی حکومتی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو دھمکیوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکمران مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں ، قوم امید کرتی ہے کہ سپریم کورٹ ان دھمکیوں کا سختی سے نوٹس لے گی اور جے آئی ٹی ممبران کو ڈرانے دھمکانے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کرے گی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جے آئی ٹی کے خلاف صرف ایک خاندان نہیں پورے ملک کے بدعنوان اکھٹے ہو گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر اعلیٰ عدلیہ نے پارلیمنٹ پر صادق و امین ہونے کا اطلاق کیا تو ایوان سراج الحق کے سوا کوئی نہیں بچے گا، کیونکہ صادق وامین کی شرط پر صرف سراج الحق پورے اترتے ہیں، ملک و قوم کو کرپٹ قیادت سے نجات صرف جماعت اسلامی دلاسکتی ہے۔

  • عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی کی بریت کی درخواست مسترد کردی

    عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایان علی کی بریت کی درخواست مسترد کردی

    راولپنڈی: کسٹم کورٹ نے ماڈل ایان علی کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں دائرکردہ بریت کی درخواست منسوخ کردی ہے۔

    سپرماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو کسٹم حکام نے بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتارکیا تھا اوران کے قبضے سے پانچ ملین امریکی ڈالربرآمد ہوئے تھے۔

    ایان علی کو 122 دن اڈیالہ جیل میں رکھنے کے بعد جولائی میں ضمانت پررہا کیا گیا تھا۔

    ایان کے وکلاء نے آج عدالت میں اپنی موکلہ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست دائر کی تھی جسے جج نے مسترد کردیا۔

    ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ کسٹم عدالت کے اس فیصلے کو ہائی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

  • ایان علی پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    ایان علی پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

    راولپنڈی: ماڈل ایان علی آج عدالت میں پیش ہوئیں لیکن جج کی غیرحاضری کے سبب آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق ایان علی کو آج بینکنگ کورٹ میں جج صابرسلطان کی عدالت میں پیش ہونا تھا۔

    سیشن جج کے چھٹیوں پر ہونے کے سبب ماڈل ایان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی۔

    واضح رہے کہ ایان علی 14 مارچ 2015 کو بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج سے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، ان کے پاس سے 5 لاکھ ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

    ایان علی 100 سے زائد دن تک اڈیالہ جیل میں قید رہی تھیں جس کے بعد عید سے قبل لاہور ہائی کورٹ سے انہیں ضمانت پررہا کیا گیا تھا۔

  • ایان علی اڈیالہ جیل سے رہا

    ایان علی اڈیالہ جیل سے رہا

    راولپنڈی: ماڈل ایان علی کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پراڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ایان کو ان کی جان کو درپیش سنگین مسائل کے سبب سخت سیکورٹی کے حصار میں رہا کیا گیا۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاوٗنج سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔

    کسٹم حکام کے مطابق گرفتاری کے وقت ایان کے پاس سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد ہوئے تھے جن کے متعلق ان کا موقف تھا کہ یہ رقم انہوں نے اپنے بھائی کے حوالے کرنی ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ نے دو روز قبل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایان علی رہائی کے بعد بینظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

    ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ایان کے بیرون ملک سفر پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

  • ایان علی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے روزے اور خصوصی نوافل ادا کریں گی

    ایان علی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے روزے اور خصوصی نوافل ادا کریں گی

    اسلام آباد: خوبرو ماڈل ایان علی برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ظلم کے خاتمے کے لیے خصوصی نوافل ادا کریں گی اور 3 نفلی روزے بھی رکھیں گی۔

    جیل حکام کے ذرائع کے مطابق ایان علی نے اڈیالہ جیل حکام سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ برمی مسلمانوں پر ظلم کے خاتمے کے لیے صدقہ وخیرات کرنا چاہتی ہیں، اس کی اجازت دی جائے جبکہ ایان علی 3 نفلی روزے اور خصوصی نوافل بھی ادا کرینگی۔

    جس میں برمی مسلمانوں کے لیے دعاکریں گی کہ اللہ تعالی ان پرظلم ڈھانے والوں کوکیفرکردار تک پہنچائے اورمسلمانوں پر ظلم و ستم کاخاتمہ ہو۔

    اس سے قبل بھی ایان علی نے رمضان المبارک میں قیدیوں کو سحر و افطار فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

    یاد رہے کہ ماڈل ایان علی کو کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا۔