Tag: ae dil hai mushkil

  • فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز، بھارتی انتہا پسندوں نے 5 کروڑ مانگ لیے

    فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز، بھارتی انتہا پسندوں نے 5 کروڑ مانگ لیے

    نئی دہلی: بھارت میں ہندو انتہاپسند تنظیموں نے فلم انڈسٹری پر غنڈہ ٹیکس عائد کردیا اور کہا ہے کہ اگر پاکستانی اداکاروں کو فلم میں شامل کرنا ہے تو پانچ کروڑ روپے اداکرو ورنہ فلم کی ریلیز روک دی جائے گی۔

    اطلاعات کے مطابق ہندو انتہا پسند رہنما بال ٹھاکرے کے بیٹے راج ٹھاکرے نے فلم پروڈیوسرز کو دھمکیاں دی ہیں جس کے بعد معروف فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر فلم آن ائیر کرنے کے لیے بھتہ ادا کرنے پر تیار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم اے دل ہے مشکل کے ڈائریکٹر کرن جوہر نے مکیش بھٹ کے ہمراہ مہارشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیوبند فڈناوز سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے فلم دیوالی کے موقع پر فلم کی ریلیز سے متعلق یقین دہانی کروائی۔

    اس ملاقات میں بالی ووڈ کے دیگر پروڈیوسرز کے ساتھ ساتھ ایم این ایس کے چیف راج ٹھاکرے بھی موجود تھے جنہوں نے فلم میں فواد خان کی شمولیت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ریلیز رکوادی تھی، راج ٹھاکرے نے کرن جوہر کو فلم کی مشروط ریلیز کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ جو بھارتی پروڈیوسر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرے گا اُسے 5 کروڑ روپے جمع کروانے ہوں گے۔

    علاوہ ازیں راج ٹھاکرنے سے مٹینگ میں اپنی تین شرائط بھی پیش کیں جن میں فلم سے قبل ہندوستان فوجیوں کو خراج تحسین، مستقبل میں پاکستانی اداکاروں کو فلم میں کام نہ دینے کی شرائط پیش کی گئیں تھی جس پر تمام لوگوں نے رضامندی ظاہر کردی۔

  • بالی وڈ ہیرو’رنبیرکپور‘ آج 34 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    بالی وڈ ہیرو’رنبیرکپور‘ آج 34 ویں سالگرہ منارہے ہیں

    ممبئی: بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو اداکار رنبیر کپور آج چونتیس ویں سالگرہ منا رہے ہیں، اس موقع پر ان کی ساتھی اداکارہ انوشکا شرما نے ان کی خصوصی تصویر ٹویٹر پر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

    بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور 28 ستمبر 1982 ءکو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہوئے، رنبیر بالی ووڈ کی مشہور جوڑی رشی کپور اور نیتو سنگھ کے اکلوتے بیٹے ہیں۔

    رنبیر کپور نے 2007 میں سنجے لیلا بنسالی کی فلم ساوریا سے اپنے کیریئر کا آغاز کیاجس میں اداکاری پر رنبیر کپور کو فلم فیئربیسٹ میل ڈیبیو کے ایوارڈ سے نوازا گیا،اس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    دو ہزار گیارہ میں ریلیز ہونی والی فلم ’راک اسٹار ‘اور دو ہزار بارہ میں فلم ’برفی‘ نے رنبیر کپور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

    رنبیر کپور کی اس سالگرہ پر انوشکا شرما نے اپن اور رنبیر کپور کی ایک ایکسلوثوو تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکار انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔

    انوشکا شرما نے مداحوں سے اس تصویر کو عنوان دینے کو کہا ہے کہ اور پوچھا ہے بتائیں رنبیر اس تصویر میں مجھ سے کیا کہہ رہے ہیں۔

    RANBEER

    رنبیر کپور کے مداح ان کی عنقریب آنے والی فلم ’اے دل ہے مشکل ‘کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جس میں رنبیر کپور اور ایشوریہ رائے بچن کے ہمراہ انوشکا شرما اور پاکستانی اداکار فواد خان بھی جلوہ گرہورہے ہیں۔

    RANBEER W2

    فلم کے ہدایت کار کرن جوہر ہیں اور گزشتہ برس رنبیر نے اپنی سالگرہ فلم ’اے دل ہے مشکل ‘کے سیٹ پر کاسٹ کے ہمرا ہ منائی تھی۔ انکی  سابقہ سالگرہ پر شاہ رخ خان نے اپنی‘ رنبیر اور کرن جوہر کی مشترکہ تصویر ٹویٹ کی تھی۔