Tag: Aerial shooting at wedding

  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوعمر طالب علم جاں بحق

    شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، نوعمر طالب علم جاں بحق

    اوکاڑہ : شادی کی خوشی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے نوعمر طالب علم جاں بحق ہوگیا، خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں رسم حنا کی تقریب میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے آٹھویں جماعت کا طالب علم سمیت دو افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔

    دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال روانہ کیا جہاں آٹھویں جماعت کا طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، پولیس نے قتل کے الزام میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، مذکورہ ملزم دولہا کا دوست بتایا جارہا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے دیگردوستوں کے ساتھ مل کر فائرنگ کی تھی جس دوران ایک گولی لڑکے کو جالگی جس سے اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

    جاں بحق طالب علم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا، جسے بعد ازاں مقامی قبرستان مین سپردخاک کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا دوسرا زخمی لاہور کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی تھی جس میں پسٹل اور کلاشنکوف کا آزادانہ استعمال کیا گیا تھا۔

  • کراچی : شادی میں ہوائی فائرنگ : دو بہنیں شدید زخمی

    کراچی : شادی میں ہوائی فائرنگ : دو بہنیں شدید زخمی

    کراچی : شہر قائد کے علاقے موسیٰ کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر دو بہنیں زخمی ہوگئیں، زخمیوں کے اہل خانہ نے عباسی شہید اسپتال عملے پر علاج نہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق موسیٰ کالونی میں گجرنالے کے قریب شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی، کہ اس دوران وہاں سے گزرنے والی دو بہنیں فائرنگ کی زد میں آگئیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے2بہنیں زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں 20سالہ یاسمین اور6سالہ ماریہ شامل ہیں۔

    زخمی بہنوں کے اہل خانہ نے میڈیا کو بتایا کہ علاقے میں کم عمر لڑکے علاقےمیں ہوائی فائرنگ کررہے تھے کہ مدرسے جاتے ہوئے ایک بچی اور اس کی بہن کو گولی لگی۔

    زخمی ہونے والی لڑکی نے اےآروائی نیوزسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی گھنٹے سے عباسی شہید اسپتال میں موجود ہیں، گولی جسم میں پھنسی ہوئی ہے لیکن کوئی علاج نہیں کررہا، مجھے مدد چاہیے۔

    مزید پڑھیں : شادی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دولہا گرفتار

    یاد رہے کہ رواں سال مئی میں اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دولہا کا بھائی جو خود بھی پولیس اہلکار تھا جان سے گیا، پولیس نے ہال منیجر اور دولہا کے بھائی کو حراست میں لے لیا تھا۔

    مقتول پولیس اہلکار کے اہل خانہ کے مطابق ہارون اپنی گولی سے زخمی ہوا، مقتول ہارون اپنے بھائی کی شادی میں فائرنگ کررہا تھا۔